Sun, 02 May 2021 13:35:54
قومی دارالحکومت دہلی لاک ڈاؤن میں توسیع کی گئی ہے۔ لاک ڈاؤن ایک ہفتے تک بڑھایاگیاہے۔دہلی کے وزیر اعلیٰ اروندکیجریوال نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کیاہے ۔یہ لاک ڈائون 10مئی صبح پانچ بجے تک رہے گا۔سی ایم نے یہ معلومات ٹوئٹرپرشیئرکی ہیں۔پابندیاں پہلے کی طرح رہیں گی۔
View more
Sun, 02 May 2021 13:30:38
ہندوستان میں کورونا انفیکشن سے حالات دن بہ دن بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ ایسے مشکل ماحول میں کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کر مرکزی حکومت کو کورونا بحران سے نمٹنے کے کچھ طریقے بتائے ہیں۔ ساتھ ہی سبھی سیاسی پارٹیوں کے اتفاق سے کورونا سے متعلق پالیسی بنائے جانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ سبھی سیاسی پارٹیوں کے اتفاق سے کورونا سے نمٹنے کی پالیسی تیار کی جانی چاہیے تاکہ
View more
Sun, 02 May 2021 13:02:35
امریکی صدر جو بائیڈن نے عالمی وبا کووڈ 19 کی نئی قسم کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ہندوستان پر سفری پابندیاں عائد کرنے کافیصلہ کیا ہے جو 4 مئی سے نافذ ہوں گی ۔
View more
Sun, 02 May 2021 12:57:08
گجرات کے بھروچ میں جمعہ کی نصف شب کوویڈ اسپتال میں آگ لگنے سے 18 مریض دم توڑ گئے۔ اس حادثے سے کچھ پریشان کن مناظر سامنے آئے ہیں جہاں کچھ مریضوں کی باقیات بستروں اور اسٹریچروں پر دکھائی دیتی ہیں۔ رات کے تقریباً ایک بجے بھروچ پٹیل ویلفیئر کوویڈ وارڈ میں آگ لگنے کی وجہ سے افراتفری پھیل گئی۔
View more
Sun, 02 May 2021 12:48:24
مغربی بنگال ، تمل ناڈو ، کیرالہ ، آسام اور پڈوچیری اسمبلی انتخابات کے ساتھ ہی مختلف ریاستوں کی تین لوک سبھا اور 14 اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی سکیورٹی کے سخت انتظامات اور کووڈ 19 کے ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے اتوار کی صبح آٹھ بجے شروع ہو گئی ہے ۔ طے شدہ انتظامات کے تحت پہلے پوسٹل ووٹوں کی گنتی کی جائے گی اور دوپہر تک گنتی کے رجحانات آنا شروع ہوجائیں گے۔
View more
Sun, 02 May 2021 12:41:58
کورونا بحران کے بیچ دہلی میں آکسیجن کی کمی پر دہلی ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران دہلی کے بترا اسپتال میں 12مریضوں نے دم توڑیاتھا،اس کی شکایت ہائی کورٹ سے کی گئی جس پر کورٹ نے مرکزی حکومت کو سخت پھٹکارلگاتے ہوئے حکم دیاہے کہ ہرحال میں دہلی کو آج 490میٹرک ٹن آکسیجن ملنی چاہئے۔
View more
Sun, 02 May 2021 12:29:05
ہر نئے دن کورونا مریضوں کے جو نئے اعداد و شمار آ رہے ہیں، اس سے پورے ملک میں خوف کا ماحول ہے۔ ایسے میں عوام سے لے کر حکو مت تک اس کو لے کر فکرمند ہے کہ اس وبا کو کیسے روکا جائے، اس کی شدت کو کیسے کم کیا جائے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کے مشیر اور کورونا وائرس پر کام کرنے والوں میں ایک معتبر نام ڈاکٹر فاؤچی نے ہندوستان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کچھ فوری اور کچھ لمبے وقفہ کے منصوبوں پر عمل کرے۔
View more
Sun, 02 May 2021 12:23:54
ایسے مرحلہ میں جہاں کرناٹک بھر میں اورخاص طور پر شہر بنگلورو میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد اسپتال میں ایک ایک بستر، آکسیجن کے ایک ایک سلنڈر اور خراب حالت کے مریض ایک ایک وینٹی لیٹر کو ترستے ترستے موت کی آغوش میں جا رہے ہیں یہ با ت سامنے آرہی ہے کہ محکمہ صحت اورمحکمہ میڈیکل ایجوکیشن کی لاپروائی کے سبب مرکزی حکومت کی طرف سے گزشتہ سال کورونا کی پہلی لہر کے دوران فراہم کئے گئے وینٹی لیٹرس میں سے
View more
Sun, 02 May 2021 10:53:55
مرکزی حکومت نے پورے ملک میں ہنگامی ضرورت کے لئے 'ایک ملک ۔ ایک نمبر' اسکیم کے تحت جو "ایمرجنسی ریسپانس سپورٹ سسٹم"(ای آر ایس ایس) وضع کیا ہے اس کے لئے 112 ڈائل کرنے کی ملک گیر سہولت عام کی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت کسی بھی ناگہانی مصیبت یا حالات کے دوران پولیس، فائر بریگیڈ، ایمبولینس وغیرہ کے لئے الگ الگ نمبر ڈائل کرنے کے بجائے صرف 112 نمبر پر رابطہ کرنا ہوگا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy