Wed, 29 Dec 2021 12:16:59
مدھیہ پردیش کے رتلام-جھابوا پارلیمانی حلقہ سے رکن پارلیمنٹ گمان سنگھ ڈامور پر گھوٹالے میں شامل ہونے کے الزام میں کورٹ کے حکم پر پولیس کے ذریعہ کیس درج کرنے کے بعد بی جے پی بیک فٹ پر آ گئی ہے۔ چوطرفہ ہو رہی پارٹی کی تنقید کے بعد مدھیہ پردیش بی جے پی صدر وشنو دَت شرما نے رکن پارلیمنٹ ڈامور کو طلب کیا۔ جہاں ایک طرف رکن پارلیمنٹ ڈامور نے گھوٹالہ کے الزامات کو سازش قرار دیا، وہیں دوسری طرف کانگریس اور
View more
Wed, 29 Dec 2021 12:13:46
’’دہلی میں ریلوے لائن کے پاس بسی جھگیوں کو ہٹانے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ مرکز کی بی جے پی اور دہلی کی عآپ حکومت کی شہ پر یہ غریب مخالف کارروائی کی جا رہی ہے۔ کانگریس اس کارروائی کی ہر سطح پر مخالفت کرے گی۔‘‘ یہ بیان شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن میں کانگریس کی لیڈر اور سینئر کونسلر پریرنا سنگھ نے دیا ہے۔
View more
Wed, 29 Dec 2021 12:10:24
مختلف شہروں میں ’دھرم سنسد‘ میں دیئے گئے قابل اعتراض بیانات پر کانگریس پارٹی نے تلخ رخ اختیار کر لیا ہے۔ کانگریس لیڈر اور راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ نے بھی قابل اعتراض بیانات پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
View more
Wed, 29 Dec 2021 12:07:28
چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں منقسم منڈیٹ ہونے کے سبب عام آدمی پارٹی (اے اے پی)، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کے لئے اب میئر، سینئر ڈپٹی میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدوں پر جیت کے بعد بڑا چیلنج ہوگا۔
View more
Wed, 29 Dec 2021 12:05:06
پنجاب میں اسمبلی انتخاب سے قبل خفیہ ایجنسیوں نے متنبہ کیا ہے کہ سکھ فار جسٹس (ایس ایف جے)، ببر خالصا جیسی سکھ شدت پسند تنظیم ریاست کے دیگر شہروں میں شدت پسندانہ سرگرمیوں کو انجام دے سکتے ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ ان شدت پسند تنظیموں کو پاکستان کی انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی ایس آئی) کے ذریعہ سرگرم طور سے حمایت دی گئی ہے جو انھیں انتخابی ریاست میں امن اور خیرسگالی بگاڑنے کے لیے اکسا رہا ہے۔
View more
Wed, 29 Dec 2021 12:03:10
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر حدبندی کمیشن نے جموں کے لئے 12 نشستیں اور کشمیر کے لئے صرف 4 نشستیں مخصوص کر کے بہت بڑی غلطی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن مزید غلطیاں کر کے سماج میں افراتفری پیدا کرے گا اگر یہ فوری طور پر جموں وکشمیر کے مین اسٹریم سیاسی لیڈروں کے ساتھ سنجیدہ بات چیت کا اہتمام نہیں کرتا!
View more
Wed, 29 Dec 2021 12:00:36
کانگریس پارٹی کے 137ویں یوم تاسیس کے موقع پر آج کانگریس ہیڈ کوارٹر 24 اکبر روڈ پر ہزاروں بھیم آرمی کارکنوں نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی کی قیادت میں ہزاروں بھیم آرمی کارکنوں نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
View more
Wed, 29 Dec 2021 11:56:23
قومی راجدھانی دہلی میں پیر کے روز ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کے احتجاجی مظاہرہ پر دہلی پولیس نے کارروائی کی تھی جس کا اثر اب صاف دکھائی دینے لگا ہے۔ دہلی کے اسپتالوں میں مریضوں کے لیے سبھی او پی ڈی کاؤنٹر بند کر دیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے افرا تفری کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ڈاکٹرس دہلی پولیس سے ان کے خلاف کی گئی کارروائی کے لیے معافی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
View more
Wed, 29 Dec 2021 11:49:59
کانگریس کا ’لڑکی ہوں، لڑ سکتی ہوں‘ میراتھن ایونٹ زبردست کامیابی بٹور رہا ہے۔ یوپی میں میرٹھ، نوئیڈا، جھانسی کے بعد آج لکھنؤ میں جوش سے لبریز ہزاروں لڑکیوں نے اس میں شرکت کی۔ آج صبح حیرت انگیز طریقے سے سینکڑوں لڑکیاں صبح 6 بجے ہی پہنچنی شروع ہو گئیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy