Tue, 21 Sep 2021 23:34:14
سپریم کورٹ کالیجیم نے مختلف ہائی کورٹس کے آٹھ ججوں کو چیف جسٹس کے طور پر ترقی دینے اور پانچ چیف جسٹس اور 17 ججوں کے تبادلے کی سفارش کی ہے۔
View more
Tue, 21 Sep 2021 23:30:34
ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر 19 نومبر کو ریاست کی تمام خواتین کو بہتر صحت اور ذاتی جسمانی حفظان صحت سے متعلق بیداری پیدا کرنے اور مختلف بیماریوں سے بچنے کے لیے" اڑان اسکیم" شروع کی جائے گی۔
View more
Tue, 21 Sep 2021 23:27:38
پرولیا ضلع کی ایک عدالت نے سوئی کیس میں ساڑھے تین سالہ بچی کو متعدد سوئیوں سے قتل کرنے کے الزام میں دو ملزمان کو سزائے موت سنائی ہے۔ معاشرے کے مختلف طبقات نے اس وحشیانہ واقعے میں عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
View more
Tue, 21 Sep 2021 23:24:20
ہندوستان میں سَنتوں کی سب سے بڑی تنظیم اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے سربراہ مہنت نریندر گری کی موت پیر کی شام پریاگ راج میں مشتبہ حالت میں ہو گئی تھی، اور ابھی تک ان کی موت کی گتھی سلجھ نہیں پائی ہے۔
View more
Tue, 21 Sep 2021 23:21:33
بی جے پی کے ریاستی صدر کے عہدہ سے ہٹائے جانے کے ایک دن بعد سابق ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ انہوں نے ہی پارٹی قیادت سے تنظیم میں تبدیلی کی درخواست دی تھی۔ گزشتہ 6 سالوں میں مجھے جو تجربات ہوئے ہیں اس کی روشنی میں اپنی اگلی ذمہ داریوں کو ادا کروں گا۔ خیال رہے کہ ریاستی صدر کے عہدہ سے ہٹائے جانے کے بعد دلیپ گھوش کو پارٹی کا قومی نائب صدر بنایا گیا ہے۔
View more
Tue, 21 Sep 2021 23:19:20
بی جے پی حکومت کی کسان اور کاروباری مخالف پالیسیوں کے خلاف متعدد تنظیمیں ممبئی میں 27 ستمبر کو بھارت بند کا اہتمام کرنے جا رہی ہیں۔
View more
Tue, 21 Sep 2021 20:52:26
تعلقہ کے کائیکنی ۔ہیراڈی میں واقع ایک مکان میں چوری کی واردات پیش آئی ہے جس میں چور گھر کے دروازے کا تالہ توڑ کر اندر داخل ہوتے ہوئے نقدرقم سمیت سونے کا چین بھی لے کر فرار ہوگئے ہیں۔
View more
Tue, 21 Sep 2021 18:28:46
بھٹکل اور اُترکنڑا کے معروف کبڈی کھلاڑی، بہترین آل راونڈر اور پرشورام ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے والے اہم ستون منوج نائک کنداپور اسپتال میں انتقال کرگئے ، اُن کی عمر صرف 31 سال تھی۔
View more
Tue, 21 Sep 2021 13:04:38
یہاں کے تبتی کالونی کے ایک کیمپ میں ایک بزرگ بدھسٹ بھکشو کی موت کو دس دن کا عرصہ گزر چکا ہے مگر بدھسٹ عقیدے کے مطابق ابھی تک اس کے جسم سے روح الگ نہ ہونے کی بات کہہ کر لاش کی پوجا کی جارہی ہے اور آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے جسم سے روح پوری طرح نکل جانے کا انتظار کیا جارہا ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy