Mon, 21 Jul 2025 19:50:41
پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس آج یعنی 21 جولائی سے شروع ہو چکا ہے۔ پہلے ہی دن لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں ایوانوں کی کارروائی کے دوران خوب ہنگامہ دیکھنے کو ملا۔ اپوزیشن اراکین کے ہنگامہ کے سبب پیر کے روز لوک سبھا کی کارروائی 3 بار ملتوی کی گئی، اور پھر بعد میں دن بھر کے لیے التوا کا حکم صادر ہو گیا۔ راجیہ سبھا کی کارروائی بھی ٹھیک طرح نہیں چل پائی۔
View more
Mon, 21 Jul 2025 17:42:33
پٹنہ ضلع کے جنوب میں واقع دنیاواں بلاک میں پھلگو کی معاون مہاتمائن ندی کا قہر گزشتہ 3 دنوں سے مسلسل جاری ہے۔ پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کی وجہ سے بلاک کے بیشتر گاؤں کے لوگوں کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔ کئی کچے مکانات پانی میں بہہ گئے ہیں، ساتھ ہی کئی پکے مکانات میں بھی پانی داخل ہو گیا ہے، جس کے بعد بے گھر لوگ سڑک پر زندگی گزارنے کو مجبور ہو گئے ہیں۔
View more
Mon, 21 Jul 2025 17:29:03
بہار کی راجدھانی پٹنہ میں جرائم پیشے پوری طرح سے بے لگام نظر آ رہے ہیں۔ تازہ معاملہ پٹنہ کے دلہن بازار کا ہے جہاں 3 جرائم پیشوں نے ایک نوجوان کا برسرعام قتل کر دیا۔ حادثہ کے بعد پورے علاقہ میں دہشت کا ماحول ہے۔ پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر معاملے کی جانچ میں مصروف ہو گئی ہے۔ پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی ملزمین فرار ہو چکے تھے، لیکن پولیس نے فوری طور پر ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
View more
Mon, 21 Jul 2025 17:18:02
ممبئی ایئر پورٹ پر آج صبح اس وقت ایک بڑا حادثہ ٹل گیا جب ایک مسافر طیارہ لینڈنگ کے وقت رَنوے پر بری طرح سے پھسل گیا۔ طیارہ ایئر انڈیا ایئرلائنس کا تھا جو کیرالہ کے کوچی سے ممبئی آیا تھا۔ طیارہ کی جب لینڈنگ ہو رہی تھی تو وہ رَنوے پر پھسل گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ شدید بارش کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا اور طیارہ کے تینوں ٹائر پھٹ گئے۔ اچھی بات یہ رہی کہ اس حادثہ میں مسافروں کو کسی طرح کی چوٹ نہیں پہنچی
View more
Mon, 21 Jul 2025 17:14:38
سپریم کورٹ نے پیر کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) پر سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایجنسی کو سیاسی لڑائیوں کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ عدالت نے یہ تبصرہ دو معاملوں کی سماعت کے دوران کیا، ایک میں کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیہ کی اہلیہ بی ایم پاروتی کو راحت ملنے کے خلاف اپیل کا تھا، اور دوسرا معاملہ وکیلوں کو بھیجے گئے سمن سے جڑا تھا۔
View more
Mon, 21 Jul 2025 17:01:42
آج سے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آغاز ہو گیا ہے۔ اجلاس کی شروعات میں اسپیکر اوم برلا نے خطاب کیا۔ اس کے بعد ایوان میں ہنگامہ شروع ہو گیا۔ ہنگامہ کے بعد ایوان کی کارروائی 12 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ 12 بجے دوبارہ ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو پھر اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے نعرے بازی شروع ہوگئی۔ راجیہ سبھا میں بھی کئی معاملوں کو لے کر ہنگامہ جاری رہا۔
View more
Mon, 21 Jul 2025 12:12:26
ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے قومی جنرل سیکریٹری اور رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی نے جموں کشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملےکےتعلق سےمرکزی حکومت پر شدید حملہ کیا ہے ۔
View more
Mon, 21 Jul 2025 11:33:01
2006 کے ممبئی لوکل ٹرین دھماکہ معاملے میں پیر کو بامبے ہائی کورٹ نے بڑا فیصلہ سنایا۔ ہائی کورٹ نے خصوصی ٹاڈا عدالت کے ذریعہ قصوروار ٹھہرائے گئے سبھی 12 ملزمین کو بے قصور قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر بری کرنے کا حکم دیا ہے۔
View more
Mon, 21 Jul 2025 11:21:42
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے ایک دن قبل، 20 جولائی کو نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ ایوان میں بامقصد اور سنجیدہ بحث و مباحثے کے لیے خوشگوار ماحول قائم کریں۔ انہوں نے اراکین پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ وہ گفتگو کے دوران شائستہ زبان استعمال کریں اور غیر مناسب الفاظ سے اجتناب برتیں تاکہ پارلیمانی روایات کا احترام برقرار رکھا جا سکے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy