Sun, 21 Mar 2021 21:28:13
سینٹرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق نقلی انوائس (تجارتی سامان کی فہرست) کے ذریعے جی ایس ٹی ادا نہ کرتے ہوئے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا چونا لگانے کے الزام سرسی سے تعلق رکھنے والے سپاری کے دو تاجروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
View more
Sun, 21 Mar 2021 13:15:08
ایک گوشت کے بیوپاری کے ذریعے غیر قانونی طور پر بھٹکل میں رفت کیے جانے کی خبر ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے بھٹکل ٹاون پولیس اسٹیشن کی سب انسپکٹر سوما نے بولیرو کار کا پیچھا کرکے جانور ضبط کر لیے اور دو افراد پر کیس داخل کیا ہے۔
View more
Sun, 21 Mar 2021 13:08:11
دیہی عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے سرکاری افسران کا " چلو دیہات کی طرف" والا جو طریقہ وضع کیا گیا ہے، اس کے تحت بھٹکل تعلقہ کے کوپّا گرام پنچایت میں عوام سے رابطہ کا پروگرام منعقد کیا گیا جسے مقامی عوام کی جانب سے بھرپور تعاون ملا اور موقع پر ہی 128 درخواستوں کو نپٹایا گیا۔
View more
Sun, 21 Mar 2021 13:00:33
سرکاری حکم کے مطابق بھٹکل ٹاون پولیس اسٹیشن کا درجہ بڑھا دیا گیا ہے اوراسے پولیس انسپکٹر اسٹیشن میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
View more
Sun, 21 Mar 2021 12:40:48
تنزانیہ کی نائب صدر سامیہ صولحو حسن نے ملک کی پہلی خاتون صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ ان کے پیش رو صدر جان بومبيه ماغوفولی پُراسرار علالت کے بعد وفات پاگئے تھے۔ 61 سالہ سامیہ حسن نے تنزانیہ کے تجارتی دارالحکومت دارالسلام میں جمعہ کو اسٹیٹ ہاؤس میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ہے اور صدارتی فرائض منصبی سنبھال لیے ہیں۔ جان بومبيه ماغوفولی کی موت کا بدھ کو اعلان کیا گیا تھا۔ وہ دو ہفتے تک
View more
Sun, 21 Mar 2021 12:34:55
ہریانہ میں کورونا انفیکشن کے آج 821 نئے معاملے سامنے آئے جس سے ریاست میں اس وباکے متاثرین کی مجموعی تعداد 278961 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 271038 ٹھیک ہوچکے ہیں۔ تین کورونا مریضوں کے آج دم توڑ دینے سے ریاست میں اس وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 3093 ہوگئی ہے۔
View more
Sun, 21 Mar 2021 12:21:02
سلامی بلے باز روہت شرما (64) اور وراٹ کوہلی (ناٹ آوٹ 80) کی جارحانہ نصف سنچریوں کی بدولت ہندستان نے انگلینڈ کو پانچویں اور آخری ٹی۔20مقابلے میں سنیچر کو 36رن سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز 3-2سے جیت لی۔
View more
Sun, 21 Mar 2021 12:17:13
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان جان لیوا وبا کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے، ان کی کورونا جانچ پازیٹو آئی ہے۔ 68 سالہ عمران خان کے کورونا متاثر ہونے کی خبر کے چند گھنٹوں بعد یہ خبر آئی کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی کورونا متاثر پائی گئی ہیں۔
View more
Sun, 21 Mar 2021 12:13:31
فرانس نے حالیہ ہفتوں میں کوویڈ انفیکشن میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے جزوی طور پر لاک ڈاؤن کو دوبارہ نافذ کر دیا ہے۔ دریں اثنا، فرانسیسی وزیر ثقافت روزلین بیچلیٹ کورونا وائرس کی وبا (کووڈ ۔19) سے متاثر ہونے کے بعد آئسو لیشن میں چلی گئی ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy