Tue, 07 Mar 2023 20:47:54
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے دہلی حکومت کے مبینہ ایکسائز گھوٹالہ کے سلسلے میں حیدرآباد کے ارون رام چندر پلے نامی ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ اس معاملہ میں ای ڈی کی جانب سے کی گئی یہ 11ویں گرفتاری ہے۔
View more
Tue, 07 Mar 2023 20:41:46
دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ کے سلسلہ میں منگل کے روز ای ڈی کی ٹیم دہلی کے نائب وزیرا علیٰ منیش سسودیا سے پوچھ کے لئے تہاڑ جیل پہنچ گئی۔ یہ پہلا موقع ہے جب اس معاملہ میں ای ڈی نے منیش سسودیا سے پوچھ گچھ کی۔
View more
Tue, 07 Mar 2023 13:20:30
کرناٹک میں 9 مارچ سے پی یو سی کے امتحانات شروع ہورہے ہیں، اسی کے پیش نظر ریاست کے اڈوپی شہر کی چند طالبات نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھکھٹا کر اپیل کی کہ انہیں حجاب پہن کر امتحانات لکھنے کی اجازت دی جائے، اس عرضی کے جواب میں سپریم کورٹ نے کہا کہ اس معاملہ کی سماعت کےلیے ایک بینچ تشکیل دی جائے گی۔ اس دوران کرناٹک کے وزیر برائے تعلیم بی سی ناگیش نے کہا کہ وہ لڑکیوں کو امتحانات میں اسکارف یا حجاب پہننے
View more
Tue, 07 Mar 2023 13:15:24
ایک دن قبل ایشیانیٹ نیوز چینل کے کوزیکوڈ واقع دفتر پر پولیس کارروائی کے خلاف آج کیرالہ اسمبلی میں خوب ہنگامہ ہوا۔ کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن نے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کو گھیرتے ہوئے میڈیا کو ڈرانے اور دبانے کا الزام عائد کیا۔ بعد میں وزیر اعلیٰ وجین کے جواب سے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن نے اسمبلی سے واک آؤٹ کر دیا۔
View more
Tue, 07 Mar 2023 13:05:57
بیلارے میں واقع سرکاری ہاسپٹل کی پرانی عمارت منہدم کرنے کے دوران دیوار گرنے سے ایک مزدور ہلاک ہوگیا جس کی شناخت منجوناتھا کے طور پر کی گئی ہے ۔
View more
Tue, 07 Mar 2023 10:57:07
بہار کی سابق وزیر اعلیٰ اور لالو پرساد یادو کی بیوی ربڑی دیوی کی رہائش پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری کو کئی حزب مخالف لیڈران نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں مرکزی حکومت پر اپوزیشن لیڈران کو پریشان کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ پرینکا گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’جو اپوزیشن لیڈر بی جے پی کے سامنے جھکنے کو تیار نہیں ہیں، ان
View more
Tue, 07 Mar 2023 10:48:07
ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں ابھی سے گرمی نے ریکارڈ توڑنا شروع کر دیا ہے۔ ایسے میں آئندہ دنوں میں شدید ترین گرمی کا اندیشہ لاحق ہو گیا ہے۔ اس کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی پیر کے روز اعلیٰ سطحی میٹنگ کر موجودہ حالات کا جائزہ لیا۔
View more
Tue, 07 Mar 2023 10:39:46
وومنس پریمیر لیگ یعنی ڈبلیو پی ایل کے پہلے سیزن میں آج چوتھا مقابلہ ممبئی انڈینز وومن اور رائل چیلنجرس بنگلور وومن کے درمیان برابورن اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ ڈبلیو پی ایل کے افتتاحی مقابلے کی طرح آج ایک بار پھر ممبئی انڈینز وومن ٹیم نے میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔ بنگلورو وومن نے 156 رنوں کا ہدف ممبئی وومن کے سامنے رکھا تھا، جسے اس نے محض ایک وکٹ کے نقصان پر پندرہویں اوور میں ہی حاصل کر لیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy