Tue, 08 Jul 2025 11:19:01
بہار میں ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کے نام پر ۲۰۰۳ء کے بعد رجسٹرڈ ہونےوالے تمام ووٹرس سے شہریت کا ثبوت مانگنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف داخل کی گئی پٹیشنوں پر سپریم کورٹ فوری سماعت کیلئے رضامند ہوگیاہے۔اس نے ۹؍ سیاسی جماعتوں اور دیگر تنظیموں کےذریعہ داخل کی گئی پٹیشنوں پر جمعرات، ۱۰؍ جولائی کو سماعت کرنےکافیصلہ کیا ہے۔
View more
Tue, 08 Jul 2025 11:05:43
’’بی جے پی کی حکومت صرف چند سرمایہ داروں کے مفاد کی سیاست کر رہی ہے۔ جب بھی اڈانی یا امبانی جیسے دوستوں کو زمین، پانی یا قدرتی وسائل کی ضرورت پڑتی ہے، تبھی امت شاہ اور مودی جی یاد آتے ہیں کہ کہاں دورہ کرنا ہے، کس ریاست کا خزانہ خالی کرنا ہے۔
View more
Tue, 08 Jul 2025 10:59:09
مرکز کی مودی حکومت نے ’نیشنل اوورسیز اسکالرشپ‘ کے لیے منتخب کئی طلبا سے محض اس لیے بیرون ممالک میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع چھین لیا ہے، کیونکہ حکومت کے پاس فنڈ نہیں ہے۔ اس معاملے میں کانگریس نے مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اپنے متروں اور پی آر (اشتہارات) کے لیے تو کروڑوں ہے، لیکن دلت، قبائلی و حاشیہ پر زندگی گزارنے والے طلبا کے لیے فنڈ نہیں ہے۔‘‘
View more
Tue, 08 Jul 2025 10:55:37
دہلی کانگریس کے سینئر ترجمان ڈاکٹر نریش کمار نے آج مرکز کے زیر انتظام اِس خطہ کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو ایک عرضداشت سونپتے ہوئے ’آیوشمان بھارت منصوبہ‘ کے نفاذ میں موجود سنگین خامیوں کو ظاہر کیا اور اس کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔ اس عرضداشت کی ایک کاپی انھوں نے لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ کو بھی اطلاعاً بھیجی ہے۔
View more
Tue, 08 Jul 2025 10:50:10
ہندوستان میں ہونے والی آئندہ مردم شماری کے حوالہ سے حکومت نے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ یہ ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ہوگی، جس میں عام لوگ خود بھی اپنی معلومات آن لائن درج کر سکیں گے۔ اس کے لیے حکومت ایک خاص ویب پورٹل لانچ کرنے جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ موبائل ایپ کے ذریعہ بھی مردم شماری کا کام مکمل کیا جائے گا۔
View more
Tue, 08 Jul 2025 10:46:44
بہار میں آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے تحت ووٹر لسٹ کا خصوصی گہری نظرثانی کا عمل (اسپیشل انٹینسیو ریویزن- ایس آئی آر) زوروشور سے جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، پیر شام 6 بجے تک ریاست بھر میں 2.87 کروڑ سے زائد فارم وصول کیے جا چکے ہیں، جو کہ کل ووٹرز کا تقریباً 36.47 فیصد ہے۔ محض 24 گھنٹوں کے دوران یعنی اتوار شام سے پیر شام تک 1.18 کروڑ فارم موصول ہوئے، جبکہ جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ابھی
View more
Mon, 07 Jul 2025 17:19:59
شیوسینا (یوبی ٹی)اور ایم این ایس کی مشترکہ ’مراٹھی وجئے ریلی‘کے ذریعہ ٹھاکرے برادران کے اتحاد سے سیاسی ماحول گرما گیا ہے۔ برسراقتدار کی جانب سے اس پر شدید لفظی حملے کئے جارہے ہیں۔
View more
Mon, 07 Jul 2025 17:07:18
ممبئی میں 26/11 دہشت گردانہ حملے کے خاص ملزم تہوّر رانا نے این آئی اے کی پوچھ تاچھ میں کئی سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) کی پوچھ تاچھ میں تہور رانا نے پاکستانی فوج کا بھی نام لیا ہے۔ فی الحال سرکاری طور پر کچھ نہیں کہا گیا ہے۔ رانا کو حال ہی میں حوالگی کے تحت امریکہ سے ہندوستان لایا گیا تھا۔
View more
Mon, 07 Jul 2025 13:04:08
بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اورموجودہ اپوزیشن اور آر جے ڈی لیڈرتیجسوی یادو نےاتوار کوریاست میں لاء اینڈ آرڈر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر ریاستی حکومت پر زوردار حملہ کیا۔ انہوں نےبزنس مین گوپال کھیمکا کے قتل کے حوالے سے سوال کیا کہ ’جنگل راج‘ کی بات کرنے والے آج کہاں ہیں ؟
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy