Thu, 15 Dec 2016 11:30:24
برازیل کی سینیٹ نے صدر مائیکل ٹمر کی طرف سے پیش کی گئی تجویز کو منظور کرتے ہوئے ملک میں آئندہ 20سالوں کے لیے عوامی منصوبوں پر اخراجات کو روک دیا ہے۔صدر کی اس تجویز کا مقصد بجٹ خسارے کو قابو میں لانے اور ملک کی اقتصادی حالت کو بہتر کرنا بتایا جاتا ہے۔
View more
Thu, 15 Dec 2016 11:28:43
امریکہ کے فوجی جہاز اوسپرے نے جاپان کے جنوبی جزیرے اوکیناوا میں کریش لینڈنگ کی لیکن جہاز پر سوار عملے کے تمام افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
View more
Thu, 15 Dec 2016 11:23:05
سعودی عرب میں بتیس جاسوسوں پر مشتمل سیل نے ایران کو 124انٹیلی جنس رپورٹس مہیا کی تھیں۔ان میں سعودی عرب کی اہم فوجی تنصیبات کے بارے میں تفصیلی معلومات تھیں اور دوسرا سکیورٹی ڈیٹا تھا۔سعودی دارالحکومت الریاض میں ایک فوجداری عدالت نے گذشتہ ہفتے ان میں پندرہ سعودیوں کو مجرم قرار دے کر سزائے موت سنائی تھیں۔
View more
Thu, 15 Dec 2016 11:10:33
شدت پسند گروہ داعش نے گذشتہ اتوار کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں قبطی عیسائیوں کے ایک چرچ پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ داعش نے انٹرنیٹ پر پوسٹ ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ قاہرہ کے چرچ میں خودکش حملہ اس کے جنگجو ابو عبداللہ المصری نے کرایا ہے۔
View more
Thu, 15 Dec 2016 05:52:18
پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں نوٹ بندي پر ہنگامے کی وجہ سے بہت سارے کام ہونے سے رہ گئے پی آرایس لیجیسلیٹیو کیلئےعام ریسرچ کے مطابق 16 نومبر سے 9 دسمبر کے درمیان لوک سبھا میں صرف15فیصد کام ہوا تو راجیہ سبھا میں صرف 19 فیصد ہی پروڈكٹوٹي ریکارڈ کی گئی یعنی مجموعی اعتبار سے صرف 17٪ کام کاج ہوا. میڈیا کی رپورٹ پر بھروسہ کریں تو یہ مودی حکومت کے ڈھائی سال کی مدت میں لوک سبھا کی سب سے کم پروڈكٹوٹي ہے.
View more
Thu, 15 Dec 2016 05:10:34
سپریم کورٹ نے آج یہاں اپنے ایک اہم فیصلہ میں مہاراشٹر کے ناگپور شہر کی دو سو سالہ قدیم تاریخی مسجد کو روڈ کی توسیع کے نام پر انہدام کرنے والے معاملے پر روک لگا دی اور ریاستی حکومت کو معاملے کی اگلی سماعت پر اپنے موقف کا اظہار کرنے کا حکم جاری کیا ، یہ اطلاع آج یہاں ممبئی میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے اخبار نویسوں کو دی ۔
View more
Thu, 15 Dec 2016 04:54:56
شہر کے ماری کامبا ایکسٹینشن میں واقع ایک کھیت میں گھاس کے ڈھیر کو آگ لگنے سے پچاس ہزار روپے نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے۔یہ چاول کے کھیت اور گھاس امام صاب نشان دار کی ملکیت بتائے جاتے ہیں۔
View more
Thu, 15 Dec 2016 04:50:04
تیز رفتاربائک بے قابو ہوکر اوور پاس کی دیوارسے ٹکراجانے کے بعد ڈرائیور اوپر سے نیچے سڑک پر گر پڑا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے اسے اسپتال منتقل کیاتھا مگر علاج کارگر نہ ہونے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
View more
Thu, 15 Dec 2016 04:35:45
مینگلور کے قریبی علاقہ اُپن انگڈی بس اسٹانڈ کے پاس ایک عمر رسیدہ خاتون کی لاش بر آمد ہوئی ہے جس کی عمر تقریباً 70سال بتائی جاتی ہے۔لیکن اس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy