Mon, 24 Dec 2018 22:32:57
اسلام دشمن طاقتیں ملک میں شریعت اسلامی کے متعلق عام مسلمانوں کے ذہنوں میں شکوک وشبہات پیدا کرنے کے لئے مختلف ذرائع ابلاغ کا استعمال کررہی ہیں۔ ان حالات میں مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ شریعت کے متعلق کسی بھی مسئلے پر صرف ان لوگوں سے رجوع کریں جو شریعت سے واقفیت رکھتے ہوں اور تعلیمات اسلامی ، قرآن وحدیث کی روشنی میں امت کی رہنمائی کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آج آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنر
View more
Mon, 24 Dec 2018 22:26:49
ریاستی وزارت سے برطرف برگشتہ کانگریس لیڈر رمیش جارکی ہولی کو اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ نہ دینے منانے کی کوشش کانگریس کے تمام حلقوں سے کی جارہی ہے۔ بتایاجاتاہے کہ صدر کانگریس راہل گاندھی نے ریاستی کانگریس قائدین کو ہدایت دی ہے کہ کانگریس سے کوئی بھی رکن اسمبلی مستعفی نہ ہونے پائے اس بات کو یقینی بنائی جائے۔
View more
Mon, 24 Dec 2018 22:24:17
سابق وزیراعظم اور جے ڈی ایس کے قومی سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڈا نے کہاکہ ریاستی کانگریس کا کوئی رکن اسمبلی استعفیٰ نہیں دے گا، کمار سوامی کی قیادت والی جے ڈی ایس کانگریس مخلوط حکومت پوری طرح مستحکم ہے، آنے والے لوک سبھا انتخابات میں دونوں سیاسی جماعتیں متحد ہوکر کرناٹک سے بی جے پی کا صفایاکرنے کے لئے منظم ہوچکی ہیں، اسی وجہ سے بی جے پی خوفزدہ ہوکر اس حکومت کو گرانے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہے۔
View more
Mon, 24 Dec 2018 22:18:59
31 دسمبر کو سال نو کی شب کے اہتمام میں سال گزشتہ شہر بنگلور کے بعض علاقوں میں پیش آئے ناخوشگوار واقعات اور خاص طور پر ایم جی روڈ اور برگیڈ روڈ میں شرپسندوں کے طوفان بدتمیزی کو دیکھتے ہوئے اس بار شہر کی پولیس نے غیر معمولی حفاظتی انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Mon, 24 Dec 2018 22:06:12
وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کہا ہے کہ ریاست کے کسانوں کے قرضوں کی معافی کے معاملے میں وہ خاموش نہیں ہیں بلکہ ہمہ وقت اس بات کے لئے کوشاں ہیں کہ جلد از جلد کسان طبقے کو قرض کے بوجھ سے نجات دلائی جائے۔
View more
Mon, 24 Dec 2018 22:02:07
شہر کے ایم جی روڈ اور بیپنا ہلی کے درمیان میٹرو لائن کے ستون نمبر 155کی بیم میں خرابی اور ٹرینٹی سرکل اسٹیشن کے قریب اس کی مرمت کے کام کی وجہ سے 28 تا 31 دسمبر ایم جی روڈ سے بیپناہلی تک کی نمّا میٹرو خدمات معطل کردی گئی ۔
View more
Mon, 24 Dec 2018 21:56:46
کانگریس کے گھر میں برگشتگی کے سبب لگی آگ میں اپنی روٹیاں سینکنے کی تیاریوں میں لگی بی جے پی ایسا کوئی موقع گنوانا نہیں چاہتی جس کے ذریعے وہ ریاست کے اقتدار پر قابض ہوسکے۔
View more
Mon, 24 Dec 2018 21:51:00
سینئر بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر سدانندگوڈا نے آج لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں پارٹی دفتر میں منعقدہ اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپاکو راست طور پر نشانہ بنایا اور ان کے بیان سے یہ تاثر صاف جھلکنے لگا کہ ریاستی بی جے پی شدید اختلافات کا شکار ہوچکی ہے۔
View more
Mon, 24 Dec 2018 21:45:55
برہت بنگلور مہانگر پالیکے نے اپنے تمام دفاتر میں پلاسٹک کی بوتلوں کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ پرساد کی طرف سے جاری حکمنامے کے تحت بی بی ایم پی کے صدر دفتر یا اس کے کسی بھی ضمنی دفتر میں ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کے پانی کے بوتلوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy