بیلگاوی، 30/جنوری (ایس او نیوز) اترپردیش کے پریاگ راج میں ہونے والے مہا کنبھ میلہ میں بدھ کو عوامی ہجوم زیادہ ہونے کی وجہ سے جو بھگڈر مچی اور کم ازکم چالیس افراد ہلاک ہوئے، اُن میں کرناٹک کے بیلگاوی سے تعلق رکھنے والے چار لوگ بھی شامل ہیں۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بیلگام سے دو بسوں پر سوار 50 سے زائد عازمین گزشتہ اتوار کو مہا کمبھ میلا میں شریک ہونے کےلئے روانہ ہوئے تھے اور منگل کی رات کو پریاگ راج پہنچے تھے۔ بدھ کی صبح ہونے والی بھگدڑ کے دوران جیوتی ہٹّاروت (44)، ان کی بیٹی میگا (24)، ارون کوپارڈے (61)، اور مہادیوی ہنمتھ باونور (48) بھی بھگڈر کا شکار ہوئے اور شدید زخمی ہوکر ہلاک ہوئے۔ان کے ساتھ موجود دیگر افراد اس بھگڈر میں زخمی ہوئے ہیں، جنہوں نے مہلوکین کے گھر والوں کو چار لوگوں کے مرنے کی اطلاع پہنچائی۔