Sat, 19 May 2018 12:37:11
ضلع کی کوتوالی پولیس نے دیر رات آئی پی ایل میچ پر سٹہ لگاتے پانچ افراد کو گرفتار کر کے ان کے پاس سے کروڑوں روپے کے سٹے کے حساب کی ڈائری، لیپ ٹاپ، ایل ای ڈی ٹی وی اور موبائل ڈش برآمد کئے ہیں۔
View more
Sat, 19 May 2018 12:35:08
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آل راونڈر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق محمد حفیظ نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں آئی سی سی پر تنقید کی تھی جس پر محمد حفیظ کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی۔
View more
Sat, 19 May 2018 12:33:13
پاکستان کرکٹ ٹیم لیسٹر شائر کے خلاف دو روزہ میچ سے قبل آج پریکٹس سیشن کرے گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئر لینڈ کے خلاف ڈبلن میں ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اب انگلینڈ کے شہر لیسٹر میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔
View more
Sat, 19 May 2018 12:31:33
بی سی سی آئی کے اعلیٰ افسر نے آئی سی سی کے اسٹریٹجک ورکنگ گروپ کے اس تبصرہ پر سخت اعتراض ظاہر کیا جس میں ہندوستان کی آمدنی اکٹھاکرنے پر منحصر ہونے کی بات کہی گئی تھی۔
View more
Sat, 19 May 2018 12:28:08
منتظمین کی کمیٹی(سی او اے )کے سربراہ ونود رائے نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیا کے آئندہ دورے پر گلابی گیند سے دن رات کے کرکٹ نہ کھیلنے کے فیصلے کی حمایت کی۔
View more
Sat, 19 May 2018 12:26:09
ہندوستان کے روہن بوپنا اور فرانس کے ان کے جوڑی دار ایڈواڈ راجر-ویسلن روم ماسٹرز کے دوسرے راؤنڈ میں پابلو کیوواس اور مارسیل گرینولرس کی جوڑی سے ہار کر باہر ہو گئے۔
View more
Sat, 19 May 2018 12:17:39
ہندوستان کے سابق کوچ لال چند راجپوت کو آج زمبابوے کرکٹ ٹیم کا چیف کوچ مقرر کیا گیا۔راجپوت نے زمبابوے کے سابق فاسٹ بولر ہیتھ اسٹریک کی جگہ لی جنہیں مارچ میں ٹیم کے اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام ہونے کی وجہ سے برخاست کر دیا گیا تھا۔
View more
Sat, 19 May 2018 12:15:04
رافیل نڈال نے کینیڈا کی ڈینس شاپووالوو کو آسانی سے شکست دے کر اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی جبکہ نوواک جوکووچ نے 2018 میں پہلی بار کسی ٹورنامنٹ کے آخری آٹھ میں پہنچ کر واپسی کی جھلک دکھائی۔
View more
Sat, 19 May 2018 12:10:21
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں جمعرات کے روز چین کے ساتھ تجارتی مذاکرات کا ایک اور دور شروع ہونے کے موقع پر کہا ہے امریکہ نے چین کے ساتھ تجارتی مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کیا۔مذاکرات شروع ہونے سے پہلے چین کی حکومت کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ بیجنگ کو توقع ہے کہ بات چیت سے مثبت اور تعمیری نتائج برآمد ہوں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy