Tue, 04 Apr 2017 11:38:53
بلی ماران سے سٹنگ کو نسلر صائمہ ریاض نے ٹکٹ کاٹے جا نے کو لیکر غم وغصہ کے ساتھ کہاکہ کا نگریس پارٹی کا پرا نی دہلی کی تما م سیٹوں پر برا حشر ہو نے والا ہے ، پرا نی دہلی کے لوگ میرے ساتھ ہو ئی ناانصافی کا بد لہ اپنے حق رائے دہی سے لیں گے۔
View more
Tue, 04 Apr 2017 11:34:04
پنجاب کے فیروز پور سیکٹر میں آج علی الصبا ح بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف)نے دو پاکستانی کشتیاں ضبط کی ہیں ۔ان کشتیوں پر 400کلو گرام مچھلیاں اور ماہی گیری کے جال تھے۔
View more
Tue, 04 Apr 2017 11:30:16
اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی طرف غیر قانونی مذبح کے خلاف کی گئی کارروائی کا اثر بی جے پی حکومت والی دیگر ریاستوں میں بھی نظر آنا شروع ہو گیا ہے۔یوپی حکومت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جھارکھنڈ حکومت نے بھی ریاست میں غیر قانونی مذبح کے خلاف کارروائی کرنی شروع کر دی ہے۔
View more
Tue, 04 Apr 2017 11:25:29
اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے پانچ معاون بینکوں کے 2800ملازمین نے اب تک رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم (وی آرایس)کے لیے درخواست دی ہے۔حالانکہ ان بینکوں کے 12000سے زائد ملازمین وی آرا یس کے اہل ہیں۔
View more
Tue, 04 Apr 2017 02:33:51
پڑوسی تعلقہ ہوناور کے ولکی نامی علاقہ میں اتوار کو شراوتی کونسل کے ذریعے قائم شدہ اتحاد پبلک اسکول ولکی کا سالانہ جلسہ منعقد ہوا جس میں ننھے منے بچوں نے بہترین پروگرام پیش کرتے ہوئے سامعین سے خوب داد وصول کی۔
View more
Tue, 04 Apr 2017 02:17:41
روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ کی زیر زمین ٹرین سسٹم میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 50 کے قریب افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق روسی نیوز ایجنسی ’طاس‘ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق سینٹ پیٹرزبرگ کی میٹرو ٹرین میں ہونے والے دھماکے میں 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دھماکے کے بعد سینایا پلوشاڈ میٹرو اسٹیشن پر متعدد ایمبولینسز پہنچ گئیں۔ اُدھر م
View more
Mon, 03 Apr 2017 19:21:57
یہاں آکاش بھون میں مبینہ طور پر ایک 21سالہ انجینئرنگ طالبہ نے خود کشی کرلی ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق مہلوک منیشا(۲۱ سال) سہیادری کالج میں سول انجینئرنگ تھرڈ ایئر کی طالبہ تھی۔
View more
Mon, 03 Apr 2017 18:52:17
اڈپی کی ڈپٹی کمشنرپریانکا فرانسس اور اسسٹنٹ کمشنر شیلپا ناگ نے الزام لگایا ہے کہ آدھی رات کے وقت کنداپور تعلقہ کے کنڈلور میں غیر قانونی طور پر ریت کے کاروبار میں مصروف مافیا نے ان پر حملہ کرتے ہوئے ان کاقتل کرنے کی کوشش کی ہے۔
View more
Mon, 03 Apr 2017 18:31:10
)شیرور بازار میں واقع گولڈ جیویلرس نامی دکان میں نقب لگاکر بھاری مقدار میں سونے کے زیورات چرا لے جانے کی واردات پیش آئی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق چوروں نے دکان کی عقبی دیوار میں موجود چھوٹی سی کھڑکی کو گیس کٹر کے ذریعے کاٹ کر نقب لگائی اور دکان میں داخل ہوکر بڑی مقدار میں زیورات پر ہاتھ صاف کرلیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy