Mon, 14 Jul 2025 11:48:47
سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بارش کے موسم میں جگہ جگہ آبی جماؤ اور دیگر پریشانیوں کو لے کر بی جے پی پر جم کر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی، ریاستی اور میونسپل کارپوریشنوں میں قابض حکمراں جماعت کی ’ٹرپل انجن حکومت‘ پوری طرح ناکام ہو چکی ہے۔
View more
Mon, 14 Jul 2025 11:30:29
اتوار کو پٹنہ میں ’مہا گٹھ بندھن کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے ووٹر لسٹ کی متنازع ’’خصوصی جامع نظر ثانی مہم‘‘ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی ’’دروغ گوئی‘‘ کی قلعی کھول کر رکھ دی۔
View more
Sun, 13 Jul 2025 17:09:40
بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرِ ثانی کا عمل جاری ہے۔ پچھلے کچھ دنوں سے یہ سوال اٹھ رہے تھے کہ کیا غیر قانونی تارکین وطن بھی بہار کے ووٹر بن چکے ہیں؟ اب الیکشن کمیشن نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ بہار میں جاری ووٹر لسٹ کی گہری جانچ کے دوران مقامی کارکنان نے پایا کہ اس میں نیپال، بنگلہ دیش اور میانمار کے شہری بڑی تعداد میں شامل ہیں۔
View more
Sun, 13 Jul 2025 17:02:07
بہار میں نظم و نسق کی بگڑتی صورتحال پر اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے ریاستی حکومت کو ایک بار پھر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پٹنہ کے پپرا تھانہ علاقے میں بی جے پی کے ایک مقامی رہنما کو گولی مار کر ہلاک کیے جانے کے بعد تیجسوی نے کہا کہ این ڈی اے حکومت میں نہ کوئی سننے والا ہے، نہ سچائی تسلیم کرنے والا۔
View more
Sun, 13 Jul 2025 16:57:54
تمل ناڈو کے تروولّور ریلوے اسٹیشن پر اتوار کو بھیانک حادثہ پیش آیا۔ ڈیزل سے بھری ایک مال گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی اور کچھ ہی دیر میں یہ آگ بوگیوں تک پھیل گئی جس میں اونچے اونچے شعلے اٹھنے لگے۔ اس واقعہ سے پورے اسٹیشن پر افرا تفری مچ گئی۔ مال گاڑی میں لگی آگ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو رہا ہے۔
View more
Sun, 13 Jul 2025 16:53:27
اروناچل پردیش کے روئنگ قصبے میں انصاف کے نام پر ایک خوفناک تصویر سامنے آئی ہے۔ یہاں، چار نابالغ طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے ملزم کو مشتعل ہجوم نے پولیس اسٹیشن سے گھسیٹ کر یرغمال بنا لیا۔ اس کے بعد اسے بے دردی سے مارا پیٹا گیا اور خبر کے مطابق وہ ملزم مارا گیا۔ یہ واقعہ گیارہ جولائی کو پیش آیا۔ اس قتل کے بعد روئنگ ٹاؤن میں حالات مزید خراب ہو گئے۔
View more
Sun, 13 Jul 2025 11:28:49
بہار میں الیکشن کمیشن کے ذریعہ ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کے متنازع فیصلے کی وجہ سے سیاسی پارٹیوں کی توجہ حالانکہ بٹ گئی ہے تاہم سیاسی سرگرمیاں تیز ہورہی ہیں۔ آر جی ڈی کی قیادت میں مہا گٹھ بندھن کے اتحادیوں نے نومبر میں ہونے والے اسمبلی الیکشن کی تیاری کے حوالے سے سنیچر کوتیجسوی یادو کی رہائش گاہ پر ۶؍ گھنٹہ طویل میٹنگ کی۔
View more
Sun, 13 Jul 2025 11:23:47
یمن میں سزائے موت کا سامنا کر رہی ہندوستانی نرس نمیشا پریا کی جان بچانے کے لیے کوششوں نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ کانگریس لیڈر اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے سی وینوگوپال نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر اس معاملے میں فوری مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔
View more
Sun, 13 Jul 2025 11:16:49
دہلی کے وسنت وِہار علاقے میں مبینہ طورپر ایک تیز رفتار آڈی کار نے فٹ پاتھ پر سو رہے 5 لوگوں کو کچل دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی پہچان 40 سالہ لڑکے کے طور پر ہوئی ہے، جو دہلی کے دوارکا علاقے کا رہنے والا ہے۔ حادثے کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو وہیں سے گرفتار کر لیا گیا۔ میڈیکل جانچ میں یہ تصدیق ہو چکی ہے کہ حادثے کے وقت کار چلانے والا نوجوان نشے میں تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy