Thu, 27 Dec 2018 00:01:17
ممنوع تنظیم داعش کے توسط سے ہندوستان میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے کا منصوبہ بنانے کے الزامات کے تحت گرفتار اللہ رکھا ابو بکر منصوری نامی ملزم کی ضمانت عرضداشت پر آج بحث مکمل ہوئی جس کے بعد خصوصی این آئی اے جج نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے معاملے کی سماعت ۱؍ جنوری تک ملتوی کردی۔
View more
Wed, 26 Dec 2018 23:55:05
ریاستی حکومت نے ریاست کے بیشتر حصے کو خشک سالی سے متاثرہ قرار دیا ہے۔آج وزیر مالگزاری آر وی دیش پانڈے نے اعلان کیا کہ ریاست کے 175 میں سے 156 تعلقہ جات خشک سالی سے متاثرہ قرار دئے گئے ہیں۔
View more
Wed, 26 Dec 2018 23:51:51
ریاستی کانگریس صدر دنیش گنڈو راؤ نے بی جے پی لیڈر امیش کتی کو چیلنج کیا ہے کہ وہ 24گھنٹے میں ریاست کی کانگریس جے ڈی ایس اتحاد حکومت کو گراکر دکھائیں یا سیاست چھوڑ دیں۔
View more
Wed, 26 Dec 2018 22:09:58
طلبہ کے اندر تلاش وتحقیق کے جذبے کو فروغ دینے اور سائنسی تجربات کو راغب کرنے کے لئے محکمہ تعلیمات کی طرف سے انسپائرڈ ایوارڈ سائنسی نمائش کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
View more
Wed, 26 Dec 2018 22:02:20
ملپے بندر سےسات مچھیروں کو لے کر گہرے سمندر میں ماہی گیری کے لئے نکلنے والی بوٹ’سورنا تریبھوجا‘ جو پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی ہے ، دس دن گزر جانے کے بعد بھی اس کے تعلق سے کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔
View more
Wed, 26 Dec 2018 21:55:12
کے ایس آر ٹی سی کے قوانین کے مطابق بسوں میں سفر کے لئے جس فاصلے کا کرایہ 33روپے ہے اسی فاصلے کے لئے ساتھ میں کتا موجود ہوتوٹکٹ نہ لینے پر 400روپے جرمانہ بن جاتا ہے۔
View more
Wed, 26 Dec 2018 21:43:54
پچھلے کچھ دنوں سے بھٹکل تعلقہ کے بینگرے، شیرالی، مرڈیشور وغیرہ علاقے میں لگائی گئی سولار اسٹریٹ لائٹس سے بیٹریاں چرانے کے الزام میں بھٹکل پولس نے بالاخر دو چوروں کو گرفتار کرلیا ہے۔
View more
Wed, 26 Dec 2018 21:32:51
راشٹریہ ہندو آندولن تنظیم کی جانب سے بھٹکل تحصیلدار کی معرفت مرکزی حکومت کو ایک میمورنڈم دیا گیا جس میں اس بات کی مذمت کی گئی ہے کہ ایس آئی ٹی کی طرف سے سناتن سنستھا، ہندوجن جاگرن سمیتی اور دیگر ہندوتواوادی تنظیموں پر بلاوجہ دہشت گردی کا الزام لگاکر ہراساں کیا جارہا ہے۔ اور ’زعفرانی دہشت‘ کا الزام ثابت کرنے کے لئے مالیگاؤں کا معاملہ سامنے لانے کی سازش رچی جارہی ہے۔
View more
Wed, 26 Dec 2018 14:45:09
پیر کو ایک خاتون اور اُس کی بیٹی کی نعش ایک کھلے کنویں سے برآمد ہوئی تھی، اُس تعلق سے پولس نے خاتون کے جیٹھ (شوہر کا بڑا بھائی ) کو گرفتار کرلیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ گذشتہ چھ ماہ سے اِس خاتون کی عصمت دری کررہا تھا اور شوہر کاروائی کرنے سے لاچار تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy