Tue, 20 Apr 2021 13:47:30
عائشہ العبد لبنان کے ایک مہاجر کیمپ میں مقیم ہیں۔انہیں مہاجر کیمپ میں سحر و افطار کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے۔ وہ دو بچوں کی ماں ہیں اور انہیں کئی قسم پریشانیاں پیش آ رہی ہیں۔
View more
Tue, 20 Apr 2021 13:39:34
میڈیا میں آئی کیرالہ ہائی کورٹ کے ایک فیصلہ کےمطابق مسلمان عورت عدالت جائے بغیر خود طلاق دے سکتی ہے، اس میں فیصلہ کی ناقص ترجمانی کی گئی ہے، جس سے لوگوں میں غلط فہمی پیدا ہورہی ہے۔اصل میںمسلم عورتوں کو طلاق دینے کا اختیار نہیں ہوتا اُنہیں خلع لینے کا اختیار ہوتا ہے مگر اس کےلئے قاضی سے رجوع ہونا ضروری ہے
View more
Tue, 20 Apr 2021 13:36:44
دہلی میں پیر کی صبح جیسے ہی یہ اعلان کیا گیا ہے کہ آج رات 10 بجے سے ایک ہفتہ کے لیے لاک ڈاؤن نافذ ہو جائے گا، لوگوں کا ہجوم آنند وِہار سمیت دیگر بس ٹرمینل پر نظر آنے لگا، اور ساتھ ہی سڑکوں پر قطار بند لوگوں کو پیدل چلتے ہوئے بھی دیکھا جانے لگا۔
View more
Tue, 20 Apr 2021 12:57:34
بینک آف انگلینڈ اور برطانوی وزارت خزانہ نے پیر کے روز کہا ہے کہ وہ مشترکہ طور پر ایک سینٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی بنانے کے امکان پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر ہارڈ کرنسی کا استعمال کم ہو رہا ہے جبکہ کورونا وباء کی وجہ سے نوٹوں کا استعمال مزید کم ہو کر رہ گیا ہے۔
View more
Tue, 20 Apr 2021 12:52:09
اتر پردیش حکومت نے پیر کی شام الہ آباد ہائی کورٹ کی اس ہدایت پر عمل درآمد سے انکار کر دیا جس میں ریاست کے پانچ اہم شہروں لکھنؤ، الہ آباد، ورارانسی، کانپور اور گورکھپور میں گزشتہ شب سے 26 اپریل تک لاک ڈاؤن نافذ کر کو کہا گیا ہے۔ کورونا کیسز میں تیزی سے ہو رہے اضافہ کے درمیان ہوئی کورٹ نے یہ حکم جاری کیا تھا۔
View more
Tue, 20 Apr 2021 12:49:08
کورونا کے قہر کے باوجود مغربی بنگال میں ریلیوں سے خطاب کرنے پر سخت تنقیدوں کے درمیان بی جے پی نے واضح کیا ہے کہ وزیر اعظم مودی حسب پروگرام ریلیوں سے خطاب کریں گے اور ان کے کسی بھی شیڈول کوئی کٹوتی نہیں کی جارہی ہے۔ 22 اپریل کو وزیر اعظم مودی چار ریلیوں سے خطاب کریں گے۔
View more
Tue, 20 Apr 2021 12:44:48
سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں شدید برف باری کے بعد سیلاب آگیا ہے۔حائل شہر اورعسیرریجن میں برفباری کے بعد پہاڑوں اور نخلستانوں نے موٹی سفیدچادر اوڑھ لی ہے۔
View more
Tue, 20 Apr 2021 12:34:46
کورونا سے شہید ہونے والے مسلم طبقے کے افراد کی تدفین کے لئے علاحدہ جگہ دی جائے ۔رکن اسمبلی ضمیر احمد خان نے ودھان سودھا میں ہوئی بنگلورو کے اراکین اسمبلی،اراکین پارلیمان کی میٹنگ میں یہ مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک رکن اسمبلی کے لئے 25 کووڈ بیڈ اسپتالوں میں ریزرو کئے جائیں، اس طرح حلقے کے عوام کو آسانی سے اسپتالوں میں بیڈ دلا سکتے ہیں۔
View more
Tue, 20 Apr 2021 12:13:20
بنگلورو میں کووڈ۔ 19 معاملات تیزی سے بڑھنے کے سبب وزیر اعلیٰ یڈیورپا، بنگلورو کے وزراء، اراکین پارلیمان اور اراکین اسمبلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس منعقد کی گئی۔ جس میں حکومت کو مشورہ دیا گیا کہ لاک ڈاؤن نافذ نہ کر یں ،اسپتالوں میں کووڈ بستروں کی قلت دور کریں۔مہلوکین کی آخری رسومات کے انتظامات کریں، آکسیجن کی قلت دور کر یں ، لاک ڈاؤن کے بجائے دفعہ 144 نافذ کر کے امتناعی احکامات سختی سے نافذکر یں
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy