Wed, 22 Sep 2021 23:34:25
اکھاڑہ پریشد کے مہنت نریندر گری کی دوشبنہ کو مشتبہ موت کے بعد آج بدھ کو باگھمبری مٹھ میں ’بھو سمادھی‘ دی گئی۔ انہیں دفن کردیا گیا۔
View more
Wed, 22 Sep 2021 23:30:51
مہاراشٹر کانگریس نے بدھ کے روز کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کی حکومت والی ریاستوں میں خواتین کے خلاف مظالم سب سے زیادہ ہوتے ہیں۔ ساتھ ہی کانگریس پارٹی نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی اس تجویز کی تائید کی کہ اس مسئلہ پر بحث کے لیے پارلیمنٹ کا چار روزہ خصوصی اجلاس طلب کیا جانا چاہیے۔
View more
Wed, 22 Sep 2021 23:27:10
مظفرنگر سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین مولانا کلیم صدیقی کو گزشتہ شب تبدیلی مذہب کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ انہیں اے ٹی ایس (اینٹی ٹیررزم اسکواڈ) نے میرٹھ سے گرفتار کیا ہے اور آج لکھنؤ کی عدالت میں پیش کیا۔ مولانا کلیم صدیقی مظفرنگر کے گاؤں پھُلت سے تعلق رکھتے ہیں اور شاہ ولی اللہ ٹرسٹ چلاتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ گلوبل پیس فاؤنڈیشن کے بھی چیئرمین بھی ہیں۔
View more
Wed, 22 Sep 2021 23:23:12
کانگریس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ای کامرس کمپنی امیزون نے ملک کے قانون کو تبدیل کرنے کے لیے ساڑھے آٹھ ہزار کروڑ روپے کی رشوت دے کر چھوٹے کاروباریوں کو تباہ کرنے کی سازش کی ہے اور اس معاملے کی سپریم کورٹ کے جج سے تحقیقات ہونی چاہیے۔
View more
Wed, 22 Sep 2021 20:33:33
جالی پٹن پنچایت کے اراکین کے میعاد کی آخری میٹنگ میں جالی پنچایت کو آپ گریڈ کرکے اسے سٹی میونسپل کارپوریشن میں منتقل کرنے پر اکثریت نے رائے ظاہر کی، جبکہ جالی حدود کے مختلف علاقوں میں انڈر گراونڈ ڈرینج کے جاری کاموں پر ممبران نے سخت اعتراضات اُٹھاتے ہوئے اپنے خدشات کے ازالے کے بعد ہی کام کو آگے بڑھانے کی اجازت دینے کی مانگ کی اور فی الفور چل رہے کام کوروکنے کا مطالبہ کیا۔
View more
Wed, 22 Sep 2021 12:59:18
ممبئی کے مضافاتی علاقہ جوگیشوری کی رہائشی ڈاکٹر روشن جواد کا بچپن کا خواب تقریباً مکمل ہو چکا ہے، تیرہ سال قبل جب وہ ٹرین حادثے میں اپنی دونوں ٹانگیں کھو بیٹھی تھیں، تب اس کے دل میں یہ خوف پیدا ہو گیا کہ اس کی زندگی رک گئی ہے اور ڈاکٹر بننا مشکل ہو جائے گا، لیکن اپنے عزم و ہمت کی بدولت روشن جواد آج ایم ڈی ڈاکٹر بن چکی ہیں۔
View more
Wed, 22 Sep 2021 12:05:26
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ عدلیہ کے وقت کو ضائع سے روکنے کے لئے فرضی مقدمہ بازی کو ختم کرنا ضروری ہے۔ جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور جسٹس بی آر گاوئی کی بنچ نے کہا کہ ایک دیوانی معاملہ کا تصفیہ ایک سخت کارروائی ہے لیکن عدالتیں کسی مقدمہ میں پیشرفت کی اجازت نہیں دے سکتی، اگر وہ کارروائی کی وجوہات کا انکشاف نہیں کرتا۔
View more
Wed, 22 Sep 2021 11:51:16
ریاست کے عوامی مقامات پر غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ تمام مذہبی مقامات کے تحفظ کے لئے قانون کا مسودہ ریاستی اسمبلی نے منظور کیا ۔
View more
Wed, 22 Sep 2021 11:46:29
شیرالی گرام پنچایت کی طرف سے منعقدہ گرام سبھا میں حاضرین نے بینکوں کے کام کاج سے مقامی لوگوں کو ہو رہی پریشانی اور نیشنل ہائی وے توسیعی منصوبے کی سست رفتاری سے درپیش مسائل پر گرما گرم بحث کی ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy