Sun, 26 Oct 2025 11:49:31
آئندہ ماہ 2 مرحلوں میں ہونے والے اسمبلی انتخاب کو لے کر سیاسی پارٹیوں کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ ریاست میں انتخابی ریلیوں کا دور جاری ہے۔ زمین سے نہیں بلکہ آسامان سے بھی عوام کے درمیان جانے کی تیاری ہے، جس کو لے کر مختلف سیاسی پارٹیوں نے ہیلی کاپٹر بک کر لیے ہیں۔
View more
Sun, 26 Oct 2025 11:38:03
بہار اسمبلی انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ چھٹھ کے فوراً بعد 6 نومبر کو ہونی ہے۔ چونکہ بہار میں چھٹھ کا تہوار بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منایا جاتا ہے، اس لیے مختلف ریاستوں میں کام کرنے والے بہار کے باشندے بڑی تعداد میں اپنے گھر پہنچ رہے ہیں۔
View more
Sun, 26 Oct 2025 11:24:15
جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے ہفتہ کو بی جے پی پر ’ووٹ چوری‘ کا سنگین الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر سے بی جے پی نے راجیہ سبھا کی ایک سیٹ جیت لی، جس سے پارٹی پر عائد ’ووٹ چوری‘ کے الزامات صحیح ثابت ہوئے ہیں۔ دراصل جموں و کشمیر میں 4 راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے ہوئے انتخاب میں غیر بی جے پی پارٹیوں کے درمیان کراس ووٹنگ کو لے کر الزام تراشی کا دور جاری ہے۔ ایسے میں نائب و
View more
Sun, 26 Oct 2025 11:13:33
مرکز کی مودی حکومت چھٹھ تہوار کے موقع پر تقریباً 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلائے جانے کا دعویٰ کر رہی ہے، لیکن کانگریس نے اس دعویٰ کو خارج کرتے ہوئے ایک نیا دعویٰ سامنے رکھ دیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ 12 ہزار خصوصی ٹرینیں نہیں، بلکہ محض 1500 خصوصی ٹرینیں چھٹھ تہوار کے موقع پر چلائی جا رہی ہیں۔ اس طرح کانگریس نے مودی حکومت اور وزیر ریل اشونی ویشنو پر جھوٹ بولنے کا سنگین الزام عائد کر دیا ہے۔
View more
Sun, 26 Oct 2025 10:55:18
جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس (این سی) حکومت کی مدت کار کے ایک سال مکمل ہونے پر ریزرویشن پالیسی کا جائزہ ریاست کی سب سے بڑی بحث بن گئی ہے۔
View more
Sun, 26 Oct 2025 10:46:24
پھلٹن میں خاتون ڈاکٹر کی خودکشی اور ممبئی میں نوجوان لڑکی کے قتل کے بعد شیو سینا (یو بی ٹی) لیڈر سنجے راؤت نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
View more
Sat, 25 Oct 2025 19:16:49
کرنول میں پیش آنے والے خوفناک بس حادثے کے زندہ بچ جانے والے مسافروں نے دعویٰ کیا ہے کہ بس کے ڈرائیورز مسافروں کو آگ کے بارے میں بروقت اطلاع دیتے تو لوگوں کی جانیں بچائی جاسکتی تھی۔
View more
Sat, 25 Oct 2025 17:36:16
طویل انتظار کے بعد آخر کار اتر پردیش بار کونسل کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ الیکشن آفیسر اور سکریٹری رام کشور شکلا نے 2025-26 کی میعاد کے لئے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا۔ اس کے تحت نامزدگیوں کا عمل 14 نومبر سے شروع ہو کر 19 نومبر تک جاری رہے گا۔ کل 25 عہدوں کے لیے الیکشن ہونا ہے۔
View more
Sat, 25 Oct 2025 17:31:07
ہندوستان کے تاریخی اور روایتی مقامات اور شہروں کے نام بدلنے کی سیاست پر کافی تنقید کے بعد حالانکہ یہ سلسلہ رک گیا تھا مگر ایسا لگتا ہے کہ ایک بار پھر نام بدلنے کا ہنگامہ شروع کر کے کچھ لوگ اپنا ووٹ بینک ٹھیک کرنے میں مصروف ہو گئے ہیں۔ کچھ اسی طرح کا ایک معاملہ مہاراشٹر میں سامنے آیا ہے، جہاں کے سانگلی ضلع کے اسلام پور گاؤں کا نام اب سرکاری طور پر تبدیل کر کے ’ایشور پور‘ کر دیا جائے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy