Sat, 17 Oct 2020 12:18:18
اتر پردیش کے ضلع پیلی بھیت کے سیرامئو (شمالی) علاقے میں آج علی الصبح اتر پردیش اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک بس اور ایک پک اپ گاڑی کے درمیان ہونے والی ٹکر میں ایک بچہ اور دو خواتین سمیت 8 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہو گئے۔
View more
Sat, 17 Oct 2020 12:15:35
بی جے پی کی جانب سے ریاست کے مدرسوں کی امداد بند کرنے کے مطالبے پر آج ریاستی وزیربرائے اقلیتی امور نے سخت تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ بی جے پی کے رہنما اس کے ذریعہ سماج میں سیاسی منافرت پھیلانے اور عوام میں بگاڑ پیدا کرنے کے لیے مدرسوں کی امداد بند کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
View more
Sat, 17 Oct 2020 12:05:06
نیٹ کے اپنی پہلی ہی کوشش میں 720میں سے 720یعنی صدفی صد نمبرحاصل کرنے والے راؤرکیلا اڈیشہ کے شعیب آفتاب نے ہندوستان میں ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔
View more
Sat, 17 Oct 2020 11:59:24
ملک کے مختلف ایئر پورٹس کو مرکزی حکومت کی پالیسی کے مطابق نجی کمپنیو ں کو لیز پر دینے کا جو سلسلہ شروع کیاگیا ہے اس میں منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ بھی شامل ہے،
View more
Sat, 17 Oct 2020 11:56:08
بھٹکل شہر کے قلب میں واقع نئے بس اسٹانڈ کا تعمیری کام تقریباً مکمل ہوگیا ہے اور اب صرف افتتاح کی تاریخ کا اعلان ہونا باقی ہے، جس کے تعلق سے سرسی ٹرانسپورٹ کمشنر ویویکا نندہیگڈے نے بتایا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی مدت ختم ہونے کا انتظار کیا جارہا ہے ۔
View more
Sat, 17 Oct 2020 11:52:35
شکر کے کارخانے کی طرف سے گنا کسانوں کی بقایا رقم ادا نہ کرنے اور موجودہ فصل کے لئے اچھی قیمت طے کرنے کے مسئلے پر گنا کسانوں نے احتجاجی مظاہرا کیا اور سڑک پر ٹریفک روکتے ہوئے دھرنے پر بیٹھ گئے۔
View more
Sat, 17 Oct 2020 11:49:43
غیر قانونی طور پر اپنے ساتھ بیف لے جانے کی مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مارکیٹ پولیس اسٹیشن کے افسران اور عملے نے دو افراد کوبیف سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
View more
Sat, 17 Oct 2020 01:07:59
آسام کے وزیر تعلیم ہیمانتا بسوا سرما کے اس بیان پر کہ آسام میں حکومت کے تعاون سے چلائے جانے والے سبھی مدرسوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بی جے پی حکومت پر چو طرفہ ناراضگی ظاہر کی جارہی ہے اور بی جے پی حکومت کے اسلام مخالف رویہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے سوالات اُٹھائے جارہے ہیں۔
View more
Fri, 16 Oct 2020 23:33:27
کورونا وائرس کی زد میں آئے مریضوں کی جانچ میں تیزی اور مناسب علاج کی وجہ سے وائرس کے شکار متاثرین کی تعداد لگاتار بڑھتی جا رہی ہے جس سے اب تک کے 73.70 لاکھ سے زائد کیسز کے مقابلے میں فعال کیسز کم ہوکر آٹھ لاکھ رہ گئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy