Sun, 13 Aug 2017 01:16:01
گورکھپور میڈیکل کالج میں گزشتہ48 گھنٹوں میں 30 بچوں کی موت کی صورت میں ایس پی لیڈر اکھلیش یادو نے ریاست کی بی جے پی حکومت پر نشانہ لگایا ہے۔ انہوں نے اس معاملے میں حکومت پر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ آکسیجن کی کمی سے بچوں کی موت ہوئی ہے۔ اگرچہ حکومت نے اس کی تردیدکی ہے۔ اس پراکھلیش یادو نے کہا کہ حکومت سچ نہیں بتارہی ہے
View more
Sun, 13 Aug 2017 01:04:13
شہر بنگلور کے حج بھون سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل بھی رات 12-40 بجے 340 عازمین پر مشتمل قافلہ رخصت ہوا۔ اب تک چھ قافلے بنگلور سے جدہ کیلئے روانہ ہوچکے ہیں۔ عازمین حج کی روانگی کیلئے حج بھون اور کیمپے گوڈا انٹرنیشنل حج ٹرمینل میں حسب معمول انتظامات کئے گئے ہیں۔ جن کی نگرانی وزیر شہری ترقیات وحج اور ریاستی حج کمیٹی کے چیرمین جناب روشن بیگ ، حج کمیٹی کے ایگزی کیٹیو آفیسر سرفراز خان ،
View more
Sun, 13 Aug 2017 00:59:40
ریاستی وزیر برائے تعمیرات عامہ اور میسور ضلع کے انچارج وزیر ڈاکٹر ایچ سی مہادیوپا نے کہاکہ ریاستی حکومت رواں سال اپنے دور اقتدار کا آخری دسہرہ شان وشوکت سے منائے گی اور آنے والے دنوں میں بھی یہی حکومت اس تہوار کا اہتمام کرتی رہے گی۔آج ہنسور میں دسہرہ کیلئے آنے والے ہاتھیوں کا استقبال کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پچھلے سال خشک سالی کے سبب دسہرہ کی تقریبات کو روایت
View more
Sat, 12 Aug 2017 23:36:57
ریاستی پولیس کے ڈائرکٹر جنرل آر کے دتہ نے بعض ہندو تنظیموں کے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا کہ ریاستی پولیس کی طرف سے گنیش تہوار کے اہتمام پر بندشیں عائد کی گئی ہیں۔ آج اس سلسلے میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی جی پی نے بتایاکہ ریاست کے مختلف شہروں میں گنیش تہوار کے دوران حفاظتی بندوبست کی ذمہ داری متعلقہ پولیس کمشنروں کو سونپی گئی ہے، جبکہ اضلاع میں یہ ذمہ پولیس سپرنٹنڈنٹوں کے سپرد ر
View more
Sat, 12 Aug 2017 23:32:08
ریاستی وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار نے کہاکہ حال ہی میں ان کی رہائش گاہ اور دیگر ٹھکانوں پر محکمۂ انکم ٹیکس کے چھاپوں اور ان پر دباؤ ڈالنے مرکزی حکومت کی مبینہ کوشش کے مرحلے میں کانگریس پارٹی بالخصوص کانگریس نائب صدر راہول گاندھی اور وزیراعلیٰ سدرامیا نے جو اخلاقی طور پر ساتھ دیا اس کیلئے وہ ان دونوں کے احسان مند رہیں گے۔آج رائچور میں اخبار ی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے شیوکمار نے کہاکہ ریاستی اس
View more
Sat, 12 Aug 2017 23:29:40
وزیر اعلیٰ سدرامیا نے ایک بار پھر پورے اعتماد کے ساتھ یہ بات دہرائی کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس ہی ریاست کے اقتدار پر برقرار رہے گی۔ امیت شا آئیںیا مودی ریاست میں کانگریس کے امکانات کو متاثر کرنہیں پائیں گے۔آج کانگریس نائب صدر راہول گاندھی کا استقبال کرنے کیلئے بلاری پہنچے ہوئے وزیر اعلیٰ سدرامیا نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ امیت شا کے تین روزہ دورۂ کرناٹک سے کانگریس پ
View more
Sat, 12 Aug 2017 23:26:10
ی جے پی کے قومی صدر امیت شا جوآج ریاست کے سہ روزہ دورہ پر پہنچے ۔انہوں نے ریاست کو ایک بار پھر زعفرانیت سے رنگنے کے اپنے ارادوں کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے بی جے پی کے کارندوں کو آواز دی کہ ہندو ووٹ بینک کو یکجا کرنے کی طرف متوجہ ہوں۔ مذہبی بنیاد پر ووٹ مانگنے یا سیاست کرنے کے متعلق الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کی پابندی کو صریح نظر انداز کرتے ہوئے امیت شا نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے
View more
Sat, 12 Aug 2017 03:37:11
چندسال پہلے حکومت نے ایک قانون کے ذریعے یہ صاف کر دیا تھا کہ آٹھویں تک بچوں کو کسی بھی کلاس میں فیل نہیں کیاجائے گا۔ لیکن اس نظام سے بہت لوگ ناراض بھی ہوئے اور الزام لگایا کہ اس تعلیم کی سطح میں کمی آئے گی۔ چندسالوں میں کئی ریاستی حکومتوں نے بھی ایسا ہی محسوس کیا اور مطالبہ کیا کہ اس نظام میں تبدیلی کی جائے
View more
Sat, 12 Aug 2017 03:21:40
ملک کو حفاظت کے علاقے میں خودکفیل بنانے کے لیے ڈی آر ڈی اوکاقیام کیاگیاتھا۔ لیکن ڈی آر ڈی اومیں سائنس داں کیوں زیادہ دنوں تک کام نہیں کر رہے ہیں، اس بارے میں حکومت غور کر رہی ہے۔ وزیر دفاع ارون جیٹلی نے بتایا کہ سال2014 سے 2016 کے دوران کل 128 سائنسدانوں نے دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او)چھوڑدیااورسائنسدانوں کو اس ادارے کے ساتھ روکنے کے لیے ایک جامع ترغیباتی اسکیم شروع کی ہے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy