Tue, 03 Dec 2024 19:25:59
جوگن کوپّا گاوں میں غبارے میں منھ سے ہوا بھرنے کے دوران غبارہ گلے اندر پھنس جانے سے دم گھٹنے کی وجہ سے ایک لڑکے کی موت واقع ہوگئی ۔
View more
Tue, 03 Dec 2024 18:29:53
کرناٹک اسکول ایگزامینیشن اینڈ ایویلیوایشن بورڈ (KSEAB) نے 2025 کے لیے 2nd PUC اور SSLC کے امتحانات کا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا ہے۔ یہ ٹائم ٹیبل KSEAB کی سرکاری ویب سائٹس kseab.karnataka.gov.in اور pue.karnataka.gov.in پر دستیاب ہے۔ کرناٹک کے 2nd PUC امتحانات یکم مارچ سے شروع ہوں گے اور 19 مارچ تک جاری رہیں گے، جبکہ کرناٹک ایس ایس ایل سی امتحانات 20 مارچ سے شروع ہو کر 2 اپریل کو ختم ہوں گے۔
View more
Tue, 03 Dec 2024 17:51:22
کیرالہ کےالاپپوزا میں پیر کی رات ایک المناک سڑک حادثہ رونما ہوا، جہاں روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی) کی بس ایک کار سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں کار میں سوار 5 نوجوانوں کی موت ہو گئی، جن میں سبھی ایم بی بی ایس کے طلبا تھے۔ پولیس کے مطابق، یہ حادثہ کلارکوڈ کے قریب رات تقریبا 10 بجے پیش آیا۔
View more
Tue, 03 Dec 2024 17:45:39
تمل ناڈو کے تروانملا ضلع میں گردابی طوفان ’فینگل‘ کی وجہ سے مسلسل بارشوں کے دوران ایک بڑا سانحہ پیش آیا۔ ایک بھاری چٹان کا ٹکڑا ایک گھر پر گرنے سے 5 بچوں سمیت 7 افراد کی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں 4 لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں، جنہیں فوراً اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تمل ناڈو کے نائب وزیر اعلیٰ ادے ندھی اسٹالن نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے لیے 5 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان ک
View more
Tue, 03 Dec 2024 17:41:09
لوک سبھا کی آج کی کارروائی کے دوران سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے سنبھل میں پیش آنے والے حالیہ تشدد کو ایک منظم سازش کا شاخسانہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سنبھل، جو ہمیشہ بھائی چارے اور اتحاد کی علامت رہا ہے، انتظامیہ کے متنازعہ فیصلوں کی وجہ سے کشیدگی کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ اکھلیش یادو نے نشاندہی کی کہ 19 نومبر کو عدالت کے حکم کے چند گھنٹوں کے اندر ہی ضلع مجسٹریٹ اور پولیس اہلکار سنبھل کی
View more
Tue, 03 Dec 2024 17:33:24
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے باوجود دوبارہ جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔ پیر کے روز اسرائیل نے لبنان پر شدید فضائی حملے کیے جن میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ حزب اللہ نے اس کے علاقے میں پروجیکٹائلس داغے تھے، جس کے جواب میں یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔
View more
Tue, 03 Dec 2024 17:30:10
پارلیمنٹ کے اجلاس سے قبل اپوزیشن اتحاد ’انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس‘ (انڈیا) کے رہنماؤں نے گوتم اڈانی اور سنبھل تشدد کے معاملات پر حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور کانگریس رہنما پرینکا گاندھی سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے پارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاج کیا اور اڈانی معاملے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی (جے پی سی) کی تشکیل کا مطالبہ دہرایا۔
View more
Tue, 03 Dec 2024 17:10:22
نوئیڈا کے دلت پریرنا استھل پر پولیس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے سیکڑوں کسانوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور پارک کو خالی کروانے کا عمل جاری ہے۔ یہ اقدام کسانوں کی جانب سے دادری-نوئیڈا لنک روڈ پر مظاہرے کے بعد پیر کے روز پریرنا استھل پر پڑاؤ ڈالنے کے نتیجے میں کیا گیا۔ مظاہرین کی بڑی تعداد کے باعث علاقے میں کشیدگی برقرار ہے۔
View more
Tue, 03 Dec 2024 13:58:10
دہلی-این سی آر میں زہریلی فضاء کا عذاب جاری ہے، جس کی وجہ سے لوگ دم گھونٹنے والی فضا میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ فی الحال انہیں کسی قسم کی راحت کی توقع نہیں ہے۔ منگل کی صبح بھی کئی علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) سنگین سطح پر پہنچا۔ سی این کے مطابق، نوئیڈا کے علاقے 125 میں صبح تقریباً 7 بجے اے کیو آئی 954 تک پہنچ گیا، جب کہ نوئیڈا کے علاقے 116 کا اے کیو آئی 961 ریکارڈ کیا گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy