Sun, 30 May 2021 12:55:22
مودی حکومت کے 7 سال پورے ہونے پر کانگریس نے کہا ہے کہ اس ان 7 سالوں میں اس حکومت نے ہندوستان کو وہ زخم دئے ہیں جو اب ناسور بن چکے ہیں۔ اس دوران معیشت تباہ ہو چکی ہے، عوام مہنگائی کی مار برداشت کر رہی ہے، گنگا ندی میں لاشیں تیر رہی ہیں اور دکھوں کا جیسا پہاڑ کھڑا ہو رہا ہے ویسا ملک نے 73 سالوں میں کبھی نہیں دیکھا تھا۔
View more
Sun, 30 May 2021 12:51:52
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کورونا وائرس کی دوسری لہر میں آکسیجن کی کمی کے لئے مرکزی حکومت کی غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ اگر مرکزی حکومت پہلی اور دوسری لہر کے درمیان ملے مواقع کے درمیان منصوبہ بندطریقے سے تیاری کی ہوتی تو اس بحران کو ٹالا جاسکتا تھا۔انہوں نے مرکز سے سوال کیا کہ وبائی سال 2020 میں آکسیجن کی برآمدات میں 700 فیصد کا اضافہ کیوں کیا؟
View more
Sun, 30 May 2021 12:48:33
ہندوستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر ماند پڑتی ہوئی نظر آ رہی ہے اور لگاتار دوسرے دن کیسز نے کیسز کی تعداد پونے دو لاکھ سے کم درج کی گئی ہے۔ جبکہ اموات کی تعداد بھی چار ہزار سے کم درج کی جانے لگی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 1.65 لاکھ نئے معاملہ درج کئے گئے ہیں جبکہ اس دوران 3500 سے کم اموات درج کی گئیں۔
View more
Sun, 30 May 2021 12:44:19
آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے سربراہ ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے کہاہے کہ ہندوستان کو ویکسین دینے کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر ویکسین کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاہے کہ ویکسین اسٹاک کو بیرون ملک سے خریدنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہاہے کہ ہندوستان میں جولائی کے آخر تک ، روزانہ ایک کروڑ افراد کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف ہے۔
View more
Sun, 30 May 2021 12:40:46
مرکزی حکومت نے وزیر اعظم کیئرس فنڈکے ذریعے کورونا وائرس سے متاثربچوں کے لیے کئی فلاحی اسکیموں کا اعلان کیاہے۔یہ قابل تعریف اعلان مودی سرکار کے 7 سال پورے ہونے کے موقع پر کیا گیا ہے۔سونیاگاندھی نے بھی اس کے لیے خط لکھاتھا۔وزیراعظم کیئرس فنڈسے آکسیجن پلانٹ کابھی وعدہ کیاگیاتھالیکن ابھی تک کتناعمل ہواہے ،اس کی تفصیل نہیں آئی ہے۔
View more
Sun, 30 May 2021 12:37:17
ریاستی وزیر برائے داخلہ امور بسوراج بومئی نے بروز ہفتہ اشارہ دیا کہ کووڈ پر قابو پانے مکمل ماہ جون میں سخت اقدامات کئے جائیں گے۔
View more
Sun, 30 May 2021 12:33:12
کورونا وائرس انفیکشن نے ہندوستان میں نہ صرف معیشت کو زبردست جھٹکا دیا ہے، بلکہ یہ بے روزگاری میں بھی زبردست اضافہ کا سبب بنا ہے۔ بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن یعنی آئی ایل او کے مطابق 2020 کے دوران ہندوستان کی بے روزگاری شرح بڑھ کر 7.11 فیصد پر پہنچ گئی، جو کہ گزشتہ تین دہائیوں میں سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ ایک دہائی میں ہندوستان کی بے روزگاری شرح اپنے پڑوسی ممالک میں سب سے زیادہ رہی ہے۔ 2009 تک سری
View more
Sun, 30 May 2021 12:29:35
کچھ سرگرمیوں میں دہلی والوں کو مشروط راحت ضرور ملی ہے لیکن دہلی کی اکثریت کو ابھی مزید ایک ہفتہ گھروں کی چار دیواری کے اندر ہی گزارنےہوں گےیعنی دہلی میں فیکٹری اور تعمیراتی سرگرمیاں پیر سے کھولنے کی اجازت کے ساتھ ، لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے جو 7 جون کی صبح 5 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔
View more
Sun, 30 May 2021 12:25:47
سرسی تعلقہ میں کورونا وباء کا پھیلاو تشویشناک حد تک بڑھ گیا ہے جس کے بعد وہاں کے عوام مطالبہ کررہے ہیں کہ باہر سے ضلع کے اندر داخل ہونے پر پابندی لگادی جائے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy