Tue, 25 Dec 2018 11:50:03
سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو نے اترپردیش میں حکمراں بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے آج کہاہے کہ اس پارٹی کے راج میں ہر قسم کے لوگ پریشان ہیں۔
View more
Tue, 25 Dec 2018 11:46:49
راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ریاست میں یوریا کی قلت کے لیے مرکزی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔گہلوت نے پیر کو الزام لگایا کہ مرکزی حکومت نے مدھیہ پردیش اور راجستھان کو ملنے والی یوریا کی کھیپ کو ہریانہ بھیج دیا جس سے راجستھان میں اس بوائی سیزن میں یوریا کی قلت ہو گئی۔
View more
Tue, 25 Dec 2018 11:40:08
ہریانہ میں گھنے کہرے سبب پیر کی صبح روہتک۔ریواڑی ہائی وے پر 50 گاڑیاں ایک کے بعد ایک آپس میں ٹکرا گئیں۔اس دردناک حادثے میں آٹھ افراد کی موت ہو گئی اور درجن بھر زخمی ہو گئے۔مرنے والوں میں سات خواتین شامل ہیں۔
View more
Tue, 25 Dec 2018 11:37:29
کرناٹک کے ایچ ڈی کمارسوامی حکومت کے کابینہ توسیع کے تحت ہفتہ کو کابینہ میں آٹھ نئے وزیر شامل ہوئے۔وہیں دو وزراء کانگریس کے رمیش جارکیہولی (شہر انتظامیہ) اور آزاد ممبر اسمبلی آر شنکر (جنگلات و ماحولیات) کو کابینہ سے باہر کر دیا گیا۔
View more
Tue, 25 Dec 2018 11:27:22
سی پی ایم کے سینئر لیڈر نروپم سین کا پیر کی صبح شہر کے ایک اسپتال میں انتقال ہو گیا۔وہ 72 سال کے تھے اور طویل عرصے سے بیمار تھے۔یہ معلومات ان کے خاندانی ذرائع نے دی۔پارٹی کے سابق پولٹ بیورو ممبر سین کے خاندان میں ان کی بیوی، ایک بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔
View more
Tue, 25 Dec 2018 11:24:33
مغربی بنگال میں رتھ یاترا کی اجازت کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی نے پیر کو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرکے کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا ہے۔ہائی کورٹ نے رتھ یاترا کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔
View more
Tue, 25 Dec 2018 11:18:28
ہریانہ کے سابق وزیر ستیہ نارائن لاٹھر کی روہتک پی جی آئی میں دوران علاج موت ہو گئی۔ سابق وزیر لاٹھر کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی تھی۔ وہ شدیدطور پر زخمی ہو گئے تھے۔روہتک پی جی آئی میں ان کا علاج چل رہا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy