Mon, 04 Feb 2019 20:20:37
مہاتما گاندھی کی 71ویں برسی کے موقع پر ہندومہاسبھا کی سیکریٹری شکون پانڈے اور اس کے ساتھیوں کی طرف سے علی گڑھ میں مہاتما گاندھی کے پتلے پر گولیاں چلانے اور گاندھی کے قاتل گوڈسے کی گلپوشی کرنے کے خلاف منگلورو میں کانگریس کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
View more
Mon, 04 Feb 2019 20:17:02
چند دن پہلے کوٹا میں پیش آئے دوہرے قتل کے ملزمین کو گرفتار نہ کیے جانے پر25سے زائد سماجی تنظیموں کے اشتراک سے کوٹا نیشنل ہائی وے کے قریب ایک احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔
View more
Mon, 04 Feb 2019 13:46:48
حزب اختلاف بی جے پی کی طرف سے اس مسئلہ کو لے کر انتہائی تنقیدوں کا نشانہ بننے کے بعد ریاستی حکومت نے آخر کار طویل عرصہ سے زیر التواء اسمارٹ سٹی منصوبہ کے نفاذ میں تیزی پیدا کر دی ہے اور ریاست کے مختلف شہروں کے لئے تقریباً 7,000 کروڑ روپئے کے مختلف منصوبوں کو تیار کر لیا ہے۔
View more
Mon, 04 Feb 2019 13:09:13
کانگریس پارٹی میں برقرار رہوں گا ۔6فروری کو بنگلور میں منعقد ہورہے لیجس لیچرس اجلاس میں شرکت کروں گا ۔ اس بات کی وضاحت چنچولی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر اومیش جادھو نے کی۔
View more
Mon, 04 Feb 2019 13:05:50
ریاستی مخلوط حکومت کے عدم استحکام کے سلسلہ میں بی جے پی قائدین ہر دن نئے نئے اور مختلف بیانات دیتے آرہے ہیں ۔کسی قائد نے کہا کہ کمار سوامی کی زیر قیادت ریاستی حکومت کا گرنا یقینی ہے ، کسی نے کمار سوامی کے بجٹ پیشی پر شکوک وشبہات کااظہار کیا ۔
View more
Mon, 04 Feb 2019 12:54:21
ریاستی وزیر برائے اقلیتی امور ، اوقاف ، حج و غذا وشہری رسدات بی ۔ زیڈ ضمیراحمد خان نے کہا کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں بھی فرقہ پرست بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی ) کو مسلمان ہر گز ووٹ نہیں دیں گے۔
View more
Mon, 04 Feb 2019 12:44:18
مڈل آرڈر کے بلے باز امباٹی رائیڈو کی 90 رن کی شاندار اننگز اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا (45 رن اور دو وکٹ) کی بہترین آل راونڈر کارکردگی کی بدولت ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو پانچویں اور آخری ون ڈے میں آج 35 رن سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 4-1 سے اپنے نام کرلی۔
View more
Mon, 04 Feb 2019 12:37:17
جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں کپتان ڈیوڈ ملر کی طوفانی اننگز اور اس کے بعد آخری اوورس میں گیند بازوں کی اچھی گیند بازی کی بدولت جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلہ میں پاکستان کو7 رنوں سے شکست دی ۔ ساتھ ہی ساتھ جنوبی افریقہ نے سیریز میں دو صفر سے ناقابل تسخیر برتری بھی حاصل کرلی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy