Wed, 12 Jan 2022 11:24:47
کورونا کے بڑھتے کیسز اور تیسری لہر کو دیکھتے ہوئے کانگریس کی طلبا تنظیم این ایس یو آئی نے یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) کو خط لکھ کر آف لائن کے ساتھ ساتھ آن لائن امتحان کا متبادل دینے کا مطالبہ رکھا ہے۔
View more
Wed, 12 Jan 2022 11:21:33
سماج وادی پارٹی(ایس پی)کے سینئر لیڈر و سابق اسمبلی اسپیکر ماتا پرساد پانڈے نے دعوی کیا کہ بی جے پی حکومت کے جھوٹے وعدوں سے مایوس ہوچکے یوپی کے عوام کے پاس سماج وادی پارٹی(ایس پی) ہی واحد متبادل ہے۔
View more
Wed, 12 Jan 2022 11:18:09
ہندوستانی فوج کے افسراور2008 مالیگاؤں بم دھماکہ کیس کے کلیدی ملزم لیفٹیننٹ کرنل پروہت نے منگل کو خصوصی عدالت کے روبرو ایک درخواست دائر کرکے مطالبہ کیا کہ اس کے مقدمہ کی سماعت بند کمرہ میں کی جائے اور میڈیا کو اس کی رپورٹنگ سے روکا جائے۔ عدالت نے اس معاملے میں تفتیشی ایجنسی سے جواب طلب کیا ہے۔
View more
Wed, 12 Jan 2022 11:12:58
ہری دوار میں دھرم سنسد کے دوران ہندوسادھوؤں کی طرف سے اوردہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں کی گئی نفرت آمیز تقاریر کے خلاف کارروائی کرنے کی مانگ کرتے ہوئے دائر کی گئی مفادعامہ عرضی چہارشنبہ کے روز سپریم کورٹ میں زیر سماعت آرہی ہے -
View more
Wed, 12 Jan 2022 11:09:01
کرناٹک میں مذہبی اقلیتوں کی سماجی، تعلیمی اور معاشی ترقی کے مقصد سے حکومت کی طرف سے قائم کئے گئے کرناٹکا مائنارٹیز ڈیولپمنٹ کارپوریشن(کے ایم ڈی سی) نے اپنی مالی حیثیت گنوا دی ہے- اس ادارے کو ریاست بھر کی اقلیتوں سے وابستہ مستحق افراد کو مالی مدد قرضوں کی شکل میں فراہم کرنے کیلئے ریزرو بینک آف انڈیا کی طرف سے نان بینکنگ فائنانشیل کمپنی(این بی ایف سی)کا درجہ دیا گیا تھا -
View more
Tue, 11 Jan 2022 23:00:04
سری لنکا میں عوام مہنگائی سے بری طرح پریشان ہیں۔ سری لنکا معاشی طور پر بحران کا سامنا کر رہا ہے اور اس درمیان وہاں سبزیوں اور دوسرے سامانوں کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔
View more
Tue, 11 Jan 2022 22:55:58
اتر پردیش کے وارانسی میں گنگا کے مختلف گھاٹوں پر پوسٹر چسپاں کر غیر ہندوؤں کو گھاٹوں سے دور رہنے کی تنبیہ کرنے کے معاملے میں سی پی ایم نے وزیر اعظم مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر ملک مخالف طاقتوں کو تحفظ فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
View more
Tue, 11 Jan 2022 22:52:25
کائل جیمیسن (82 رن پر 4 وکٹ) اور نیل ویگنر (77 رن پر 3 وکٹ) کی مدد سے نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے تیسرے دن منگل کو اننگز اور 117 رن سے ہراکر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کرلی۔
View more
Tue, 11 Jan 2022 22:50:32
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 92 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی۔ اس کے ساتھ ہی مجموعی ویکسینیشن 152.89 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy