Sat, 06 May 2017 01:35:23
ریاستی بی جے پی میں سنگین بحران اور بی جے پی صدر یڈیورپا اور کونسل کے اپوزیشن لیڈر ایشورپا کے درمیان شدید اختلافات کے قطع نظر کل میسور میں بی جے پی کی مجلس عاملہ کی میٹنگ شروع ہونے جارہی ہے، حالانکہ یڈیورپا نے واضح طور پر اعلان کردیا ہے کہ اس مجلس عاملہ میں دانستہ طور پر غیر حاضر رہنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی، اس کی پرواہ کئے بغیر ایشورپا اور دیگر ناراض لیڈروں نے واضح کردیا ہے
View more
Sat, 06 May 2017 01:31:22
وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہا ہے کہ ریاست میں گؤ رکشا کے نام پر غنڈہ گردی قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی، جو لوگ گائے کے تحفظ کے نام پر قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کریں گے، ان کے خلاف حکومت سخت ترین کارروائی کرے گی۔آج ودھان سودھا میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انسداد گؤ کشی قانون 1964کے نفاذ کی حکومت پابند ہے، لیکن اس قانون میں خود ساختہ گؤ رکشکوں کو بڑھاوا دینے کی کوئی اجازت نہ
View more
Sat, 06 May 2017 01:23:12
شہر کی سنٹرل کرائم برانچ پولیس نے ملک کی 38 سے زائد یونیورسٹی اور کالجوں کے فرضی مارکس کارڈ بنانے والے ایک جال کو بے نقاب کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ملک کی تمام ریاستوں میں جائین از فار ایجوکیشن نامی ادارہ کے تحت فرضی مارکس کارڈ کا نیٹ ورک چلانے والے ملزمین کی طرف سے کسی بھی کورس کیلئے مقررہ رقم لے کر مارکس کارڈ فروخت کردیا جاتا۔ سی سی بی کے ڈی سی پی آنند کمار نے یہ بات بتائی۔انہوں نے کہاکہ
View more
Fri, 05 May 2017 02:28:40
اے آئی سی سی جنرل سکریٹری اور کرناٹک میں کانگریس امور کے نئے انچارج وینو گوپال نے آج اپنے عہدہ کا جائزہ لے لیا۔ انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں وہ ریاست میں انتخابات کیلئے کانگریس پارٹی کو پوری طرح مستعد کرنے میں لگ جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ 8/ مئی سے تین دن وہ بنگلور میں مقیم رہ کر پارٹی کے سبھی وزراء، اراکین پارلیمان، اسمبلی اور عہدیداروں کے ساتھ ریاست کی سیاسی صورتحال پر رائے مشورہ کریں گے اور
View more
Fri, 05 May 2017 02:19:55
وزیر اعلیٰ سدرامیا نے تمام سرکاری افسران اور پولیس حکام کو سخت ہدایت دی ہے کہ ان کے قافلے کی روانگی کیلئے کسی بھی وقت کسی ایمبولنس کو روکا نہ جائے۔گزشتہ روز بنگلور میں ان کے قافلے کو گزرنے کیلئے ایمبولنس کو روکے جانے کی خبروں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے سخت تاکید کی ہے کہ پولیس حکام اگر ضرورت پڑے تو ان کا قافلہ روک دیں اور ایمبولنس کو جانے دیں۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ حال ہی میں بنگل
View more
Fri, 05 May 2017 02:13:51
ریاستی حکومت کا یہ مقصد ہے کہ ہر شہری کی صحت کی حفاظت کرے۔اس مقصد کیلئے حکومت یونیورسل ہیلتھ کارڈ لانے تیار ہے۔اس ضمن میں مختلف محکموں کے ساتھ بات چیت کی جارہی ہے۔ یہ بات آج وزیر صحت کے آر رمیش کمار نے کہی۔ انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کی سالانہ آمدنی ڈھائی لاکھ روپیوں سے کم ہے ان کو ہر طرح کا علاج مفت اور جن لوگوں کی آمدنی پانچ لاکھ روپیوں تک ہے انہیں ہر طرح کے علاج میں 30 فیصد کا خرچ سرکاری طور پر بر
View more
Fri, 05 May 2017 02:03:17
اوقافی اداروں کے متولیان کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلانے کے مقصد سے آج کولار ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کی جانب سے متولی کانفرنس کا اہتمام کیاگیا۔ اس موقع پر وزیر شہری ترقیات وحج جناب روشن بیگ نے ملک میں مسلمانوں کو درپیش حالات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو ملک میں ڈر کر نہیں ڈٹ کر زندگی بسر کرنی چاہئے۔آج مسلمانوں کو ڈرانے کی فرقہ پرست طاقتیں بہت کوششیں کررہی ہیں۔ اگر مسلمان ان سے خو
View more
Fri, 05 May 2017 01:55:09
شموگہ ضلع کے ساگر شہر کے نزدیک ایک گاڑی اور ٹرک میں ٹکر ہونے سے آج سات افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ ایک شادی کی تقریب میں شامل ہونے کے بعد کچھ لوگ ایک گاڑی سے بنگلور لوٹ رہے تھے کہ اس دوران اس کی ٹرک سے ٹکر ہوگئی۔ حادثے میں سات لوگوں کی موت ہوگئی۔لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے اور انہیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیاگیا ہے۔
View more
Fri, 05 May 2017 01:51:04
کولیگل تعلقہ کے ملول میں کل ایک تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی۔اس حادثے میں تین لوگوں کی موت ہو گئی اور دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ کار میں سوارافراد کوئمبتورسے کولیگل جا رہے تھے۔ اس دوران ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا جس سے کاردرخت سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں دو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی،جبکہ ایک شخص نے ہسپتال لے جاتے وقت راستے میں دم توڑ دیا۔مہلوکین کی شناخت یشونت 19، ستیش اور وم
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy