Tue, 05 Feb 2019 12:41:22
لیبر ایکٹ جاری کرنے ،مساوی کام کے لئے مساوی تنخواہ جاری کرنے سمیت دیگر مانگوں کو فوری پورا کرنے کے مطالبہ کو لے کر آنگن واڑی ورکرس اینڈ اسسٹنٹس نے شہر میں آج سے غیر معینہ مدت ہڑتال شروع کی۔ کرناٹک اسٹیٹ آنگن واڑی ورکرس اینڈ اسسٹنٹس اسوسی ایشن کے زیر قیادت سٹی ریلوے اسٹیشن سے فریڈم پارک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور ورکرس نے اپنی جائز مانگیں پوری کرنے کے لئے ریاستی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا۔
View more
Tue, 05 Feb 2019 12:26:57
مغربی بنگال میں سی بی آئی کی کارروائی کے تعلق سے ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے کولکاتا کے پولیس کمشنر راجیو کمار کو سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے کے لئے کہا ہے لیکن ساتھ میں یہ بھی کہا ہے کہ سی بی آئی ان کو گرفتار نہیں کر سکتی۔مغربی بنگال کی وزیر اعلی جو سی بی آئی کی کارروائی کے خلاف اتوار سے دھرنے پر تھیں انہوں سپریم کورٹ کے فیصلہ کا استقبال کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ان کی اخلاقی فتح ہے۔
View more
Tue, 05 Feb 2019 12:18:01
مالیگاؤں 2008ء بم دھماکہ معاملے میں آج سرکاری گواہ نمبر 26؍ کی گواہی خصوصی این آئی اے عدالت میں ہو ئی جس کے دوران اس نے عدالت کو بتایا کہ9؍ ستمبر 2008ء کو وہ بھکو چوک میں واقع شکیل گڈس کی آفس میں کام کے سلسلہ میں گیا تھا اسی وقت موٹر بائیک پر ایک زبردست بم دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے اسے بائیں پیر میں چوٹ لگی تھی۔
View more
Tue, 05 Feb 2019 12:02:50
ریاستی وزیرداخلہ ایم بی پاٹل نے کہاکہ روڈ سیفٹی صرف قانون اور متعلقہ محکمہ سے ممکن نہیں ہے۔ بلکہ شہریوں کے تعاون سے ہی روڈ سیفٹی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ شہر کے سلیمان ہاکی اسٹیڈیم میں محکمہ ٹرانسپورٹ اور بنگلور ٹرافک پولیس کے اشتراک سے منعقدہ 30؍ویں قومی روڈ سیفٹی ویک کا افتتاح کرنے کے بعد انہوں نے کہاکہ رضاکارانہ تنظیمیں ،اسکول اورکالجوں کے طلبا اور شہریوں کو چاہئے کہ وہ روڈ سیفٹی پرزیادہ توجہ
View more
Tue, 05 Feb 2019 11:51:17
سابق وزیراعظم اور جنتا دل سیکولرجے ڈی ایس کے سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڈا نے مرکزی تحقیقاتی بیورو(سی بی آئی)کی کارروائی کے خلاف کولکتہ میں دھرنے پر بیٹھیں مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی حمایت کی ہے ۔
View more
Tue, 05 Feb 2019 11:45:55
8؍فروری کو یقین طور پر میں ریاستی بجٹ پیش کروں گا لیکن وزیراعظم نریندر مودی کی مانند ڈھونگی بجٹ پیش نہیں کروں گا۔ ہماری حکومت تمام عوام کے مفاداتکا خیال رکھتے ہوئے بجٹ میں اعلانات کرے گی۔
View more
Tue, 05 Feb 2019 11:37:40
2019 کے لوک سبھا انتخابات میں منڈیا لوک سبھا حلقے سے سمالتا امبریش کے کانگریس کے امیدوار کے طور پر مقابلہ کرنے کی خبر پھیلا کر جے ڈی ایس کے خلاف ایک محاذ تیار کیا گیا ہے۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں جے ڈی ایس کی بڑی جیت کی سونامی سے متاثر کانگریس کے لئے اب سما لتا ایک لازمی امیدوار ہیں۔
View more
Tue, 05 Feb 2019 00:56:37
ہما چل پردیش میں پیر کو درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو سردی سے معمولی راحت ملی۔محکمہ موسمیات نے یہ معلومات دی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy