Sat, 01 Jan 2022 11:09:06
کووڈ کی نئی شکل اومیکرون کے بڑھتے معا ملات کے پیش نظر ریاستی حکومت نے ریاست بھر میں 28دسمبر سے دس دنوں کے لئے رات10بجے سے صبح5بجے تک نائٹ کرفیو جاری کیا ہے،جس کے تحت بنگلور شہر میں میں پو لیس نے رات10بجے کے بعد سڑکوں پر گھومنے والے افرادکو لاٹھی کا مزہ چکھایا۔
View more
Sat, 01 Jan 2022 10:55:11
کرناٹک میں 5سٹی منسپل کونسلوں،58ٹاؤن منسپل کونسلوں اورگرام پنچایتوں کیلئے کروائے گئے انتخابات میں ریاست کی حکمران بی جے پی کو زبردست ہزیمت اٹھانی پڑی ہے اور کانگریس ان اداروں میں سب سے کامیاب پارٹی بن کر سامنے آئی ہے۔
View more
Fri, 31 Dec 2021 19:23:54
ریاست کرناٹک کے ساحلی شہر اُڈپی میں سرکاری پی یو کالج میں حجاب پہن کر کلاس میں حاضری دینے پر پرنسپال نے کالج کی چھ طالبات کو کالج سے باہر کردیا ہے۔ طالبات کی مانیں تو پرنسپال نے اُنہیں صاف صاف کہا ہے کہ وہ حجاب پہن کر کلاس کے اندر نہیں جاسکتی اگر کلاس میں جانا ہے تو پھر سر پر سے حجاب اُتار نا ہوگا۔ طالبات کی مانیں تو کالج کے لیکچررس طلبہ پر اس بات کا بھی دباو بنارہے کہ وہ کلاس میں اُردو
View more
Thu, 30 Dec 2021 11:19:54
بھٹکل جالی پٹن پنچایت میں جملہ 13 آزاد اُمیدواروں میں تنظیم کے حمایت یافتہ 12 اُمیدواروں نے شاندار جیت درج کی، چار وارڈس میں کانگریس اور تین میں بی جے پی کو جیت حاصل ہوئی۔ اس طرح بھٹکل ٹاون میونسپالٹی کی طرح جالی پٹن پنچایت میں بھی تنظیم کا پلّہ بھاری ہوگیا ہے، یاد رہے کہ جیت درج کرنے والے کانگریس اُمیدواروں کو بھی تنظیم کی حمایت حاصل تھی۔
View more
Wed, 29 Dec 2021 23:06:25
کنداپور تعلقہ کے کوٹا میں کورگا طبقہ کی کالونی میں منائی جارہی تقریب کے دوران ڈی جے بجائے جانے کو مسئلہ بنا کر پولیس نے جو دخل اندازی کی تھی اور ہنگامہ کھڑا کرتے ہوئے لاٹھی چارج کیا تھا اس معاملہ میں ذمہ دار کوٹا پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر سنتوش کو معطل کیا گیا ہے ۔
View more
Wed, 29 Dec 2021 12:35:29
مہاراشٹر وکاس اگھاڑی حکومت اسمبلی اسپیکر کا انتخاب ضابطے کے مطابق کرنا چاہتی تھی۔ قانون میں تبدیلی کر ناقانون سازکونسل کا حق ہے جس میں آئین کے خلاف کچھ بھی نہیں ہے۔ گورنر سیاست نہ کرتے ہوئے آئینی عہدے کا احترام کریں۔ یہ باتیں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے کہی ہیں۔
View more
Wed, 29 Dec 2021 12:32:52
متحدہ عرب امارات میں چھے ماہ کے بعد پھرکرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور منگل کو حکام نے 1846 نئے کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے۔ یواے ای کی وزارتِ صحت نے کروناوائرس کا شکار 632 مریضوں کی صحت یابی اور ایک مریض کی وفات کی بھی اطلاع دی ہے۔اب تک ملک میں کووِڈ-19 کے 754,911 کے کیس ریکارڈ کیے جاچکے ہیں اور اس مہلک وائرس سے 2160 اموات ہوئی ہیں۔
View more
Wed, 29 Dec 2021 12:30:30
دنیا بھر میں گزشتہ ہفتہ کورونا کے معاملوں میں 11 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے، جس کے بعد عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ اومیکرون ویرینٹ ایک بہت بڑا خطرہ ہے۔ کورونا وبا پر تازہ ترین اطلاع فراہم کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ کئی ممالک میں تیزی سے انفیکشن کے پھیلنے کا سبب اومیکرون ہی ہے اور یہاں اس سے پہلے ڈیلٹا ویرینٹ بھی تباہی مچا چکا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy