Sun, 04 Aug 2024 11:17:31
لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے جمعہ یعنی2 اگست 2024کو دعویٰ کیا تھا کہ ایوان میں چکرویوہ والے بیان کے بعد ای ڈی ان کے مقام پر چھاپہ مارنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اس حوالے سے ملک بھر میں سیاست شروع ہو گئی ہے۔
View more
Sun, 04 Aug 2024 11:11:52
اتراکھنڈ میں 31 جولائی کو ہونے والی موسلادھار بارش کی وجہ سے کیدارناتھ اور اس کے راستے میں پھنسے ہوئے یاتریوں کو بچانے اور راحت کا کام ہفتہ کو جنگی سطح پر جاری رہا۔ اب تک کل ملا کر 9099 یاتریوں کو بچایا جا چکا ہے۔ تقریباً 1000 یاتریوں کو بچانے کے لئے آپریشن جاری ہے۔ ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں پھنسے ہوئے یاتریوں کو بچا کر محفوظ مقامات پر لے جا رہی ہیں۔
View more
Sun, 04 Aug 2024 11:07:14
ہماچل پردیش میں بادل پھٹنے اور شدید بارشوں کی وجہ سے اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 114 سڑکیں بند کر دی گئیں ہیں ۔ محکمہ موسمیات نے ہفتہ کے روز 7 اگست تک ہماچل میں موسلادھاربارش کی وارننگ جاری کی ہے جس کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 20:44:01
بھٹکل کے ہنومان نگر سے آگے کریکال میں منعقدہ نامدھاری کے سوامی کے پروگرام میں شریک ہونے کے لئے کرناٹک کے وزیر برائے پرائمری و سکینڈری ایجوکیشن مدھو بنگارپا آج بھٹکل پہنچے، اس موقع پر قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے صدر عنایت اللہ شاہ بندری نے بھٹکل سرکیوٹ ہاوس میں پھولوں کی مالا پہناتے ہوئے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 20:08:57
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ کرناٹک حکومت لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ وائناڈ میں متاثرین کے لئے 100 مکانات تعمیر کرے گی۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 19:50:19
سال 2023ء میں 2.16لاکھ ہندوستانیوں کے اپنی شہریت چھوڑدینے کے حکومت کے اعداد و شمار کے حوالہ سے کانگریس نے ہفتہ کے دن کہا کہ ماہرانہ صلاحیتوں کے مالک امیر کبیر ہندوستانیوں کا ملک چھوڑکر چلاجانا معاشی لحاظ سے مضحکہ خیز ہے۔ آئندہ چند سال میں ملک کی آمدنی گھٹ جائے گی۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 19:32:52
کانگریس نے ایک بار پھر لوک سبھا انتخاب 2024 کے ووٹ فیصد اور نتائج کو لے کر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ اپوزیشن پارٹی نے یہ معاملہ ’وائس آف ڈیموکریسی‘ کی ایک تازہ رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا ہے اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس رپورٹ سے پیدا سوالات کے جواب دے۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 18:28:05
پچھلے کچھ برسوں سے ریاست میں موسم تبدیل ہو رہا ہے اور اسی کے ساتھ طغیانی، پہاڑیوں کے کھسکنے جیسے معاملات نے مانسون کے موسم میں پیش آنے والی قدرتی آفات میں اضافہ کیا ہے اسے دیکھتے ہوئے اسکولی بچوں کو گرمیوں کے موسم دی جانے والی چھٹیاں رد کرکے مانسون کے موسم میں چھٹیاں دینا زیادہ بہتر محسوس ہوتا ہے ۔
View more
Sat, 03 Aug 2024 17:50:15
انتظامیہ نے ہفتہ کو سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر، اعظم خان کی جوہر یونیورسٹی میں دشمن جائیداد قرار دی گئی زمین پر بنی دو عمارتوں کو سیل کرنے کی کارروائی کی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy