Tue, 28 Sep 2021 13:40:54
بھٹکل تعلقہ کے کاروباری حضرات کو فوڈ سیفٹی ایکٹ سے متعلقہ جانکاری دینے کے مقصد سے کل 29 ستمبر کو دوپہر 2.30 بجے بھٹکل اربن احاطہ میں واقع حافظکا ہال میں یک روزہ ورکشاپ منعقد کیا جارہا ہے ۔
View more
Tue, 28 Sep 2021 13:31:21
انکولہ کے الگیری میں مجوزہ ہوائی اڈہ کی تعمیر سے متاثر ہونے والوں کو ضلع انچارج وزیر شیورام ہیبار نے بھروسہ دلایا ہے کہ معاوضہ اور بازآباد کاری کے تعلق سے وہ لوگ فکرمند نہ ہوں کیونکہ اس مرتبہ یہ کارروائی بحری اڈہ معاملہ کی طرح نہیں بلکہ 2013 کے قانون کے مطابق انجام دی جائے گی ۔
View more
Tue, 28 Sep 2021 13:24:31
ناگوری ٹریفک پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایک خاتون ہوم گارڈ پر حملہ کرنے کے الزام میں پولیس نے 2 طالب علموں کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت محمد حارث اور نعیم کے طور پر کی گئی ہے ۔
View more
Tue, 28 Sep 2021 12:01:11
مرکزی حکومت کی طرف سے لائے گئے زرعی قوانین واپس لینے کی مانگ کو لے کر کسان تنظیموں اور دیگر اداروں اور انجمنوں کی آواز پر منائے گئے بھارت بند کا ملا جلا اثر دیکھنے میں آیا۔ حالانکہ بند کے دوران بیشتر تجارتی مقامات کھلے رہے ۔لیکن کسان تنظیموں اور اپوزیشن پارٹیوں کے کارکنوں کی طرف سے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بنگلورو سمیت ریاست کے تقریبا تمام اضلاع میں کیا گیا۔
View more
Tue, 28 Sep 2021 11:52:34
کرناٹک کے چکمگلورو ضلع میں ایک مولانا کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی جانب سے بدسلوکی اور مار پیٹ کئے جانے کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ مولانا محمد امتیاز کو ٹوٹی ہوئی نمبر پلیٹ کی وجہ سے پولیس اہلکار کی جانب سے بندوق دکھا کر دھمکی دی گئی تھی اور اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔
View more
Tue, 28 Sep 2021 11:20:03
بی جے پی ، آرایس ایس اور وشوا ہندو پریشد نے تبدیلی مذہب کو اتر پردیش سے لے کر کیرلا تک ایک بڑا مسئلہ بنادیا ہے اور نام نہادلو جہاد کو روکنے کیلئے قوانین بنائے ہیں اور کچھ جگہوں پر اسے بنانے کی بات کر رہے ہیں لیکن حقیقت ان دعوؤں کے برعکس ہے ۔
View more
Tue, 28 Sep 2021 10:53:49
آسام کے ضلع درنگ کے دھول پور گاؤں میں ریاستی حکومت کی بے دخلی مہم کے دوران پرتشدد جھڑپوں کے بعد گاؤں میں سناٹا چھایا ہواہے۔ پولیس انتظامیہ کے خوف سے گاؤں کے لوگ سوتا ندی کے کنارے ایلومینیم کی چادروں سے بنی عارضی چھت کے نیچے اپنے بچوں، بوڑھوں اور خواتین کے ساتھ ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔
View more
Tue, 28 Sep 2021 10:41:31
زرعی قوانین کے خلاف تقریباً ایک سال سے مظاہرہ کر رہے کسانوں نے 27ستمبر یعنی پیر کے روز بھارت بند کا اعلان کیا تھا جسے کئی سیاسی پارٹیوں کی بھی حمایت حاصل رہی۔تمل ناڈو، چھتیس گڑھ، کیرلا، پنجاب، جھارکھنڈ اور آندھرا پردیش کی ریاستی حکومتوں نے بھارت بند کو اپنی مکمل حمایت دے کر کامیاب بنایا۔ یہ بھارت بند آج انتہائی کامیابی کے ساتھ 4بجے ختم ہوا۔
View more
Tue, 28 Sep 2021 10:33:04
پریم کورٹ نے NEET PGسپر اسپیشلٹی امتحان 2021 کے نصاب میں آخری لمحات میں تبدیلیوں کو چیلنج کرنے والی درخواست پر مرکزی حکومت کی سرزنش کی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy