Tue, 20 Dec 2016 13:20:19
لبنان میں تیس رکنی نئی ملکی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔اس موقع وزیر اعظم سعد الحریری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملکی استحکام ان کی اولین ترجیح ہے۔ الحریری کے بقول ان کی کوشش ہو گی کہ لبنان کو شامی خانہ جنگی کے اثرات سے محفوظ رکھا جائے۔
View more
Tue, 20 Dec 2016 13:15:56
کویت میں ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ اہواز میں زیر حراست چار کویتی شہری خیریت سے ہیں۔ عنایتی کے مطابق ایرانی حکام مذکورہ افراد کی جلد رہائی کے لیے کام کر رہے ہیں۔
View more
Tue, 20 Dec 2016 13:14:15
مصری حکام نے بحر احمر کے راستے مصر کی حدود میں داخل ہونے والے ایک ایرانی بحری جہاز کو پکڑا ہے جو منشیات لے کر جا رہا تھا۔
View more
Tue, 20 Dec 2016 13:09:47
شام کے جنگ زدہ شہر حلب میں چند روزہ تعطل کے بعد شہریوں کے انخلاء کا عمل دوبارہ شرو ہوگیا ہے۔شہریوں کو محفوظ مقامات تک لے جانے کے لیے پانچ بسوں کا ایک قافلہ حلب پہنچا ہے۔
View more
Tue, 20 Dec 2016 13:02:15
چنڈی گڑھ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی)نے ایک تعلیمی ادارے کے مالک کے احاطے میں چھاپہ مار کر 50لاکھ روپے نقد ضبط کیا ہے، جس میں 46.80لاکھ روپے نئے نوٹ میں ہیں۔شہر میں اس طرح کی یہ تیسری مہم ہے۔
View more
Tue, 20 Dec 2016 12:58:50
ریلوے نے ڈبوں کی مسافر صلاحیت بڑھانے، اسٹیشنوں پر نئے ڈیجیٹل صلاحیت کی ترقی اور نچلی سطح کے پلیٹ فارم سے ٹرینوں میں آسانی سے چڑھنے اترنے کے بارے میں لوگوں سے اپنے خیالات دینے کو کہا ہے۔
View more
Tue, 20 Dec 2016 12:56:52
ریزرو بینک آف انڈیا نے آج 30؍دسمبر تک ایک بینک اکاؤنٹ میں 500اور 1000کے پرانے یا بندہوچکے نوٹوں میں5000روپے سے زیادہ کی رقم جمع کرنے پر سخت لگام لگا دی ہے ۔
View more
Tue, 20 Dec 2016 12:53:35
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں میں ڈسپلن شکنی کو سنجیدگی سے لیاجائے گا اور سینئر حکام کی طرف سے سونپے گئے کام سے فراراختیار کرنا سنگین جرم ہے۔
View more
Tue, 20 Dec 2016 12:51:13
سرکاری پالی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ میں ریگنگ کے ایک معاملے میں ملزم 7 طلباء میں سے 5 نے پولیس کے سامنے خودسپردگی کر دی ہے، اس معاملے میں پہلے سال کے ایک طالب علم کا گردے خراب ہو گیا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy