Wed, 05 Apr 2017 01:55:54
شہر کی میئر جی پدماوتی نے آج اولڈ مدراس روڈ پر سگنل فری کاریڈور کی تعمیر کا جائزہ لیا، اور یہاں کام کے گھٹیا معیار کو دیکھ کر کنٹراکٹر پر پانچ لاکھ روپیوں کا جرمانہ عائد کرنے کی ہدایت جاری کی، آج صبح میئر نے 145کروڑ روپیوں کی لاگت پر زیر تکمیل 17.5کلومیٹر طویل سگنل فری کاریڈور کے کاموں کا جائزہ لیاتو پتہ چلا کہ فٹ پاتھ کی تیاری انتہائی گھٹیا طریقے سے کی گئی ہے، یہ دیکھ کر میئر نے کنٹراکٹ حاصل کرنے
View more
Wed, 05 Apr 2017 01:35:51
شہر میں 6/ اپریل کو راجیو گاندھی ہیلتھ یونیورسٹی کا 19/واں کانوکیشن منعقد ہورہا ہے۔ اس کانوکیشن میں ڈاکٹر ایچ جی شرد چندرا کلیدی خطاب کریں گے۔ داونگیرے کی جے جے ایم میڈیکل کالج کی طالبہ دیپا اگر وال نے چھ گولڈ میڈل حاصل کرکے اس بار سب سے شاندار مظاہرہ کیاہے، یہ بات آج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر کے ایس رویندرا ناتھ نے بتائی۔ ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کے چانسل
View more
Wed, 05 Apr 2017 01:06:54
وزیر اعلیٰ سدرامیا نے سابق وزیراعلیٰ اور بی جے پی لیڈر ایس ایم کرشنا کے اس بیان پر کہ پچھلے 45 سال میں سدرامیا کی سب سے بدترین حکومت کا مشاہدہ اب کیا جارہاہے، سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ایس ایم کرشنا پہلے اپنے دور اقتدار کے انتظامیہ پر نظر ڈالیں اور بعد میں موجودہ حکومت کی کارکردگی پر تبصرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم کرشنا ایک بزرگ سیاستدان ہیں، اسی لئے انہیں توقع ہے کہ وہ پوری ذمہ داری کے
View more
Tue, 04 Apr 2017 01:51:10
وزیر شہری ترقیات وحج جناب روشن بیگ نے آج گنڈل پیٹ اسمبلی حلقہ میں کانگریس قائد وسابق مرکزی وزیر ڈاکٹر کے رحمن خان اور دیگر کے ہمراہ حلقہ بھر میں انتخابی مہم چلائی۔ ریاست میں وزیر اعلیٰ سدرامیا کی قیادت والی حکومت کی طرف سے سماج کے تمام طبقات بالخصوص اقلیتوں کی فلاح وبہبود کیلئے کئے گئے اقدامات انہوں نے گنڈل پیٹ اور ننجنگڈھ حلقوں کے عوام اور مختلف اداروں اور انجمنوں کے ذمہ داروں کے سامنے پیش کئے ا
View more
Tue, 04 Apr 2017 01:43:41
وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہاکہ 9، اپریل کو ننجنگڈھ اور گنڈل پیٹ اسمبلی حلقوں کیلئے ہونے والے ضمنی انتخابات آنے والے اسمبلی انتخابات کے نقیب قطعاً نہیں ہیں۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت پچھلے چار سال سے عوام کیلئے کی گئی فلاحی خدمات کی بنیاد پر انتخابات لڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے کی گئی فلاحی خدمات کو کافی قبولیت حاصل ہورہی ہے، ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ
View more
Tue, 04 Apr 2017 01:40:31
ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ رام لنگا ریڈی نے بی جے پی کو دلتوں کی دشمن قرار دیتے ہوئے یہ چیلنج کیا ہے کہ بی جے پی اگر واقعی دلتوں کی دوست ہے تو ریاستی بی جے پی صدارت کا عہدہ کسی دلت قائد کو دینے کی جرأت دکھائے۔ انہوں نے کہاکہ سابق وزیر داخلہ آر اشوک کا یہ بیان احمقانہ ہے کہ کانگریس میں وزیراعلیٰ سدرامیا دلت قائدین کوکچل رہے ہیں، در اصل کانگریس نے اپنی دلت نوازی کا ثبوت دلت فرقہ سے وابستہ ملیکارجن کھرگے
View more
Tue, 04 Apr 2017 01:32:30
اے آئی اے ڈی ایم کی سربراہ ششی کلانٹراجن کو شہر کی پرپنا اگراہارا جیل سے منتقل کرکے انہیں ٹمکور جیل روانہ کرنے کی گذارش کرتے ہوئے دائر کی گئی عرضی آج ریاستی ہائی کورٹ نے مسترد کردی۔ اس سلسلے میں ٹریفک رام سوامی کی طرف سے دائر کردہ ایک مفاد عامہ عرضی میں عدالت کو بتایا گیا تھاکہ پرپنا اگراہارا چونکہ تملناڈو کی سرحد سے بہت قریب ہے، اے آئی اے ڈی ایم کے کے بیشتر قائدین بشمول وزراء بار ہا اس جیل کا دو
View more
Tue, 04 Apr 2017 01:23:18
چکبالاپور، کولار سمیت ریاست کے سرحدی علاقوں کو پینے کے پانی کی مستقل سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کنڑا اوکوٹا نے مئی کے دوسرے ہفتے میں کرناٹک بند منانے کا اعلان کیا ہے۔ اوکوٹا کے صدر واٹال ناگراج نے آج ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چکبالاپور، کولار، ٹمکور، چترادرگہ، داونگیرے اور آس پاس کے علاقوں کو پینے کے پانی اور آبپاشی کی مستقل سہولت مہیا کرانے کیلئے حکومت کو آگے آنا چاہئے۔
View more
Tue, 04 Apr 2017 01:18:34
پچھلے چار دنوں سے جاری ٹرک ہڑتال کی وجہ سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، جبکہ ٹرک مالکوں کی طرف سے ہڑتال ختم ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔ ٹرک مالکوں نے کہا ہے کہ آج ہی سے پٹرول اور ڈیزل کی سربراہی کو معطل کردیا جائے گا۔ اس ہڑتال کی وجہ سے ترکاریوں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے، اس کے علاوہ چاول کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوچکا ہے۔ ٹرک مالکان نے کہا ہے کہ
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy