Tue, 25 Jan 2022 19:18:08
بھٹکل اسمبلی حلقہ میں کووڈ وبا میں مبتلا ہوکر جو افراد فوت ہوئے تھے ان کے گھر والوں کو سرکاری معاوضہ تقسیم کرنے کا سلسلہ رکن اسمبلی سنیل نائک نے شروع کیا ہے ۔ پچھلے دنوں بھٹکل تعلقہ کے افراد کو معاوضہ تقسیم کرنے کے بعد اب ہوناور تعلقہ کے 21 گھرانوں کو سرکاری امداد تقسیم کی گئی۔
View more
Tue, 25 Jan 2022 19:06:55
جشن یوم جمہوریہ کی مناسبت سے بھٹکل ویلفیئر ہاسپٹل میں 26 جنوری کو صبح کے وقت فری میڈیکل کیمپ منعقد ہوگا ۔ جس کے دوران مریضوں کی مفت جانچ کے علاوہ لیباریٹری جانچ کی چارجس میں%30 اور فارمیسی کے بل پر%10 رعایت دی جائے گی۔
View more
Tue, 25 Jan 2022 12:50:03
معروف طلبہ لیڈر اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طالب علم شرجیل امام کو شہریت ترمیمی قانون اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن کے خلاف مظاہرہ کے دوران مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقاریر دہلی کی کڑکڑڈوما عدالت نے الزامات طے کئے ہیں۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور دہلی کے جامعہ علاقے میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف احتجاج کے دوران مبینہ طور پراشتعال انگیز بیان سے متعلق 22ایف آئی آر کی بنیاد پر فرد جرم ع
View more
Tue, 25 Jan 2022 12:23:02
حج 2022کے لیے درخواست فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ حج کمیٹی آف انڈیا نے 31؍جنوری2022بروزپیرمقرر کی ہے۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین مختار احمد نے اس سلسلے میںاپنے پریس بیانیہ میں بتایا کہ درخواست گذارعازمین کے پاس 31 جنوری 2022 تک کی تاریخ کا جاری کیا ہوا مشین ریڈیبل پاسپورٹ ہونا لازمی ہے۔
View more
Tue, 25 Jan 2022 12:17:22
سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق کل پیر کے روزمملکت سعودی عرب نے بغیر کسی فیس یا مالی معاوضے کے اقامہ ایگزٹ اور ریٹرن ویزوں، اور وزٹ ویزوں کی میعاد میں خود بخود توسیع کرنے کا فیصلہ کیا۔
View more
Tue, 25 Jan 2022 12:02:43
دہلی میں کورونا کے نئے معاملوں کی رفتار میں کمی نہیں آ رہی ہے اور ہندوستان میں وائرس کا پھیلاؤ عوامی سطح پر (کمیونٹی اسپریڈ) شروع ہو چکا ہے۔ دہلی میں پیر کے روز کورونا کے 5760 نئے معاملوں کی تصدیق کی گئی ہے اور یہاں انفیکشن کی شرح 11.79 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے۔ ایک دن میں 30 لوگوں کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔ ایسے حالات میں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ آیا راجدھانی میں لاک ڈاؤن نافذ ہوگا یا نہیں۔ اس معامل
View more
Tue, 25 Jan 2022 11:59:24
تلنگانہ کے ایک کسان نے ریاستی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تارک راما راو کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے مرنے کی اجازت دینے کی خواہش کی ہے۔ ضلع نلگنڈہ کے کنگل منڈل کے ایڈاپلی دیہات کے رہنے والے اس نوجوان کسان کی شناخت سی سرینو کے طور پر کی گئی ہے۔
View more
Tue, 25 Jan 2022 11:55:59
ترنمول کانگریس کے نائب صدر اور سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا نے پیر کے روز گوا میں کہا کہ بی جے پی کا ووٹروں سے ’ڈبل انجن حکومت‘ کے حق میں ووٹنگ کرنے کی اپیل کرنا برسراقتدار پارٹی کے اندر ایک تاناشاہی روش کو ظاہر کرتا ہے۔
View more
Tue, 25 Jan 2022 11:47:57
کسان تحریک کے اثرات ابھی تک کم نہیں ہوئے ہیں۔ شاملی ضلع میں دیہی عوام بی جے پی لیڈروں اور کارکنان کی سخت مخالفت کرتے نظر آ رہے ہیں اور انھیں انتخابی تشہیر کی بھی اجازت نہیں دے رہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy