Thu, 21 Oct 2021 10:49:33
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے پیمنٹ وسیٹلمنٹ سسٹم ایکٹ 2007 کے تحت پے ٹی ایم پیمنٹ بینک پر ایک کروڑ روپے اور سرحد پار پیسے ٹرانسفر کی خدمات فراہم کنندہ ویسٹرن یونین فنانشل سروسز انکارپوریشن پر 2778750 روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
View more
Thu, 21 Oct 2021 10:46:07
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بدھ کو وادی کشمیر کے چار اضلاع سری نگر، پلوامہ، کولگام اور بارہمولہ میں 11 مقامات پر چھاپے مار کر مزید چار ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
View more
Thu, 21 Oct 2021 10:43:00
اتراکھنڈ میں ضلع نینی تال کے آفت زدہ گرمپانی-خیرنا اور کینچی علاقوں میں پھنسے 500 سیاحوں کو بچا لیا گیا ہے جبکہ ملبے سے چار لاشیں نکال لی گئیں۔ کوچی دھام، خیرنا، کاکڑی گھاٹ اور گرم پانی علاقوں میں سڑکیں منقطع ہونے سے یہاں 500 سے زائد سیاح اور مسافر پھنسے ہوئے تھے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈی ایس گاربیل نے ہندوستانی فوج کی ڈوگرہ ریجمنٹ کو یہاں ریسکیو اور ریلیف کے کام کے لیے کل ہی یہاں بلایا تھا۔
View more
Thu, 21 Oct 2021 00:32:27
کرناٹک ہائی کورٹ نے اہم تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلمانوں کے یہاں نکاح ایک معاہدہ ہے جس کے کئی معنی ہیں ، یہ ہندو شادی کی طرح ایک رسم نہیں ہے اور اس کے تحلیل ہونے سے پیدا ہونے والے حقوق اور ذمہ داریوں سے دور نہیں کیا جاسکتا۔
View more
Thu, 21 Oct 2021 00:27:00
اسمبلی انتخابات سے قبل اترپردیش میں تیزی سے بدلتے سیاسی منظر نامے کے درمیان سال 2017 میں بی جے پی حکومت کا حصہ رہنے والی سہیل دیو سماج پارٹی نے بدھ کو مین اپوزیشن سماج وادی پارٹی کے ساتھ ہاتھ ملا کر بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
View more
Thu, 21 Oct 2021 00:24:31
پرگتی شیل سماج پارٹی (لوہیا) کے سربراہ شیوپال یادو نے کہا کہ بی جے پی کو اترپردیش کے اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے یکساں نظریات کی حامل سبھی سیکولر پارٹیوں کو ایک ساتھ آنا ہوگا۔ وہ اس کے لئے سماج وادی پارٹی سمیت کسی بھی پارٹی سے اتحاد کرنے کو تیار ہیں۔
View more
Thu, 21 Oct 2021 00:21:54
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے درگڈ علاقے میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان چھڑنے والے مسلح تصادم میں دو ملی ٹنٹ ہلاک ہوئے ہیں جبکہ آپریشن ابھی جاری ہے۔ مہلوک ملی ٹنٹوں میں سے ایک کی شناخت عادل احمد وانی کے بطور کی گئی ہے جو پلوامہ کے لتر علاقے میں ایک غریب مزدور کی ہلاکت میں ملوث تھا۔
View more
Thu, 21 Oct 2021 00:18:22
اتراکھنڈ میں تقریباً 48 گھنٹے ہوئی موسلا دھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے اب تک کل 46 افراد ہلاک اور 11 دیگر لاپتہ ہیں۔ اس تباہی میں کل 12 افراد زخمی حالت میں اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ تباہی میں کل نو عمارتوں کو جزوی یا مکمل طور پر نقصان پہنچا ہے۔
View more
Thu, 21 Oct 2021 00:15:48
سنیئر کانگریس لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر کے تمام لوگ شہری ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہیں اور ان میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مارنے والوں کا طریقہ بدل گیا ہے لہذا ضروری ہے کہ ایک آدھ مارنے والوں کو پکڑا جائے تاکہ ان کا طریقہ کار معلوم ہوسکے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy