Wed, 19 Nov 2025 17:14:34
الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے منگل کو جاری اپنے بیان میں بتایا کہ خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) مرحلہ دوم میں انتخابی فہرست کی درستگی اور گھر گھر تصدیق کے عمل کے دوران 98.54 فیصد انتخابی فارم (اینومیریشن فارم - ای ایف) تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
View more
Wed, 19 Nov 2025 17:10:19
مہاراشٹر کے سابق وزیر اور این سی پی کے سینئر رہنما نواب ملک کو منی لانڈرنگ کیس میں بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ایک خصوصی پی ایم ایل اےعدالت نے ان کے خلاف الزامات طے کیے ہیں۔ یہ کیس 2022 کے ایک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)کیس سے متعلق ہے۔
View more
Wed, 19 Nov 2025 10:56:09
ملک میں بڑھتی بے روزگاری اور خودکشی کے مستقل پیش آتے واقعات پر کانگریس نے ایک بار پھر مرکز کی مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ ’’ملک میں 45 سالوں میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہے۔ ہر گھنٹے 2 نوجوان خودکشی کر رہے ہیں۔ لیکن نریندر مودی کو نوجوانوں کی پریشانیوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔‘‘
View more
Wed, 19 Nov 2025 10:51:12
کانگریس کے سرکردہ لیڈران نے آج مختلف ریاستوں میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) معاملہ پر انتہائی اہم میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں کانگریس نے فیصلہ لیا ہے کہ راجدھانی کے تاریخی رام لیلا میدان میں ایس آئی آر کے خلاف ایک عظیم الشان ریلی منعقد کیا جائے گا۔ میٹنگ کے بعد کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے میڈیا کو یہ جانکاری دی۔
View more
Wed, 19 Nov 2025 10:46:08
بہار اسمبلی انتخاب میں حیران کرنے والے نتائج برآمد ہوئے ہیں، جس نے اپوزیشن پارٹیوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ سبھی پارٹیاں انتخابی نتائج کا جائزہ لے رہی ہیں، اور بیشتر اپوزیشن لیڈران اسی نتیجہ پر پہنچ رہے ہیں کہ ’گڑبڑی‘ ضرور ہوئی ہے۔ کانگریس نے اب بہار اسمبلی انتخاب میں ’ووٹ چوری‘ ثابت کرنے کے لیے ’ای وی ایم والی سیٹنگ‘ لوگوں کے سامنے رکھ دی ہے۔
View more
Wed, 19 Nov 2025 10:41:35
دہلی کے سرکاری اسپتالوں میں گزشتہ تقریباً 2 دہائیوں سے دن رات خدمت دینے والے نرسنگ اور پیرامیڈیکل ملازمین کے لیے 10 نومبر 2025 کا دن صرف ایک قانونی فیصلہ نہیں بلکہ 23 سالوں کے طویل انتظار، جدوجہد اور تکلیف کا خاتمہ لے کر آیا۔
View more
Tue, 18 Nov 2025 18:39:26
الیکشن کمیشن نے 12 ریاستوں میں ایس آئی آر (خصوصی گہری نظرثانی) کا عمل شروع کر دیا ہے۔ کانگریس سمیت سبھی اپوزیشن پارٹیاں ایس آئی آر کے خلاف اپنا سخت اعتراض ظاہر کر رہی ہیں، لیکن الیکشن کمیشن پورے ملک میں ایس آئی آر کرانے کا عزم ظاہر کر چکا ہے۔ اس معاملے میں آج دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر ’اندرا بھون‘ میں پارٹی کے سینئر لیڈران کی انتہائی اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔
View more
Tue, 18 Nov 2025 17:29:23
کیرالہ حکومت نے انتخابی فہرست کے اسپیشل انٹینسِو ریویژن (ایس آئی آر) کو فوری طور پر روکنے کی غرض سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ریاست میں رواں ماہ ہونے والے مقامی بلدیاتی انتخابات کے دوران ایس آئی آر جیسی وسیع انتظامی کارروائی کا بیک وقت انعقاد عملی طور پر ناممکن ہے اور اس سے انتظامی مشینری پر شدید دباؤ پڑے گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy