Sun, 04 Dec 2016 12:43:53
وزیرتوانائی پیوش گوئل نے آج کہا کہ وزیر خزانہ ارون جیٹلی کونوٹ بندی بارے میں پہلے سے اطلاع تھی لیکن ’’دوستانہ اور کھلے مزاج‘‘کا ہونے کے باوجود انہوں نے اسے خفیہ رکھا۔
View more
Sun, 04 Dec 2016 12:40:13
اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘کے ایک نمائندہ وفد نے ملائیشیا کی حکمران جماعت ’’امنو‘‘کی سالانہ کانفرنس میں خصوصی دعوت پر شرکت کی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق "امنو" کی جانب سے اپنے سالانہ اجلاس میں حماس کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔
View more
Sun, 04 Dec 2016 12:37:12
ازبکستان کے سابق صدر اسلام کریموف کی بیٹی گلنارا کریموفا کے بیٹے نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی والدہ کہاں ہیں اس بارے میں معلومات عام کی جائیں۔گلنارا کریموفا کو کبھی ایک طاقتور شخصیت سمجھا جاتا تھا۔
View more
Sun, 04 Dec 2016 12:33:19
امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حامی تین ریاستوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کو روکنے کے لیے قانونی چارہ جوئی کر رہے ہیں۔
View more
Sun, 04 Dec 2016 12:31:04
تھائی لینڈ پولیس کے مطابق انہوں نے کراچی فیکڑی میں آگ لگانے کے جرم میں ملوث ایک مشتبہ پاکستانی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کا نام عبدالرحمان ہے اور اس کی عمر چھیالیس برس بتائی گئی ہے۔
View more
Sun, 04 Dec 2016 12:29:16
افغانستان کے دارالحکومت سے ساٹھ کلومیٹر کی دوری پر واقع گاؤں سیواکا میں افغان طالبان نے ٹیکنیکل یونیورسٹی کے ایک نوجوان طالب علم کو پھانسی دے کر ہلاک کر دیا۔
View more
Sun, 04 Dec 2016 12:25:30
کرپشن اسکینڈل کا سامنا کرنے والی خاتون صدر پارک گُون ہَے کے خلاف 171اراکین پارلیمنٹ نے مواخذے کی قرارداد پارلیمنٹ میں جمع کرا دی ہے۔
View more
Sun, 04 Dec 2016 12:23:37
تائیون کی صدر کے ساتھ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دس منٹ تک ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ ٹرمپ کے مطابق تائیوانی صدر نے انہیں ٹیلی فون کر کے الیکشن جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
View more
Sun, 04 Dec 2016 12:15:51
شامی فوج مشرقی حلب میں باغیوں کو مزید پسپا کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ اسد حکومت کی فوج باغیوں کے زیر قبضہ ایک اور علاقے طارق الباب میں فاتح انداز میں داخل ہو گئی ہے اور باغی اِس علاقے سے پسپا ہو گئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy