Tue, 03 Jan 2017 22:08:17
امسال سفر حج بیت اللہ کیلئے درخواستوں کے اندراج کا سلسلہ کل سے شروع ہوچکا ہے۔ وزیر شہری ترقیات وحج جناب روشن بیگ کی طرف سے ریاستی حج کمیٹی کے دفتر میں حج فارمس کے رسمی اجراء کے بعد ریاستی حج کمیٹی میں حج درخواستوں کے جمع کرنے کے سلسلے کے ساتھ ہی ضلعی سطح پر ضلع وقف مشاورتی کمیٹیوں میں بھی حج درخواستوں کے داخلوں کا سلسلہ چل پڑا ہے،
View more
Tue, 03 Jan 2017 22:04:31
شہر میں گندگی کی نکاسی کے بعد اس کی پروسیسنگ کیلئے مختلف کمپنیوں کو بی بی ایم پی کی طرف سے ٹھیکہ دیا گیا ہے۔ ایک طرف شہر میں ابھی گندگی کی نکاسی کا مسئلہ بھی پورے طور پر حل نہیں ہوپایا ہے کہ اس کی پروسیسنگ کا ایک نیا مسئلہ کھڑا ہوگیا ہے۔بتایاجاتاہے کہ شہر کے کے آر مارکیٹ اور دیگر مقامات سے اٹھائے جانے والے کچرے کی پروسیسنگ کیلئے ذمہ دار اشوک بائیو گرین نامی کمپنی نے کل سے ان مقامات سے کچرا اٹھانے
View more
Tue, 03 Jan 2017 21:58:30
2017 میں بنگلور میٹرو ریل پراجکٹ متعدد نئے سنگ میل عبور کرنے والا ہے۔ یکم اپریل تک میٹرو ریل کا پہلا مرحلہ جو 42 کلومیٹر پر مشتمل ہے مکمل ہوجائے گا اس کے ساتھ ہی شہر کے شمال اور جنوب کو ایک لائن سے جوڑا جاسکے گا۔اس کی وجہ سے اس روٹ پر روزانہ سفر کرنے والے تقریباً دس لاکھ مسافروں کو سہولت ہوجائے گی اور ساتھ ہی پینیا سے لے کر بنشنکری تک ٹریفک مسائل میں کافی حد تک سدھار کی توقع کی جاسکتی ہے
View more
Tue, 03 Jan 2017 21:54:20
شہر کے برگیڈ روڈ، کمرشیل اسٹریٹ اور دیگر علاقوں میں سال نو کے جشن کے اہتمام کے مرحلے میں کچھ لڑکیوں کے ساتھ دست درازی اور جنسی ہراسانی کے معاملات پر شہر کی پولیس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے اس سلسلے میں دستیاب سی سی ٹی وی مناظر کی بنیاد پر خاطیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے
View more
Tue, 03 Jan 2017 21:51:22
ریاست میں لوک آیوکتہ کے تقرر کیلئے دوبارہ سرکاری سطح پر تیاریاں شروع کی جاچکی ہیں۔ ریاست بھر میں بدعنوان عناصر کے خلاف اے سی بی کی مسلسل کارروائیوں کے درمیان لوک آیوکتہ ادارہ کو ختم کرنے کے خدشات کو بے بنیاد ثابت کرتے ہوئے ریاستی حکومت داغدار لوک آیوکتہ جسٹس وائی بھاسکر راؤ کی برطرفی کے بعد اب ریاستی ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس وشواناتھ شٹی کو لوک آیوکتہ کے طور پر مقرر کرنے کے سلسلے میں غور وخوض کر
View more
Tue, 03 Jan 2017 21:44:14
وزیر کوآپریشن اور شوگر ایچ ایس مہادیو پرساد کا آج یہاں دل کادورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ وہ 58 سال کے تھے۔مسٹر پرساد کے اہل خانہ میں ان کی اہلیہ اور ایک بیٹا ہے۔وزیر اعلیٰ سدرامیا نے وزیر کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنا سب سے بہترین اور قابل اعتماد ساتھی کھو دیا۔ یہ ان کا ذاتی نقصان ہے۔ ان کے انتقال سے کانگریس کو شدید نقصان ہوا ہے
View more
Fri, 30 Dec 2016 21:33:09
آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ترجمان ڈاکٹر سید ناصر حسین نے بتایا ہے کہ موجودہ حالات اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کیلئے کافی پریشان کن ہیں، ایسے میں ان کا حالا ت کا سامنا صرف اور صرف اتحاد کے ذریعہ ہی ممکن ہے، جس کے پیش نظر ریاست کے بلاری شہر میں اتحاد ملت کے مقصد سے 2 جنوری بروز پیر رنگ مندر نزد نیو بس اسٹانڈ میں شام 6 تا رات 9.30 بجے عظمت مصطفیﷺ و صدرائے اتحاد کانفرنس منعقد ہوگی۔
View more
Fri, 30 Dec 2016 21:16:46
بھوکوں کو جب تک پیٹ بھر کھانا نہیں ملتا اور سارا ملک بھوک سے آزاد نہیں ہوجاتا اس وقت تک ایک صحت مند اور ترقی یافتہ سماج کی تعمیر کا خواب شرمندہئ تعبیر نہیں ہوگا۔ یہ بات آج صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے کہی۔ شہر کے بسونگڈی نیشنل کالج گراؤنڈ میں ادمیا چیتنا سیوا اتسو اور شنکر کینسر فاونڈیشن اینڈ ریسرچ سنٹر واسپتال کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہاکہ ترقی یافتہ ملک اور صحت مند معاشرہ کا خواب دی
View more
Fri, 30 Dec 2016 21:12:12
بحیثیت وزیر اعلیٰ گجرات مودی نے سہارا گروپ سے جو چالیس کروڑ روپیوں کی رشوت لی ہے ان الزامات کے پیش نظر مودی کو عہدہئ وزیر اعظم سے مستعفی ہوجاناچاہئے تھا۔ یہ بات آج اے آئی سی سی جنرل سکریٹری پرتھوی راج چوہان نے کہی۔ اخباری نمائندوں سے با ت چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جس وقت حوالہ معاملہ سامنے آیا بی جے پی کے سرکردہ رہنما ایل کے اڈوانی نے اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنی لوک سبھا رکنیت سے استعفی
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy