Thu, 15 Dec 2016 17:08:59
مذہبی بنیاد پر داڑھی بڑھانے کو لے کر ہندوستانی فوج سے ہٹائے گئے مسلم فوجی مكتم حسین کی اپیل کو سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا ہے. سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ایئر فورس کے عملے جب تک سروس میں ہیں وہ داڑھی نہیں بڑھا سکتے. ڈیوٹی پر رہتے ہوئے داڑھی بڑھانے کی وجہ سے مكتم کو ایئر فورس سے نکال دیا گیا تھا.
View more
Thu, 15 Dec 2016 16:56:20
سپریم کورٹ نے قومی شاہراہوں اور سرکاری شاہراہوں سے 500 میٹر تک شراب کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔ چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی صدارت والی بنچ نے اپنے اہم فیصلے میں کہا ہے کہ مرکز اور ریاستی حکومتیں شاہراہوں کے کنارے شراب کی دکانوں کے نئے لائسنس جاری نہیں کریں گی۔
View more
Thu, 15 Dec 2016 16:51:10
لوک سبھا میں سرمائی اجلاس کے آغاز سے ہی نوٹ بندی پر بحث کرانے کے لئے جاری ہنگامہ کی وجہ سے کام کاج نہیں ہونے سے دل گرفتہ بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی نے آج نہایت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایوان کی صورت حال دیکھ کر انہیں لگتا ہے کہ اب استعفی دے دینا چاہئے۔ نوٹ بندی پر زبردست ہنگامہ کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی ہونے کے بعد بھی مسٹر اڈوانی سیٹ پر بیٹھے رہے۔
View more
Thu, 15 Dec 2016 16:48:15
آج رات 12 بجے سے 500 روپے کے پرانے نوٹوں کا استعمال مکمل طور پر بند ہو جائے گا۔ اب تک ہسپتال، پٹرول پمپ، موبائل ریچارج، ریلوے سفر میں 500 کے پرانے نوٹ چل رہے تھے، لیکن آج رات 12 بجے کے بعد سے یہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہو جائیں گے۔ اس سے پہلے ان جگہوں پر 1000 روپے کے نوٹ پوری طرح بند کر دیے گئے تھے۔
View more
Thu, 15 Dec 2016 13:24:33
پولیس نے مختلف مقامات پر گھروں اور مندرمیں چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک شخص کوگرفتار کیا ہے۔ ملزم کی شناخت بیلتھنگڈی کے رہنے والے اوماناتھ پربھو(۴۷سال) کے طور پر کی گئی ہے۔
View more
Thu, 15 Dec 2016 13:19:50
ہاں تبتی کیمپ کے لئے کے ایس آر ٹی سی بس سروس شروع کیے جانے کے خلاف ٹیکسی اور آٹو رکشا والوں نے مقامی ایم ایل اے شیورام ہیبار کے سامنے اپنا احتجاج درج کروایا۔
View more
Thu, 15 Dec 2016 13:16:56
مائکرو فائنانس اور دیگر سودی اداروں سے قرضہ لے کر کنگال ہونے والے غریب عوام کی طرف سے منڈگوڈ میں تحصیلداردفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور قرضہ معاف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈی سی کو میمورنڈم کو دیا گیا۔
View more
Thu, 15 Dec 2016 13:12:33
کاروار کے سائنس سنٹر اور بہرے بچوں کے آشا نکیتن بورڈنگ اسکول کی جانب سے ڈرائنگ مقابلے کا انعقاد عمل میں آیا۔ڈرائنگ مقابلے کے لئے "نیچر"کا موضوع دیا گیا تھا۔اس کا مقصد بچوں کے اندرقدرتی ماحول اوراس کے تحفظ کے بارے میں شعوربیدار کرنا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy