ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    لکشدیپ انتظامیہ کی کارروائی کے خلاف کیرالہ اسمبلی میں قرارداد منظور

    لکشدیپ انتظامیہ کی کارروائی کے خلاف کیرالہ اسمبلی میں قرارداد منظور

    Tue, 01 Jun 2021 11:59:59 
    کیرالہ اسمبلی نے لکشدیپ انتظامیہ کی حالیہ کارروائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وہاں کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پیر کو متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کیا۔ وزیر اعلی پینارائی وجین نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ لکشدیپ جزائر میں دیسی طرز زندگی اور ماحولیاتی نظام کو تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پچھلے دروازے سے ’بھگوا ایجنڈا‘ نافذ کرنے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ
    ویکسین کی یکساں قیمت نہ ہونے پر سپریم کورٹ برہم

    ویکسین کی یکساں قیمت نہ ہونے پر سپریم کورٹ برہم

    Tue, 01 Jun 2021 11:56:59 
    سپریم کورٹ نے کورونا ویکسین کی قیمت میں یکسانیت نہ ہونے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پورے ملک میں کورونا ویکسین کی قیمت یکساں رکھی جانی چاہیے ۔جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس ایل ناگیشور اور جسٹس ایس روندربھٹ کی تعطیلاتی بینچ نے کورونا کے ٹیکے کی مختلف قیمتوں کے سبب مرکزی حکومت سے ناراضگی کااظہارکیا۔ اس نے مرکزی حکومت سے کووڈ ویکسین کی دوہری قیمت اورخریداری پالیسی کے تعلق سے کئی سوال کئے۔
    چین میں اب تین بچوں کی پیدائش کی اجازت

    چین میں اب تین بچوں کی پیدائش کی اجازت

    Tue, 01 Jun 2021 11:51:03 
    عوامی جمہوریہ چین میں حال ہی میں سامنے آنے والے گزشتہ مردم شماری کے نتائج کے مطابق ملکی آبادی میں بزرگ شہریوں کا تناسب تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے اور نوجوان شہریوں میں بچے پیدا کرنے کا رجحان بھی بہت کم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سرکاری میڈیا نے آج پیر اکتیس مئی کے روز بتایا کہ اب حکومت نے ماضی کی 'ون چائلڈ پالیسی‘ میں مزید نرمی کا فیصلہ کیا ہے اور عام جوڑوں کو اب تین بچوں تک کی پیدائش کی قانونی اجازت دے دی گئ
    مودی حکومت اور بنگال حکومت کی اٹھا پٹخ تیز، مرکز نے الاپن بندوپادھیائے کو بھیجا وجہ بتاؤ نوٹس

    مودی حکومت اور بنگال حکومت کی اٹھا پٹخ تیز، مرکز نے الاپن بندوپادھیائے کو بھیجا وجہ بتاؤ نوٹس

    Tue, 01 Jun 2021 11:48:51 
    مرکزی حکومت کے نوٹس پر دہلی میں رپورٹ نہیں کرنے پر مغربی بنگال کے رخصت پذیر چیف سکریٹری الاپن بندوپادھیائے کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ دودن قبل ہی مرکزی حکومت نے الاپن بندوپادھیائے کوعملہ اور تربیت کے شعبے میں شامل ہونے کی ہدایت دی تھی، لیکن وہ دہلی جانے کے بجائے آج ریاستی سکریٹریٹ گئے اور ممتا بنرجی کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد ریٹائر ہونے کا اعلان کردیا۔ وجہ بتاؤ نوٹس سے متعلق سوال کئے جان
    بنگال کے چیف سیکریٹری ریٹائر، ممتا کے مشیر مقرر، مرکز نے پھر کیا طلب

    بنگال کے چیف سیکریٹری ریٹائر، ممتا کے مشیر مقرر، مرکز نے پھر کیا طلب

    Tue, 01 Jun 2021 11:45:34 
    مغربی بنگال کی ممتا حکومت اور مرکز کی بی جے پی قیادت والی این ڈی اے حکومت کے بیچ سیاسی جنگ جاری ہے ۔ اس جنگ میں اب مغربی بنگال کے سابق چیف سیکریٹری الاپن بندو پادھیائے ہیں جو مرکزی حکومت کے بلائےجانے کے با وجود دہلی نہیں گئے ۔ اس کے برخلاف انہوں نے اپنی نوکری سے ریٹائرمنٹ لےلیاہے اور مغربی بنگال کی وزیر اعلی نے انہیں اپنا مشیر مقرر کر لیا ہے۔
    ایران میں اگلے ہفتہ سے اپنی تیارکردہ کورونا ویکسین بھی لگنا شروع ہو گی

    ایران میں اگلے ہفتہ سے اپنی تیارکردہ کورونا ویکسین بھی لگنا شروع ہو گی

    Tue, 01 Jun 2021 11:42:04 
    ایران اگلے ہفتے سے برکت دوا ساز کمپنی کی تیار کردہ گھریلو کورونا وائرس ویکسین کے ساتھ اپنے شہریوں کی ٹیکہ کاری شروع کرے گا۔وزیر صحت و میڈیکل ایجوکیشن سعید نماکی نے پیر کو اس کے بارے میں واقف کرایا۔
    کورونا وائرس پر فتح کا اعلان کرنا جلد بازی: ڈاکٹر فوچی

    کورونا وائرس پر فتح کا اعلان کرنا جلد بازی: ڈاکٹر فوچی

    Tue, 01 Jun 2021 11:39:15 
    جیسے جیسے کورونا کے کیسز میں کمی آ رہی ہےویسے ویسے ہمارے ذہن میں یہ بات گھر کر رہی ہے کہ ہم نے کورونا پر فتح حاصل کر لی ہے لیکن اس بیچ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا سوچنا جلد بازی ہو گی۔امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشیس ڈیزیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فوچی نے خبردار کیا ہے کہ کووڈ کیسز کی گرتی ہوئی تعداد کے باوجود کورونا وائرس پر فتح حاصل کرنے کا اعلان ابھی جلد بازی ہوگا۔
    چیف سکریٹری کے تبادلے پر ممتا بنرجی نے وزیراعظم کو لکھا طویل خط، نظرثانی کرنے کی اپیل

    چیف سکریٹری کے تبادلے پر ممتا بنرجی نے وزیراعظم کو لکھا طویل خط، نظرثانی کرنے کی اپیل

    Mon, 31 May 2021 23:34:56 
     چیف سیکریٹری کے تبادلے پر بنگال حکومت اور مرکزی حکومت کے مابین جاری تنازع کے درمیان وزیرا عظم نریندر مودی کو خط لکھتے ہوئے ممتا بنرجی نے اپیل کی ہے کہ چیف سیکریٹری الاپن بندو پادھیائے کو دہلی طلب کرنے کی فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔ کیوں کہ ان کی مدت ملازمت میں تین مہینے کی توسیع بنگال حکومت کی درخواست پر کی گئی ہے۔ اس کے باوجود مرکزی حکومت نے انہیں اچانک دہلی طلب کیا ہے۔
    بنگال تشدد: متاثرہ افراد کی باز آبادکاری کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل

    بنگال تشدد: متاثرہ افراد کی باز آبادکاری کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل

    Mon, 31 May 2021 23:32:32 
     کلکتہ ہائی کورٹ نے آج بنگال اسمبلی انتخابات میں تشدد سے متاثرہ افراد کی بازآباد کاری کے لئے تین رکنی کمیٹی کی تشکیل دی ہے۔ اس کمیٹی میں ریاستی انسانی حقوق کمیشن، نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن، ممبر سکریٹری اور ریاستی قانونی خدمات اتھارٹی کے ایک ایک نمائندے شامل ہوں گے۔