Sat, 10 Dec 2016 21:44:42SO Admin
گزشتہ رات ایک نامعلوم بدمعاش نے شہر کے موریا لوک کمپلیکس میں سینٹرل بینک کے اے ٹی ایم پر دھاوا بول دیا،وہاں پرتعینات سیکورٹی گارڈ نے بدمعاش کو چیلنج کیا تو اس کو موت کے گھاٹ اتار دیا،
View more
Sat, 10 Dec 2016 21:36:59SO Admin
ایک دن کے گجرات دورے پر پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی بی جے پی کی میٹنگ سے پہلے آج یہاں رائے سین گاؤں میں اپنی ماں سے ملاقات کرنے پہنچے اور اس کاآشیروادلیا۔
View more
Sat, 10 Dec 2016 21:28:54SO Admin
نوٹ بندی کو لے کر لوگوں کو پیش آ رہی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج خبردار کیا کہ آنے والے دن اور مشکل ہو سکتے ہیں لیکن 50دنوں کے بعد حالات آہستہ آہستہ بہتر ہو جائیں گے۔پارلیمنٹ میں رکاوٹ کے لئے اپوزیشن کی تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں جلسہ عام میں بولنے کے لئے مجبور کیا جا رہا ہے
View more
Sat, 10 Dec 2016 21:16:59SO Admin
سابق وزیراعلیٰ اورپارٹی سربراہ جے للتا کی قریبی ساتھی رہیں وی کے ششی کلا کی مضبوط حمایت کرتے ہوئے انا ڈی ایم کے نے آج کہا کہ وہ پارٹی کی اہم رکن ہیں اور اس میں کچھ بھی غلط نہیں ہے کہ پارٹی لیڈروں نے ان سے ملاقات کی۔
View more
Sat, 10 Dec 2016 21:06:51SO Admin
دہلی میٹرونوٹ بندی کی وجہ سے نوٹوں کی قلت کو دیکھتے ہوئے کل سے ا سمارٹ کارڈ ریچارج کی حدعارضی طورپر1000روپے سے بڑھا کر 2000روپے کر دے گی۔ڈی ایم آر سی نے ایک بیان میں کہاکہ یہ سہولت 31دسمبرتک دستیاب ہوگی۔
View more
Sat, 10 Dec 2016 20:54:42SO Admin
جموں کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے ملک کے لوگوں کو ریاست کا دورہ کرنے اور اس کی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہونے کے لئے مدعو کرتے ہوئے آج کہا کہ یہ دنیا میں سیاحوں کے لئے سب سے محفوظ جگہ ہے۔محبوبہ نے یہاں ایک پروگرام میں کہاکہ جموں کشمیر سیاحوں کے لئے نہ صرف ملک میں بلکہ پوری دنیا میں سب سے محفوظ ہے
View more
Sat, 10 Dec 2016 20:47:07SO Admin
پنجاب کانگریس کے چیف امریندر سنگھ نے اکالی- بی جے پی اتحاد اور کانگریس کے درمیان خفیہ معاہدے کے اروند کجریوال کے الزام کو سرخیوں میں بنے رہنے کیلئے ان کی مایوسی بھری چال بازی بتایا۔انہوں نے دعوی کیا کہ پنجاب میں کوئی انتخابی ایجنڈا نہیں ہونے اور دہلی میں معمولی ٹریک ریکارڈ ہونے کے ساتھ اروند کجریوال اسمبلی انتخابات سے پہلے عوام کی نظروں میں بنے رہنے کے لئے مایوسی بھری چال بازی پر آمادہ ہیں۔کانگریس
View more
Sat, 10 Dec 2016 20:18:49SO Admin
صدر پرنب مکھرجی نے آج کہا کہ پسماندہ بچوں کی ترقی میں خلل ڈالنے والے عوامل کو ہٹانے اور حکومت کی پالیسی ساز کارروائی کے ذریعے انہیں یکساں مواقع فراہم کئے جانے کی ضرورت ہے۔پہلے ”لاریٹس اینڈ لیڈرز فار چلڈرن سمٹ“ کے افتتاحی سیشن کو یہاں صدارتی محل میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سمیت سب کو ہر جگہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے اچھے کام کے لئے مصروف عمل ہونا چاہئے۔
View more
Sat, 10 Dec 2016 20:09:45SO Admin
حکمران انا ڈی ایم کے نے آج پارٹی سربراہ اور تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلی جے للتا کے انتقال کے بعد صدمے سے مرنے والے203لوگوں کی فہرست جاری کی ہے،
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy