Wed, 08 Sep 2021 00:00:48
اتر پردیش کے بعدوائرل بخار کی وباء بہارکی طرف بڑھی ہے اور بچوں کی بڑی تعداد کومتاثرکررہی ہے۔وائرس بخار کا پھیلاؤ نہ صرف یوپی سے ملحقہ سرحدی اضلاع میں دیکھا جا رہا ہے بلکہ دارالحکومت پٹنہ میں بھی تمام سرکاری اسپتالوں کے بچوں کے وارڈزکے بستر بھرے ہوئے ہیں۔
View more
Tue, 07 Sep 2021 23:56:40
کانگریس نے ہریانہ کے کرنال میں کسان مہاپنچایت کے دوران حکومت پر کسانوں کو دبانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ریاست کے وزیراعلی منوہر لال کھٹر کو کسانوں سے بات کرنی چاہئے اور اگر وہ بات چیت نہیں کرتے تو انہیں فوری طورپر اپنے عہدہ سے استعفی دے دینا چاہئے۔
View more
Tue, 07 Sep 2021 23:52:43
طالبان نے افغانستان میں عبوری حکومت تشکیل دیتے ہوئے کابینہ کے ناموں کا اعلان کردیا، اسلامی حکومت کے قائم مقام وزیراعظم محمد حسن اخوند جب کہ ملا عبدالغنی برادر اور ملا عبدالسلام نائب وزرائے اعظم ہوں گے۔
View more
Tue, 07 Sep 2021 23:32:08
دہلی میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ساتھ کام کرنے والی ایک 21سالہ خاتون سول ڈیفنس افسرسابعہ سیفی کی عصمت دری اور قتل کو انتہائی خوفناک اور چونکادینے والا قرارد یتے ہوئے سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے واقعے کی سخت مذمت کی ہے۔ بھٹکل میں ایس ڈی پی آئی نے ایک کینڈل مارچ نکالتے ہوئے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔
View more
Tue, 07 Sep 2021 18:04:59
افغانستان اور پنج شیر پر پیر کے روز طالبان کے قبضے کا دعویٰ کرنے کے بعد گزشتہ رات کو ایک حیران کرنے والی خبر سامنے آئی۔
View more
Tue, 07 Sep 2021 17:59:41
مغربی بنگال میں بی جے پی کو یکے بعد دیگرے کئی جھٹکے دے چکی ترنمول کانگریس آگے مزید جھٹکے دینے کی تیاری میں جٹی ہوئی ہے۔
View more
Tue, 07 Sep 2021 17:56:27
افغانستان میں طالبان کے قبضہ کے بعد تعلیمی ماحول کو لے کر لوگوں نے کئی طرح کے اندیشے ظاہر کیے تھے اور اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ طالبان حکومت کی تشکیل سے پہلے ہی افغان دارالحکومت کابل، قندھار اور ہیرات سمیت دیگر شہروں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں۔
View more
Tue, 07 Sep 2021 17:52:15
شہر کے ضلع پنچایت انجینئرنگ شعبہ سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو اینٹی کرپشن بیورو کے افسران نے رشوت خوری کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔
View more