Tue, 13 Apr 2021 16:10:08
کل پیر کو جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے جوڑی کی لاشیں آج منگل کو ندی سے برآمد کرلی گئی ہیں جن کی شناخت بیدر کے رہنے والے پرشوتم پاٹل اور رکشھیتا کی حیثیت سےکی گئی ہے۔
View more
Tue, 13 Apr 2021 15:35:12
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ا یس ڈی پی آئی) کی قومی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس 10اپریل 2021کو بنگلور میں منعقدا ہوا۔ اجلاس کی صدارت پارٹی نائب قومی صدر دہلان باقوی نے کی۔ قومی نائب صدر اڈوکیٹ شرف الدین احمد،قومی جنرل سکریٹریان عبدالمجید، الیاس محمد تمبے،قومی سکریٹریان سیتارام کھوئیوال، ڈاکٹر محبوب شریف عواد، محترمہ یاسمین فاروقی اور دیگرقومی ورکنگ کمیٹی ممبران شریک تھے۔
View more
Tue, 13 Apr 2021 15:12:22
اتر کنڑا ضلع پتر کرتا سنگھا کاروار کی طرف سے منعقد ہونے والے دس دس اووروں کے میڈیا کپ 2021 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کاروار کی میڈیا واریئرز نے بھٹکل میڈیا واریئرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی اور کپ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ جس کے ساتھ ہی دو روزہ ٹورنامنٹ کامیابی کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔
View more
Tue, 13 Apr 2021 14:54:02
مینگلور کی بندرگاہ سے 43 ناوٹیکل میل دور بحر عرب سمندر میں ماہی گیروں کی ایک کشتی بڑی جہاز سے ٹکرانے کے نتیجے میں سمندر میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں تین ماہی گیروں کی موت واقع ہونےکی اطلاع ملی ہے۔ البتہ حادثے میں کئی ماہی گیر سمندر میں غرق ہوکرلاپتہ ہوگئے ہیں۔ پتہ چلا ہے کہ قریب پانچ ماہی گیروں کو ساحلی محافظ دستہ بچانے میں کامیاب ہوگیا ہے اور مزید ماہی گیروں کو بچانے کےلئے راحت اور بچاو رسان
View more
Tue, 13 Apr 2021 14:27:08
سرکاری بس ملازمین کی طرف سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال جاری رکھے جانے کے باوجود بعض ملازمین نے ڈیوٹی پر حاضر ہونا شروع کردیا ہے، جس کے خلاف ہڑتالی ملازمین کے اہل خانہ نے بطور احتجاج ڈیوٹی پر حاضر ہونے والے ملازمین کی تہنیت کرنے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنادیا۔
View more
Tue, 13 Apr 2021 14:24:54
ایک طرف سرکاری ملازمین کی غیر معینہ ہڑتال کو چھ دن گزر گئے اور ہڑتال ختم ہونے کے آثار دکھائی نہیں دے رہے ہیں، دوسری طرف حکومت نے ہڑتالی ملازمین کو ٹرانسفر کرنے کی سزا دینا شروع کردیا ۔ اس بیچ انکولہ میں ہڑتالی ملازمین کے بیوی بچے اور دیگر اہل خانہ ان کی حمایت میں نکل آئے اور تحصیلدار دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔ جہاں پر ہڑتال کی حمایت اور ہڑتالی ملازمین کے ٹرانسفر کی مذمت میں نعرے بازی کی گئی
View more
Tue, 13 Apr 2021 14:19:10
شدید گرمی کے بعد اتوار اور پیر کی شام کو کچھ وقفہ کےلئے ہوئی زور دار بارش سے ایک طرف گرمی کی شدت میں کمی محسوس کی جارہی ہے تو وہیں اُترکنڑا کے منڈگوڈ اور بیجاپور کے پڈگانور قصبہ میں بجلی گرنے سے دو لوگوں کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔
View more
Tue, 13 Apr 2021 14:16:30
بھٹکل مین روڈ پر واقع جوکاکو ہاوس کے سامنے سے چوری کی گئی اسکوٹر پولیس نے برآمد کرلی ہے اور ملزم فاروق عرف فاروق اللہ ابن بوگی باشاہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
View more
Tue, 13 Apr 2021 14:10:50
بھٹکل تحصیلدار کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بھٹکل تعلقہ میں ٹینکروں کے ذریعے دیہی علاقوں میں پینے کا پانی سپلائی کرنے کے لئے اس کاروبار سے متعلق افراد سے قلیل مدتی ٹینڈر طلب مطلوب ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy