Sat, 17 Apr 2021 14:35:40
بھٹکل میں" ناگر کٹّے" یا" ناگا بنا" معاملہ بالاخر کمیونٹی لیڈران کے ساتھ بات چیت کے بعد حل کردیا گیا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ جمعہ کی شب قریب 11 بجے تک محکہ پولس کے ساتھ تنظیم کے ذمہ داران کی نشست ہوئی تھی جس میں یہ طئے پایا گیا کہ پہلے سے موجود ڈھانچے کی ہی مرمت کی جائے گی، زائد زمین پر قبضہ نہیں کیا جائے گا اور پڑوس میں جو مکان ہے، اُن کو اس تعمیراتی کام سے کوئی تکلیف نہیں پہنچے گی۔
View more
Sat, 17 Apr 2021 14:16:20
تیز گیندباز دیپک چاہر (13 رن پر چار وکٹ) کی خطرناک گیندبازی کی مدد سے چنئی سپرکنگس نے پنجاب کنگس کو آئی پی ایل 14 کے مقابلے میں جمعہ کو یکطرفہ انداز میں چھ وکٹ سے شکست دے کر دو میچوں میں اپنی پہلی جیت درج کی۔ چنئی کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی کا یہ 200 واں آئی پی ایل میچ تھا اور ان کی ٹیم نے شاندار جیت حاصل کی۔
View more
Sat, 17 Apr 2021 14:07:19
راجستھان کے راجسمند ، بھیلوارہ ضلع میں سہاڑا اور چورو ضلع میں سوجن گڑھ اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا آغاز سکیورٹی کے سخت انتظامات کے ساتھ آج صبح سات بجے ہوا۔
View more
Sat, 17 Apr 2021 13:58:13
الیکشن کمیشن نے آج مغربی بنگال کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ میٹنگ کے بعد واضح کردیا ہے کہ بنگال سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافے کے باوجود بنگال میں الیکشن کے شیڈول میں کوئی ردو بدل نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی کسی قسم کی نئی پابندی عاید کی جائے گی۔صر ف سیاسی جماعتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کورونا پروٹوکول پر سختی سے عمل کریں اور کم سے کم بھیڑ جمع کریں، ماسک اور سنیٹائزر کا استعمال
View more
Sat, 17 Apr 2021 13:54:06
پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ کولگام کی رہنے والی سائمہ اختر کے خلاف اس وجہ سے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے اپنے مکان کی بلاوجہ تلاشی لینے پر سیکورٹی فورسز سے جائز سوالات پوچھے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نئے کشمیر میں ظلم کی انتہا یہ ہے کہ خواتین کو بھی بخشا نہیں جاتا ہے۔
View more
Sat, 17 Apr 2021 12:21:29
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ پی ایس ایڈی یو ر پا بھی جمعہ کوایک و دسری جانچ میں کورو نا پازیٹیو پائے گئے جس کے بعد انہیں منی پال اسپتال میں داخل کرایا جار ہا ہے ۔
View more
Sat, 17 Apr 2021 11:49:18
اتراکھنڈ مہاکمبھ کو بھلے ہی سادھو سنتوں نے ختم ہونے کا اعلان کر دیا ہے، لیکن اب اتراکھنڈ میں ’کورونا کمبھ‘ شروع ہونے کی علامت دکھائی دینے لگی ہے۔
View more
Sat, 17 Apr 2021 11:43:10
اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ تیرتھ سنگھ راوت نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مہاکمبھ میلہ سے کورونا انفیکشن کا پھیلاؤ نہیں ہوگا کیونکہ اس میلہ پر ’گنگا ماں کا آشیرواد‘ ہے اور گنگا کا بہتا پانی کورونا وائرس کو ختم کر دے گا۔
View more
Sat, 17 Apr 2021 11:38:45
دہلی میں کافی تیزی سے بڑھ رہے کورونا انفیکشن کے پھیلنے کو روکنے کےلئے کل رات دس بجے سے ہفتے کے آخری دو دنوں کےلئے کرفیو نافذ ہو گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy