Sat, 11 Mar 2017 18:19:24
معروف عالم دین اور ممبرپارلیمنٹ مولانااسرارالحق قاسمی آج اپنے دوروزہ اصلاحی، تعلیمی ودعوتی دورے پر ممبئی پہنچ چکے ہیں۔اس دوران مولاناقاسمی ادارہ دعوۃ السنہ ممبئی کے زیر اہتمام منعقدہ مسابقہئ قرآن کریم اور اجلاس عام میں کلیدی خطاب کریں گے
View more
Sat, 11 Mar 2017 18:13:02
حالیہ اسمبلی انتخابات میں سب سے زیادہ نوٹا بٹن ووٹروں نے گوا میں دبایا اور اتراکھنڈ دوسرے نمبرپرہے۔الیکشن کمیشن کے پاس دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گوامیں 1.2فیصد ووٹروں نے نوٹا(ان میں سے کوئی پسند نہیں)پرووٹ دیا۔اتراکھنڈ میں ایسے ووٹر ایک فیصدہیں۔اتر پردیش میں ایسے ووٹر 0.9 فیصد ہیں۔پنجاب میں 0.7 ووٹروں نے نوٹا کا انتخاب کر لیاجبکہ منی پورمیں 0.5فیصد ووٹروں نے نوٹاکابٹن دبایا۔
View more
Sat, 11 Mar 2017 01:54:27
الیکشن کمیشن کی طرف سے گندل پیٹ اور ننجنگڈھ اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے ساتھ ہی ریاست کی سیاسی سرگرمیوں میں غیر معمولی تیزی آچکی ہے۔ ان حلقوں سے امیدواری کے دعویدار تینوں سیاسی جماعتوں کانگریس، بی جے پی اور جے ڈی ایس متحرک ہوچکے ہیں۔
View more
Sat, 11 Mar 2017 01:51:24
ریاست بھر کے تمام پرائمری ہیلتھ سنٹروں میں اگلے چھ ماہ کے دوران ٹیلی میڈیسن خدمات مہیا کرائی جائیں گی۔ یہ بات آج ریاستی وزیر صحت وخاندانی بہبود کے آر رمیش کمار نے بتائی۔
View more
Sat, 11 Mar 2017 01:45:41
نجی تعلیمی اداروں کی طرف سے چلائے جانے والے ہاسٹلوں کے باورچی خانہ اور اسٹور رومس میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں بہت جلد ایک سخت قانون لاگو کرنے پر ریاستی حکومت سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔یہ بات آج ریاستی وزیر برائے سماجی بہبود ایچ آنجنیا نے کہی۔ ٹمکور ضلع کے ہلیار میں نجی ہاسٹل میں زہر آلود کھانا کھانے کے سبب تین بچوں کی موت کے واقعہ کے بعد سخت قدم اٹھانے کیلئے آگ
View more
Sat, 11 Mar 2017 01:10:10
چکنائکنا ہلی کے ہلیار میں ایک نجی ہاسٹل میں تین بچوں کی موت کے بعد ان بچوں نے جو کھانا کھایا تھا اس کی جانچ کرائی گئی ہے، اور جانچ کے ذریعہ یہ نتیجہ سامنے آیا ہے کہ اس میں محلول زہر ملایا گیا تھا۔ اس جانچ کے بعد ہاسٹل کے عملہ پر شبہات بڑھ چکے ہیں۔ ٹمکور ضلع کے ڈسٹرکٹ ڈاکٹر ، ڈاکٹر دنیش جنہوں نے تینوں بچوں کا پوسٹ مارٹم کیا تصدیق کی ہے کہ ان بچوں کے جسم سے محلول زہر کے نشانات برآمد ہوئے ہیں۔
View more
Sat, 11 Mar 2017 00:56:20
ایک طالبہ کوکچھ نامعلوم افراد کی طرف سے اغوا کیے جانے اور پھر کہیں دور لے جا کر چھوڑدینے کی جو شکایت برکے پولیس اسٹیشن درج کی گئی تھی،اس سلسلے میں متعلقہ لڑکی نے ہی اب اقرار کیا ہے کہ اس نے یہ جھوٹی کہانی گھڑی تھی۔
View more
Sat, 11 Mar 2017 00:38:59
پچھلے کچھ دنوں سے منگلوروڈسٹرکٹ جیل میں گانجہ ، موبائل فون اور دیگر غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ کے علاوہ قیدیوں کے درمیان جان لیوا حملوں کی وارداتیں عام ہوگئی ہیں۔ اوراس طرح کی سرگرمیوں پرقابو پانے کے لئے وہاں سیکیوریٹی کے انتظامات بھی سخت کردئے گئے ہیں۔اس کے باوجود معلوم ہوا ہے کہ جمعہ کی شب میں 3.30بجے کے قریب اس جیل سے ایک زیرسماعت قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
View more
Sat, 11 Mar 2017 00:29:30
تعلیمی اداروں میں حجاب کے استعمال کی مخالفت شمالی ہند کے بعد ساحلی کرناٹک اور حال ہی میں شیموگہ تک محدود تھی، لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ یہ متعصبانہ رویہ ریاست گیر پیمانے پر پھیلتے پھیلتے راجدھانی بنگلور تک بھی پہنچ گیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کل پی یو سی سال دوم کے سالانہ امتحان کے پہلے دن شہر کے ایک معروف تعلیمی مرکز سے وابستہ حجاب پہنی ہوئی مسلم طالبات کو دانستہ طور پر امتحانی مرکز میں ام
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy