Sun, 03 Oct 2021 23:32:08
ہریانہ حکومت نے سنیوکت کسان مورچہ کے تحت 43 کسان تنظیموں کو فریق بنانے کے لیے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔ عرضی میں راکیش ٹکیت، یوگیندر یادو، درشن پال کے نام شامل ہیں۔
View more
Sun, 03 Oct 2021 17:33:35
تعلقہ کے بستی مکّی علاقے میں واقع ہوئیک سبھا بھون میں ہندو جاگرن ویدیکے بھٹکل تعلقہ اور مرڈیشور یونٹ کی جانب سے منعقدہ 'اجتماعی ستیہ نارائن پوجا' کے پروگرام میں بولتے ہوئے ایچ جے وی کے ژونل سیکریٹری کرشنا مورتی نے کئی قابل اعتراض اور بالواسطہ جذبات بھڑکانے والی باتیں کہی ہیں ۔
View more
Sun, 03 Oct 2021 13:23:57
حال ہی میں کانگریس میں شامل ہوئے کنہیا کمار نے سنیچر کوکہا کہ کانگریس گزشتہ کچھ برسوں میں مضبوط ہوئی ہے اور یہ اس بات سے ثابت ہوتا ہے کہ گوڈسے کے ماننے والے بھی مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔
View more
Sun, 03 Oct 2021 13:18:54
پنجاب اور ہریانہ میں کسانوں کے زبردست احتجاجی مظاہروں کے سامنے مرکزی حکومت نے گھٹنے ٹیک دئے ہیں۔ حکومت اب دھان کی خرید 11 اکتوبر کے بجائے 3 اکتوبر یعنی کل سے شروع کرنے جا رہی ہے۔ اس سلسلہ میں ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے ہفتہ کے روز مرکزی وزیر اشونی چوبے کے ساتھ ایک اجلاس طلب کیا، جس میں یہ فیصلہ لیا گیا۔
View more
Sun, 03 Oct 2021 13:16:44
وزیراعظم نریندرمودی نے صفائی کو طرز زندگی اور زندگی کا منتر قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ یہ نسل در نسل چلنے والی مہم ہے جس کی بنیاد پر ملک کے باشندوں کو ایسی صفائی اور خوشحال ہندوستان کی تعمیر کاعہد کرنا ہے
View more
Sun, 03 Oct 2021 13:10:49
صدر رام ناتھ کووند ، وزیر اعظم نریندر مودی ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر داخلہ امیت شاہ سمیت کئی مرکزی وزراء اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیراعظم لال بہادر شاستری کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔
View more
Sun, 03 Oct 2021 13:06:34
گاندھی جینتی کے موقع پر آج مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے لیہہ میں دنیا کا سب سے بڑا کھادی سے بنا ترنگا لہرایا گیا جس کا وزن 1000 کلوگرام، 255 لمبائی اور 150 فٹ چوڑائی ہے۔ دیوہیکل ترنگے کی رونمائی لیہہ کے لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھر نے ایک خصوصی تقریب میں کی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل منوج مکند نرونے بھی موجود تھے۔
View more
Sun, 03 Oct 2021 12:57:04
ہریانہ اور پنجاب میں دھان کی سرکاری خریداری یکم اکتوبر کے بجائے 11 اکتوبر سے شروع کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلہ کے خلاف متحدہ کسان مورچہ کے ’ہلا بول‘ پروگرام کے تحت کل دونوں ریاستوں کے کسانوں نے برسر اقتدارپارٹی کے ارکان پارلیمنٹ ، وزراء اور ایم ایل اے کے گھروں کا گھیراؤ اور اناج منڈیوں میں احتجاج کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy