Sun, 14 Jul 2024 11:15:25
امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی پر فائرنگ ہوئی ہے جس میں وہ زخمی ہو گئے ہیں۔ وہ پنسلوانیا کے بٹلر شہر میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کے لیے پہنچے تھے جب وہاں فائرنگ شروع ہو گئی۔ اس حملے میں سابق صدر زخمی ہوئے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ان کے چہرے پر خون نظر آ رہا تھا۔ سیکیورٹی والوں نے انہیں فوراً بحفاظت اسٹیج سے نیچے اتارا۔
View more
Sun, 14 Jul 2024 11:08:31
محکمہ موسمیات نے کیرالہ سے لے گجرات کے ساحلی علاقے میں بھاری برسات کی پیشین گوئی کرتے ہوئے آئندہ چار پانچ دنوں کے لئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے ۔ جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق عوام اور ماہی گیروں سے کہا گیا ہے کہ وہ سمندر کا رُخ نہ کریں، کیونکہ تین میٹر تک اونچی سمندری لہریں اُٹھنے کا خدشہ ہے جبکہ 55 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
View more
Sat, 13 Jul 2024 19:46:17
ہلدوانی کے بنبھول پورہ تھانہ علاقے میں 8 فروری کو ہوئے تشدد کے پانچ ماہ بعد، پولس نے اس واقعہ میں عبدالملک سمیت 107 ملزمان کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ پولیس نے عبدالملک کو پورے واقعے کا اہم ملزم قرار دیا ہے۔ بدھ کو تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائے گئے۔غور طلب ہے کہ 8 فروری کو ہوئے بنبھول پورہ تشدد کے معاملے میں تین الگ الگ معاملے درج کیے گئے تھے۔
View more
Sat, 13 Jul 2024 19:43:10
شمالی ہندوستان کے لوگ ہر بار مانسون (مانسون 2024) کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ اس بار مون سون بہت فعال ہے اور یہی وجہ ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ تاہم کئی جگہوں پر مانسون عام لوگوں کو خوفزدہ کر رہا ہے۔کئی اموات ہوچکی ہیں۔
View more
Sat, 13 Jul 2024 18:47:54
کرناٹک پولیس نے ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ قتل کیس میں لو جہاد کے زاویہ کو مسترد کر دیا ہے۔ پولیس نے اپنی چارج شیٹ میں، جسے ہبلی کی عدالت میں پیش کیا گیا، کہا ہے کہ شادی سے انکار کے نتیجہ میں اس کا قتل ہوا۔
View more
Sat, 13 Jul 2024 18:39:51
7 ریاستوں کی جن 13 اسمبلی سیٹوں پر گزشتہ 10 جولائی کو ضمنی انتخابات ہوئے تھے، آج ان کے نتائج برآمد ہوئے جو انڈیا بلاک کے لیے انتہائی خوش کن اور این ڈی اے کے لیے خبر بد ہے۔
View more
Sat, 13 Jul 2024 18:36:07
اتر پردیش کے مختلف اضلاع میں سیلاب سے بڑی تباہی آئی ہے۔ تقریبا 800گائووں سیلاب کی زد میں ہیں جہاں عوام کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے متاثرہ علاقوں کا ہوائی سروے بھی کیا ہے اور افسروں کو راحت کے کام میں لگایا ہے۔ یوپی کے 800 دیہات پانی سے گھرے ہیں، چھ افراد ہلاک ہوئے اور ہزاروں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔
View more
Sat, 13 Jul 2024 18:34:12
کیرالہ کے گورنر اور حکومت کیرالہ کے درمیان رسہ کشی ہے۔ اب حال ہی میں گورنر نے کیرالہ حکومت کے فیصلوں پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت سے ایسے کام کرتے ہیں جو قانون کے مطابق نہیں ہیں۔ دراصل کے ٹی یو کے وائس چانسلر کے انتخاب کے لیے چانسلر کے نامزد کردہ امیدوار کے بغیر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔
View more
Sat, 13 Jul 2024 18:30:25
سات ریاستوں کی 13 /اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں انڈیا اتحاد نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے دس پر جیت درج کرلی ہے، بی جے پی صرف دو سیٹوں پر کامیابی ملی جبکہ ایک آزاد اُمیدوار بھی ایک سیٹ جیتنے میں کامیاب ہوا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy