Mon, 10 Nov 2025 10:54:32
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے ملک میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور اس مسئلہ پر احتجاج کرنے والے لوگوں کے بارے میں حکومت کے ردعمل پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ صاف ہوا کا حق بنیادی انسانی حق ہے لیکن پرامن احتجاج کرنے والے شہریوں کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔
View more
Mon, 10 Nov 2025 10:45:08
دہلی میں میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) ضمنی انتخاب کے لیے انتخابی مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔ وارڈوں میں 30 نومبر کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ ووٹوں کی گنتی 30 دسمبر کو کی جائے گی۔ دہلی ریاستی الیکشن کمیشن نے منگل کو ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔ اس ضمنی انتخاب کو لے کر اتوار کو عام آدمی پارٹی نے 12 سیٹوں کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔
View more
Mon, 10 Nov 2025 10:37:01
کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی پر 1937 میں وندے ماترم پر کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کے بیان کو ہندوستان کی تقسیم سے منسلک کرنے پر جم کر حملہ بولا ہے۔
View more
Sun, 09 Nov 2025 17:41:51
کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے ہلپور گاؤں کے اسکول میں بچوں کے اخبار پر دوپہر کا کھانا کھانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کا مستقبل ان معصوم بچوں کے خوابوں پر منحصر ہے اور انہیں عزت کی ایک پلیٹ تک میسر نہیں۔‘‘راہل گاندھی نے کہا کہ ’’ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ موہن یادو کو ملک کے مستقبل کو اس شرم ناک حالت میں پروان چڑھانے پر شرم آنی چاہئے۔‘‘
View more
Sun, 09 Nov 2025 17:06:33
لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے اتوار کو بہار کے سرحدی علاقے کشن گنج میں مہاگٹھ بندھن کے امیدواروں کے حق میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے آر ایس ایس اور بی جے پی پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں آج دو نظریات کی لڑائی چل رہی ہے، ایک وہ جو ملک کو بانٹنا چاہتا ہے اور دوسرا جو جوڑنے کی بات کرتا ہے۔
View more
Sun, 09 Nov 2025 11:49:51
سردی کی دستک کے باوجود قومی راجدھانی کو نومبر کے دوسرے ہفتے میں بھی زہریلی ہوا سے راحت نہیں ملہی ہے۔ اتوار کو دہلی کا اے کیو آئی تقریباً 399 پر ریڈ زون میں تھا، جو انتہائی خطرناک زمرے میں آتا ہے۔
View more
Sun, 09 Nov 2025 11:38:04
کانگریس کی جنرل سکریٹری اور وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے ہفتہ کو بہار اسمبلی کی انتخابی مہم کے مدنظر کٹیہار کے کدوا میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے بہار کے لوگوں کی دوسری ریاست میں جاری ہجرت اور تعلیم کو لے کر این ڈی اے حکومت پر جم کر حملہ بولا۔
View more
Sun, 09 Nov 2025 11:32:19
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شرد چندر پوار (این سی پی-ایس پی) کے صدر شرد پوار ہفتہ کو بہار پہنچے۔ اس دوران انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر بہار اسمبلی انتخاب میں بی جے پی اور این ڈی اے کی شکست ہوتی ہے تو اس میں کوئی حیرت کی بات نہیں ہے۔ کیونکہ اس ریاست کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں اور اس بار یہ ہو کر رہے گی۔‘‘
View more
Sun, 09 Nov 2025 11:27:07
وزیر اعظم نریندر مودی ان دنوں بہار اسمبلی انتخاب کے پیش نظر انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ پہلے مرحلہ کی پولنگ کے بعد اب 11 نومبر کو ہونے والی دوسرے مرحلہ کی پولنگ کا سبھی کو انتظار ہے اور سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران اپنے اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لیے پورا زور لگا رہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy