Thu, 17 Jul 2025 10:52:00
’’آسام کے وزیر اعلیٰ ہندوستان کا سب سے بدعنوان وزیر اعلیٰ ہے... اور کچھ ہی وقت میں کانگریس کے ببر شیر اسے جیل پہنچائیں گے۔ اس کا خوف اس کی آنکھوں میں صاف نظر آ رہا ہے، کیونکہ اسے اب نہ مودی بچا پائیں گے اور نہ ہی شاہ۔‘‘ یہ بیان راہل گاندھی نے آج آسام کے چیگاؤں میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔
View more
Wed, 16 Jul 2025 17:46:16
ہماچل پردیش میں مانسون کی شدید بارشوں نے ریاست کو زبردست تباہی سے دوچار کر دیا ہے۔ 20 جون سے 15 جولائی کے درمیان مختلف حادثات میں 106 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں 62 اموات براہ راست بارش سے جڑی آفات جیسے بادل پھٹنے، اچانک سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، بجلی گرنے، ڈوبنے اور گرنے کے واقعات سے ہوئی ہیں۔ 44 افراد کی موت سڑک حادثات میں ہوئی ہے۔ ان کے علاوہ 35 سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
View more
Wed, 16 Jul 2025 17:34:19
بہار میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ووٹر فہرست کے خصوصی گہرے جائزے (اسپیشل انٹینسیو ریویژن، ایس آئی آر) کو لے کر اپوزیشن نے الیکشن کمیشن اور حکمراں بی جے پی پر نیا محاذ کھول دیا ہے۔ راشٹریہ جنتا دل کے رہنما اور قائدِ حزب اختلاف تیجسوی یادو نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ بی جے پی ان اسمبلی حلقوں میں ووٹروں کے نام کاٹنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جہاں پچھلے انتخابات میں معمولی فرق سے ہار یا جیت ہوئی تھی۔
View more
Wed, 16 Jul 2025 17:26:38
متنازع فلم ’ادے پور فائلز‘ کی ریلیز پر سپریم کورٹ نے فوری طور پر کوئی حتمی فیصلہ دینے سے انکار کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے عائد عبوری پابندی کو برقرار رکھا ہے۔ عدالت نے فلم سازوں کو کوئی راحت نہ دیتے ہوئے مرکز کی تشکیل کردہ کمیٹی کے فیصلے کا انتظار کرنے کی ہدایت دی ہے۔
View more
Wed, 16 Jul 2025 17:17:45
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران مرکز کی نریندر مودی حکومت ٹیکس، تعلیم، کھیل، معدنی پالیسی اور بندرگاہوں سے متعلق کئی اہم بل ایوان میں پیش کرنے جا رہی ہے۔ حکومت کا مقصد ان بلوں کو منظور کرا کر قانون سازی کے عمل کو آگے بڑھانا ہے۔
View more
Wed, 16 Jul 2025 17:10:38
سپریم کورٹ نے بدھ کے روز ہریانہ ایس آئی ٹی کی اُس تفتیشی سمت پر سوال اٹھایا جو انہوں نے آپریشن سندور پر سوشل میڈیا پوسٹوں کے معاملے میں اشوکا یونیورسٹی کے پروفیسر علی خان محمودآباد کے خلاف اختیار کی تھی، اور کہا کہ "ایسا لگتا ہے انہوں نے خود کو غلط سمت میں ڈال لیا ہے۔
View more
Wed, 16 Jul 2025 11:00:09
ریاست کے ساحلی پٹی میں ان دنوں بارش کا قہر جاری ہے۔ گزشتہ ۲۴؍گھنٹوں سے گھن گرج کے ساتھ ہونے والی مسلسل بارش سے خطہ کوکن جل تھل ہے۔ جس کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔ لوگوں کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔
View more
Wed, 16 Jul 2025 10:45:50
بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی اور شدت کے ساتھ جاری نظرثانی مہم (اسپیشل انٹینسیو ریویژن– ایس آئی آر) کو لے کر تنازعہ لگاتار جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کل ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 89 لاکھ 69 ہزار 844 ہے، جن میں سے 6 کروڑ 81 لاکھ 67 ہزار 861 ووٹرز، یعنی 86.32 فیصد، نے فارم بھر کر جمع کرا دیے ہیں۔
View more
Wed, 16 Jul 2025 10:42:55
کانگریس نے بہار کی تعلیم اور لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو لے کر این ڈی اے حکومت پر جم کر حملہ بولا ہے۔ کانگریس لیڈر کنہیا کمار نے کہا کہ بہار میں ’اندھیر نگری چوپٹ راجا‘ والی حالت ہے۔ جہاں ایک طرف پرنسپلز کی تقرری لاٹری کے ذریعہ ہو رہی ہے، وہیں دوسری جانب مجرموں کا حوصلہ اس قدر بلند ہو گیا ہے کہ آئے دن گولی باری کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy