Sat, 01 May 2021 15:59:54
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ سے بری طرح متاثرہ انڈیا سے آنے والے افراد کو ملک میں داخلے پر پانچ برس قید اور جرمانے کی سزا دی جا سکتی ہے۔
View more
Sat, 01 May 2021 15:55:22
افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کا باقاعدہ عمل آج یکم مئی سے شروع ہو رہا ہے۔ اس عمل کو 11 ستمبر 2021 سے قبل مکمل کئے جانے کا منصوبہ ہے۔ امریکی محکمہ دفاع نے انخلا کے عمل کو محفوظ بنانے اور فضائی نگرانی کے لئے بمبار طیارے بھجوانے کی تصدیق کی ہے۔
View more
Sat, 01 May 2021 14:39:37
مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ؐ میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عبادت گزاروں کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔توقع ہے کہ آخری عشرے میں بڑی تعداد میں فرزندانِ توحیدمسجد نبوی ؐ میں آئیں گے۔
View more
Sat, 01 May 2021 14:27:28
کورونا معاملات میں بڑے پیمانے پر اضافے کے درمیان مغربی بنگال حکومت نے متعدد پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ شاپنگ مالز، ریستوراں، بیوٹی پارلر، جیمز، اسپاس اور سوئمنگ پول بند رہیں گے۔عہدیدار نے بتایا کہ بنگال میں اگلے حکم تک تک تمام سماجی، ثقافتی، تعلیمی اور تفریح سے متعلق پروگراموں پر پابندی ہوگی۔
View more
Sat, 01 May 2021 14:22:38
ہندوستان میں کورونا کا قہر مسلسل جاری ہے۔ ایک مہینے کے اندر 45 ہزار سے زیادہ کورونا مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ ایک سال میں مجموعی طور پر2 لاکھ 8 شہری اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پھر بھی یہ تباہی رکنے نام نہیں لے رہی ہے۔ ہر روز ساڑھے 3 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہورہے ہیں۔
View more
Sat, 01 May 2021 14:15:20
کوروناکی روک تھام کے سلسلہ میں ریاست گیرسطح پرجوسخت پابندیاں عائدکی گئی ہیں وہ لاک ڈاؤن نہیں ہے صرف سخت اقدامات کے ساتھ نائٹ کرفیوجاری ہے۔یہ باتیں ریاستی وزیربرائے داخلہ بسواراج بومئی نے کہی۔
View more
Sat, 01 May 2021 14:10:56
غیر منقسم بہار کے مشہور چارہ گھوٹالہ معاملے میں دسمبر 2017 میں جیل بھیجے گئے آرجے ڈی سپریمو لالو پرساد آخر کار سوا تین سال بعد رہا ہوگئے۔ ان کی رہائی کے آرڈر جمعرات کو ہی دہلی ایمس بھیج دیئے گئے تھے، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔
View more
Sat, 01 May 2021 14:06:41
اترپردیش میں کانپور کے گووند نگر علاقہ میں جمعہ کی صبح ریفلنگ کے دوران آکسیجن سلینڈر پھٹ جانے سے ایک مزدور کی موت اور دو بری طرح زخمی ہوگئے۔
View more
Sat, 01 May 2021 13:57:40
پچھلے دنوں کوویڈ سے متاثر ہونےو الے افراد کوجیسے ہی آکسیجن کی قلت ہوئی تو دنیاکے مختلف مقامات سے آکسیجن کے ٹیانکر بھارتی مریضو ں کیلئے پہنچائی گئی۔بھارتی حکومت کوکئی ممالک کے حکومتوں نے طبی سہولیات فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی ہے جو مرحلہ وار سطح پر بھارت پہنچ رہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy