Wed, 28 Nov 2018 00:57:55
جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے سنٹر آف کارڈیالوجی کے ڈائریکٹر پروفیسر آصف حسن کو ہندوستان میں کارڈیالوجی کی اعلیٰ ترین قومی تنظیم کارڈیالوجیکل سوسائٹی آف انڈیا (سی ایس آئی)نے فیلوشپ میڈل اورسرٹیفیکٹ سے نوازا ہے۔ یہ ایوارڈ پروفیسر آصف حسن کو گزشتہ دس برسوں کی ان کی شاندار علمی و اشاعتی خدمات کے لیے دیاگیا
View more
Wed, 28 Nov 2018 00:28:45
تلنگانہ میں مہاگٹھ بندھن یا ’مہاکٹمی‘کے ذریعہ اگلی حکومت بنانے کو لے کر پریقین تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی)کے صوبائی صدر ایل رامننا نے الزام لگایا کہ کے چندرشیکھر راؤ نے پہلے وزیر اعلی بننے کے موقع کا فائدہ اپنے خاندان کو پہنچانے کے لیے اٹھایااوراپوزیشن جماعتوں کامہاگٹھ بندھن لوگوں کو ان کی تاناشاہی سے بچانے کے لئے کیا گیا ہے۔رامنا نے ایک انٹرویو میں کہاہے کہ کے سی آر 8لاکھ کروڑ روپے خرچ کرنے میں ن
View more
Wed, 28 Nov 2018 00:23:09
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے سر شاہ سلیمان ہال میں تعلیمی سال 2018-19کے لئے مختلف عہدوں پر طلبہ کی تقرری عمل میں آئی ہے۔ ہال کے پرووسٹ پروفیسر صدف زیدی کے دستخط سے جاری دفتری حکم نامہ کے مطابق سیف الولی خاں کو سینئر ہال مانیٹر، اظہار احمد کو سینئر فوڈ مانیٹر، مزمل احمد کو جوائنٹ سینئر فوڈ مانیٹر، کنور فیصل علی خاں کو سکریٹری کامن روم، وقار احمد غوثی کو سکریٹری ہال گیمز، امیر حسن کو سکریٹری
View more
Wed, 28 Nov 2018 00:18:26
ہندوستان کے بعد پاکستان کی جانب سے بھی کرتارپور صاحب کوریڈور کے سنگ بنیاد کے پروگرام کے لئے پنجاب کے وزیر اور کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو منگل کو واہگہ بارڈر پار کرکے پاکستان پہنچے۔پاکستان پہنچنے پر سدھو نے کہا کہ بابا نانک کے ایک پیامبر کے طور پر آیا ہوں اور امن کا پیغام دیں گے
View more
Tue, 27 Nov 2018 01:33:17
پہلی اور دوسری کلاس کے طالب علموں کو ہوم ورک سے چھٹکارا دیا گیا ہے اور10ویں کلاس کے طلبہ کے لئے ان کے اسکولی بستے کا بوجھ بھی کم کردیا گیا ہے۔یہ فروغ انسانی وسائل کی وزارت کی طرف سے جاری ایک سرکلر میں کہا گیا ہے۔فرغ انسانی وسائل کی وزارت کی طرف سے اسکولی تعلیم اور خواندگی سیکشن کی جانب سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جاری سرکلر کے مطابق پہلی اور دوسری کلاس کے طالب علموں کو اب ہوم ورک ن
View more
Tue, 27 Nov 2018 01:27:16
سی بی آر این کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے ہوائی اڈے پر ایمرجنسی سے نمٹنے والوں (اے ای ایچ) کی تیاری میں اضافہ کرنے کی خاطر ایک بنیادی تربیتی پروگرام آج کیرالہ کے ترواننت پورم میں تریویندرم بین الاقوائی ہوائی اڈے پر شروع ہوا۔ یہ پانچ روزہ تربیتی پروگرام آفات کے بندوبست کی قومی اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ذریعے منعقد کیا جارہا ہے۔سی بی آر این سے متعلق ہنگامی حالات کا مقصد کیمیاوی، حیاتیاتی، ریڈیائی او
View more
Tue, 27 Nov 2018 01:09:41
وزیر مملکت کرن رججو کل یہاں آفات کے بندوبست کی قومی اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے 14 ویں یوم تاسیس کا افتتاح کریں گے۔ اس سال کے یوم تاسیس کا موضوع ہے ’’آفات کے لئے پہلے سے انتباہ‘‘۔ پہلے سے انتباہ کرنا آفات میں خطرات کو کم کرنے کا ایک اہم عنصر ہے جس سے جانوں کے زیاں اور اقتصادی اثرات کو کم سے کم کیا جاسکتا ہے۔ پہلے سے بروقت خبردار کیا جانا مؤثر کارروائی کے لئے ایک کلیدی حیثیت رکھتی ہے
View more
Tue, 27 Nov 2018 01:06:14
صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے آج نئی دہلی میں سپریم کورٹ کے ذریعہ منعقدہ یوم آئین کی تقریبات کا افتتاح کیا یہ تقریبات 26 نومبر 1949 کو ہمارے آئین کے نفاذ کی سالگرہ پر منایا جاتا ہے۔اس موقع پر تقریب کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہ آئین آزاد ہندوستان کا ایک جدید صحیفہ ہے۔یہ ہمارے لئے سب سے عظیم ہے اور یہ صرف دفعات اور شقوں کو یکجا کئے جانے سے بلند تر ہے
View more
Tue, 27 Nov 2018 01:01:59
اتر پردیش کے توانائی وزیر شری کانت شرما نے کہا کانگریس رام کے نام پر ووٹ تو لینا چاہتی ہے لیکن رام مندر کی تعمیر کی حمایت نہیں کرنا چاہتی۔رام مندر کی تعمیر پر حکومت کے موقف کے بارے میں شرما نے کہا کہ اس معاملے میں بی جے پی کا نظریہ بالکل واضح ہے۔بی جے پی نے پہلے ہی اپنے منشور میں واضح کیا ہے کہ یہ مسئلہ قانون سے ہی حل ہو گا۔ مندر کی تعمیر کے لئے قانون کا راستہ اپنایا جائے گا۔کانگریس اور دیگر جماعت
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy