Mon, 19 Apr 2021 22:58:20
مینگلور سے قریب 85 کلو میٹر دور کڈبا تعلقہ کے اِچیلم پانڈے کی ایک ندی میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جن کی نعشیں ندی سے برآمد کرلی گئی ہیں۔ حادثہ پیر کی شام کو پیش آیا جب یہ دونوں ندی میں نہانے کےلئے اُترے تھے۔
View more
Mon, 19 Apr 2021 16:28:36
اتوارکے روز کرناٹک میں کورونا نے اپنا خوفناک ترین رخ پیش کیا اور اب تک متاثرین کی تعداد کا ایک نیا ریکارڈ سامنے آیا ریاست بھر میں 7 6 0 9 1 تازه معاملات سامنے آئے ۔ 81 لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے۔
View more
Mon, 19 Apr 2021 16:10:27
دہلی حکومت نے کورونا انفیکشن کے تیزی سے بڑھنے کے پیش نظر ریلوے سے میڈیکل کے پورے انتظام سمیت پانچ ہزار بستروں کی صلاحیت والے کووڈ کوچوں کی ایمرجنسی کی حالت میں انتظام کرنے کی آج اپیل کی ہے۔
View more
Mon, 19 Apr 2021 16:05:23
کورونا وبا کےپھیلاؤ کےپیش نظر ہانگ کانگ نے فیصلہ کیا ہےکہ وہ اگلےدوہفتوں کےلئےہندوستان، پاکستان اور فلپائن سےآنےوالی پروازوں پر پابندی لگارہا ہے۔ہانگ کانگ نےان تین ممالک سےآنےوالی تمام پرواز یں معطل کر دی ہیں۔ہانک کانگ کےذمہ داران اس کی وجہ کووڈ19 کے ایشیائی ممالک میں نئے N501Yمیوٹینٹ پائے جانا بتا رہے ہیں۔یہ پابندی 20 اپریل یعنی کل سےلگےگی۔
View more
Mon, 19 Apr 2021 15:59:38
بہار کے سابق وزیر اور جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے تاراپور سے ایم ایل اے میوالال چودھری کا آج صبح کورونا انفیکشن کے باعث انتقال ہوگیا، وہ 68 برس کے تھے۔
View more
Mon, 19 Apr 2021 15:56:01
مدھیہ پردیش میں حکومت کی تمام کوششوں کے باوجود کورونا کا قہرجاری ہے۔ ریاست میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد جہاں اڑسٹھ ہزار کو تجاوز کر گئی ہیں وہیں پچھلے چوبیس گھنٹےمیں ریاست میں کورونا کے بارہ ہزار دو سو اڑتالیس نئے معاملے درج کئے گئے ہیں ۔
View more
Mon, 19 Apr 2021 15:49:06
ہندوستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے بارے میں ہر حلقے سے تشویش کا اظہار کیاجارہا ہے۔ اسی ضمن میں ملک کے سابق وزیراعظم، کانگریس کے سینئر ترین رہنما اور معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر منموہن سنگھ نے وزیراعظم نریندر مودی کو کووڈ۔19 کے بحران سے نمٹنے کے لئے پانچ نکاتی مشورے پر مبنی خط لکھا ہے۔
View more
Mon, 19 Apr 2021 15:44:39
ہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ریاست میں کورونا کے تیزی سے بڑھ رہے معاملوں پر لاک ڈاﺅن کا اشارہ دیتے ہوئے باہر سے آنے والے لوگوں سے جلد سے جلد لوٹنے کی اپیل کرتے ہوئے آج کہاکہ وبا کی روک تھام کیلئے فی الحال ریاست میں ” رات کا کرفیو“ سرکاری دفاتر میں کام کی مدت کم کرنے ، سبھی مذہبی مقامات کو بند اور سبھی تعلیمی اداروں اور ان کے امتحانات کو 15 مئی تک ملتوی رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔
View more
Mon, 19 Apr 2021 15:41:05
مہاراشٹر حکومت نے دہلی ۔ این سی آر، کیرلا، گوا، گجرات، راجستھان اور اتراکھنڈ سے ٹرینوں سے یہاں آنے والے مسافروں کے لئے کورونا کی نیگیٹو رپورٹ لانا لازمی قرار دے دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy